• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام موسی صدر کے بارے میں حسنی مبارک کا انکشاف

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
امام موسی صدر کے بارے میں حسنی مبارک کا انکشاف

مصر کے معزول ڈیکٹیٹر حسنی مبارک نے اپنی نئی یاد داشت میں لیبیاء کے معزول و معدوم ڈیکٹیٹر معمر قذافی کے ہاتھوں امام موسی صدر کی شہادت کے طریقۂ کار کا ذکر کیا ہے۔

امام موسی صدر کے بارے میں حسنی مبارک کا انکشاف

ابنا: مصر کے معزول ڈیکٹیٹر حسنی مبارک نے اپنی یاد داشت کے بارہویں حصے میں جسے مصر کے اخبار روزالیوسف نے شایع کیا اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ لیبیاء کے معزول و معدوم ڈیکٹیٹر معمر قذافی نے اپنے ملک میں ایک بحث ہوجانے کے بعد امام موسی صدر کو شہید کردیا تھا۔

اس یاد داشت کے مطابق قذافی نے امام موسی صدر کو رات کے کھانے پر مدعو کیا تھا اور پھر گفتگو کے دوران ان کے درمیان کسی بات پر بحث ہونے لگی جس کے بعد قذافی نے فورا ہی انہیں قتل کئے جانے کا حکم دے دیا اور پھر سیکیورٹی کے اپنے افراد کو ہدایات دیں کہ ایذاؤں اور شکنجوں کے آلات فراہم کئے جائیں اور پھر خود قذافی نے امام موسی صدر کر ایذائیں پہنچائیں یہانتکہ وہ ان ایذاؤن کی بناء پر بے ہوش ہوگئے ۔

مصر کے معزول ڈیکٹیٹر حسنی مبارک نے اپنی اس نئی یاد داشت میں یہ بھی دعوی کیا ہے کہ اس کے بعد لیبیاء کے معزول و معدوم ڈیکٹیٹر معمر قذافی نے حکم دیا کہ امام موسی صدر کے دیگر ساتھیوں کو بھاری بھاری پتھروں سے باندھکر بحیرۂ روم اور لیبیائی آبی حدود کے آخری حصے میں غرق کردیا جائے۔

مصر کے معزول ڈیکٹیٹر حسنی مبارک کا کہنا ہے کہ امام موسی صدر اور ان کے ساتھیوں کو سمندر میں غرق کئے جانے کے بعد قذافی نے اس واقعے کے تمام شاہدوں کا بھی قتل کردیا اور قذافی کے علاوہ اس واقعے کا کوئی اور گواہ نہیں بچا تھا۔
.......
 
Top