محدث میڈیا
رکن
- شمولیت
- مارچ 02، 2023
- پیغامات
- 904
- ری ایکشن اسکور
- 30
- پوائنٹ
- 69
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
امام مہدی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی اولاد میں سے نیک شخص ہوں گے۔ آپ قرب قيامت آئیں گے اور زمیں میں عدل وا نصاف قائم کریں گے۔آپ کا نام نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے نام پر محمد بن عبد اللہ مہدی ، یا احمد بن عبد اللہ مہدی ہو گا۔ آپ تب ظاہر ہوں گے ، جب لوگ بہت بگڑ چکے ہوں گے اور ہر طرف ظلم و زیادتی کا راج ہو گا۔
امام مہدی کے بارے میں رسول اللہ ﷺ سے بہت سی احادیث مروی ہیں، چند ایک احادیث ذیل میں ذکر کی جاتی ہیں۔
سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
لَوْ لَمْ يَبْقَ مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا يَوْمٌ، لَطَوَّلَ اللَّهُ ذَلِكَ الْيَوْمَ، حَتَّى يَبْعَثَ فِيهِ رَجُلًا مِنِّي، أَوْ مِنْ أَهْلِ بَيْتِي، يُوَاطِئُ اسْمُهُ اسْمِي، وَاسْمُ أَبِيهِ اسْمُ أَبِي، يَمْلَأُ الْأَرْضَ قِسْطًا وَعَدْلًا كَمَا مُلِئَتْ ظُلْمًا وَجَوْرًا (سنن أبي داود، كتاب المهدي: 4282، سنن ترمذي، أبواب الفتن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم: 2230) (صحيح)
”اگر دنیا (کے فنا ہونے) میں ایک دن بھی باقی ہوا، اللہ اس دن کو لمبا کر دے گاحتیٰ کہ اللہ اس میں ایک آدمی کو اٹھائے گا جو مجھ سے ہو گا یا میرے اہل بیت میں سے ہو گا، اس کا نام میرے نام اور اس کے باپ کا نام میرے باپ کے نام جیسا ہو گا۔ وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا جیسے کہ ظلم و زیادتی سے بھری ہوئی ہو گی۔“
سيدنا علی ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
الْمَهْدِيُّ مِنَّا أَهْلَ الْبَيْتِ يُصْلِحُهُ اللَّهُ فِي لَيْلَةٍ (سنن ابن ماج، كتاب الفتن: 4085) (صحيح)
’’مہدی ہم میں سے، یعنی اہل بیت میں سے ہے۔ اللہ اسے ایک رات میں درست فرمائے گا۔‘‘
سیدنا ابو سعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
الْمَهْدِيُّ مِنِّي، أَجْلَى الْجَبْهَةِ، أَقْنَى الْأَنْفِ، يَمْلَأُ الْأَرْضَ قِسْطًا وَعَدْلًا كَمَا مُلِئَتْ جَوْرًا وَظُلْمًا، يَمْلِكُ سَبْعَ سِنِينَ (سنن أبي داود، كتاب المهدي: 4285) (صحيح)
”مہدی مجھ سے (میری نسل سے) ہو گا اس کی پیشانی فراخ اور ناک بلند ہو گی، زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا جیسے کہ ظلم و زیادتی سے بھری ہو گی اور سات سال تک حکومت کرے گا۔“
والله أعلم بالصواب.