رانا ابوبکر
تکنیکی ناظم
- شمولیت
- مارچ 24، 2011
- پیغامات
- 2,075
- ری ایکشن اسکور
- 3,040
- پوائنٹ
- 432
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
امام نے بھول کر چار کی بجائے پانچ رکعت پڑھ لیں اور مقتدیوں نے لقمہ بھی نہ دیا۔ بعدفراغت امام صاحب کو جتلایا گیا۔ کہ آپ نے ایک زائد رکعت پڑھ لی ہے تو آپ نے جواب میں کہا اگر لقمہ دیتے تو میں ایک رکعت اور پڑھ لیتا پھر سجدہ سہوکر لیتا ۔ اس طرح سے چار فرض ادا ہوجاتے۔ اور دو رکعت نفل ہوجاتیں۔ لیکن اب سجدہ ہی کرنا کافی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ امام ذکور کا ایسا کرنا درست ہے یا نہیں؟ (عمرو الدین از فتح آباد امرتسر)