• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس کے 4 ستمبر کے خطبہ جمعہ کے بارے میں نہایت شرمناک پروپیگنڈہ کیا جارہا

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,066
ری ایکشن اسکور
6,725
پوائنٹ
1,069
FB_IMG_1599631705968.jpg


السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه

✍تحریر : مسزانصاری

امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس کے 4 ستمبر کے خطبہ جمعہ کے بارے میں نہایت شرمناک پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے کہ امام کعبہ نے اسرائیل کو تسلیم کر لیا ہے ۔
یہ بات ہر سچا مسلمان جانتا ہے کہ سبائی سازشی عناصر روز ازل سے فقیہانِ حرم کے خلاف سازشوں کے تانے بانے بنتے آئے ہیں ۔ امام کعبہ کے خطبہ جمعہ کی کلپ سے یہ سمجھنا کہ امام کعبہ نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حق میں خطبہ میں زور دیا محض سازشی لابی کی ازلی خصلت ہے ، امام کعبہ نے نہایت فصیح و بلیغ عربی زبان میں کہیں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات نہیں کی ، جس نے بھی اس سازش کی تائید کی یقینا اس شخص کی عربی علی مرزا انجینئیر جہلمی سے سیکھی ہوگی ، ورنہ تو یہ پروپیگنڈہ گکرِ سلیم کے منافی ہی ہے ۔

امام کعبہ نے خطبہ میں بین الاقوامی تعلقات ، صحت مند معاملات کا تذکرہ کیا جو سراسر اسلام کی بنیادی تعلیمات ہیں ۔ اسلام کی تعلیمات کا خاصہ فتنہ و فساد کا قلع قمع کرنا اور دلوں کو صحتمندانہ اصولوں کے ذریعے مربوط کرنا ہے ، اور یہی چیز لوگوں کو اسلام قبول کرنے کا باعث بنتی ہے ، اسی بات کو امامِ کعبہ نے اپنے خطبے میں بیان کیا جسے الجھا کر اور الفاظ کے رد و بدل کے ساتھ غلط رنگ دے دیا گیا ۔
امام کعبہ کے خطبہ کو غلط انداز سے پیش کر کے مملکت سعودیہ عریبیہ کو بدنام کرنے کی اس بھونڈی سازش کا مقصد محض امت مسلمہ کے دلوں سے سعودیہ کے عزت و احترام کو نکال باہر کرنا ہے تاکہ امت کمزور ہوجائے اور صیہونی قوتیں دجالی فتنے برپا کرنے میں کامیاب ہوجائیں ۔
دعوت توحید کی کوششوں میں سرگرداں مملکت سعودیہ اس وقت رفض و تشیع کے اوچھے ہتھکنڈوں کی زد میں ہے ۔ لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ حق اور سچ کا ساتھ دیا جائے ، اس سعی کے لیے مستعد ہوجانا چاہیے کہ سازشیوں کی فنکاریوں کو بے نقاب کر کے عوام میں پھیلا دیا جائے ۔
ہم میں سے ہر شخص کا یہ اولین فرض ہے کہ ان نازک حالات میں کسی بھی خبر کو بلا تحقیق کے آگے نا بڑھائے ، ہر خبر کی تحقیق لوگوں سے نا کرے بلکہ مصدقہ ذرائع کا استعمال کرے ، اگر کسی کے لیے مصدقہ ذرائع سے کسی خبر کی تحقیق ممکن نہیں تو اسے خاموشی اختیار کر کے خبر کی صحیح شکل کا انتظار کرنا چاہیے ۔ آئیے ہم سب مل کر امت مسلمہ کی فلاح و بقا اور مسلمانوں کی مسلکی و تنظیمی بیداری کے لیے دعا کریں

✦اَللّھُمَّ مُنْزِلَ الْکِتَابِ سَرِیْعَ الْحِسَابِ اَللّھُمَّ اھْزِمِ الْاَحْزَابَ. اَللّھُمَّ اھْزِمْھُمْ وَزَلْزِلْھُمْ۔ (متفق علیہ)

کتاب اتارنے والے اور جلد حساب لینے والے اللہ! کافر جماعتوں کو شکست دے- اے اللہ! انہیں شکست دے اور انہیں ہلا کر رکھ دے ۔

✦ اَللّھُمَّ اِنّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِھِمْ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ. (رواہ احمد وابوداؤد)

اے اللہ! ہم تجھی کو ان کے مقابلے میں کرتے ہیں اور ان کی شرارتوں سے تیری پناہ چاہتے ہیں-

۳۔ اَللّھُمَّ اکْفِنَا ھُمْ بِمَا شِئْتَ۔


✦اَللّھُمَّ الْعَنِ الْکَفَرۃَ الّذِیْنَ یَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِِیْلِکَ وَیُکَذِّبُوْنَ رُسُلَکَ وَیُقَاتِلُوْنَ اَوْلِیَآئَکَ.

اے اللہ! ان کافروں پر لعنت فرما جو تیرے راستے سے روکتے ہیں‘ تیرے رسولوں کو جھٹلاتے ہیں اور تیرے دوستوں سے لڑائی (قتال) کرتے ہیں

✦اَللّھُمَّ اشْدُدْ وَطأتَکَ عَلَی الْیَھُوْدِ وَالْھِنْدُوس۔ اَللّھُمَّ اشْدُدْ وَطْأتَکَ عَلَی الْمَسِیْحِیّیْنَ الصَّلِیْبِیّنَ۔ اَللّھُمَّ اشْدُدْ وَطَأتَکَ عَلَی الْمُشْرِکِیْنَ وَالْکُفّارِ اَجْمَعِیْنَ وَاجْعَلْھَا عَلَیْھِمْ سِنِیْنَ کَسِنِيْ یُوْسُفَ۔

اے اللہ! اپنا عذاب یہود و ھنود پر سخت کر دے- اللہ! اپنا عذاب صلیبی عیسائیوں پر سخت کر‘ الٰہی ! اپنا عذاب تمام مشرکین اور کفار پر سخت کر دے- اے اللہ! ان پر یوسف علیہ السلام کے زمانے جیسا قحط ڈال دے ۔

✦اَللّھُمَّ دَمِّرْ أعْدَائَ الدِّیْنَ اَللّھُمَّ دَمِّرْ دِیَارَھُمْ وَشَتِّتْ شَمْلَھُمْ وَفَرِّقْ جَمْعَھُمْ اَللّھُمَّ مَزِّقْھُمْ کُلَّ مُمَزَّقٍ‘ اَللّھُمَّ قَتِّلْ شُبَّانَھُمْ وَیَتِّمْ أطْفَالَھُمْ وَرَمِّلْ نِسَآئَ ھُمْ‘ اَللّھُمَّ خُذْھُمْ أَخْذَ العَزِیْزِ المُقْتَدِرِ‘ اَللّھُمَّ احْصِھِمْ عَدَداً وَاقْتَلْھُمْ بَدَداً

اللہ! دین کے دشمنوں کو ہلاک کر دے- اللہ! ان کے گھروں کو برباد کر دے‘ ان کے اتحاد کو پارہ پارہ کر دے اور ان کی جمعیت کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے- اے اللہ! انہیں ہر قسم کی تباہی سے دو چار کر کے چیر پھاڑ دے- الٰہی! ان کے جوانوں کو قتل‘ ان کے بچوں کو یتیم اور ان کی عورتوں کو بیوہ کر دے‘ اے اللہ! ایک غالب اقتدار والے کی طرح انہیں پکڑ لے- اللہ! ان کی تعداد شمار کر لے اور انہیں چن چن کر ہلاک کر ۔

✦اَللّھُمَّ عَلَیْکَ بِالْیَہُوْدِ وَالصَّلِیْبِیّنَ۔ اَللّھُمَّ عَلَیْکَ بِالْھِنْدُوْسِ وَالْمُشْرِکِیْن۔ اَللّھُمَّ عَلَیْکَ بِالشُّیُوعِیِّینَ وَالْکُفّارِ اَجْمَعِیْن.


اے اللہ! یہودو نصاریٰ کی پکڑ تیرے ذمے- اے اللہ! ہندوئوں اور مشرکوں کی گرفت بھی تیرے ذمے- اے اللہ! کمیونسٹوں اور تمام کافروں کا مواخذہ بھی تیرے ذمے ہے- (یعنی تو ان سب کو اپنے ذمے لے اور انہیں خوب عذاب دے)

✦اَللّھُمَّ مَنْ أرَادَنَا وَأرَادَ الْمُسْلِمِیْنَ بِسُوْئٍ وَشَرٍ فَاجْعَلْ کَیْدَہٗ فِیْ نَحْرِہٖ وَاشْغِلْہُ بِنَفْسِہٖ وَاجْعَل تَدْبِیْرَہٗ تَدْمِیْرًا عَلَیْہِ۔

اے اللہ! جو ہمارے اور مسلمانوں کے متعلق برائی اور شرکا ارادہ رکھے تو اس کے مکرو فریب کو اسی کے خلاف کر دے- اسے اپنے ہی جی میں مشغول کر دے اور اس کی کوشش اور سوچ کو اس کی تباہی کا ذریعہ بنا دے ۔

✦اَللّھُمَّ مَنْ أرَادَنَا وَأرَادَ الْمُسْلِمِیْنَ بِسُوْئٍ وَشَرٍ فَاجْعَلْ کَیْدَہٗ فِیْ نَحْرِہٖ وَاشْغِلْہُ بِنَفْسِہٖ وَاجْعَل تَدْبِیْرَہٗ تَدْمِیْرًا عَلَیْہِ۔

اے اللہ! جو ہمارے اور مسلمانوں کے متعلق برائی اور شرکا ارادہ رکھے تو اس کے مکرو فریب کو اسی کے خلاف کر دے- اسے اپنے ہی جی میں مشغول کر دے اور اس کی کوشش اور سوچ کو اس کی تباہی کا ذریعہ بنا دے ۔

✦اَللَّھُمَّ احْفَظْنَا بِالْإسْلاَمِ رَاقِدِیْنَ وَلاَ تُشْمِتْ بِنَا عَدُوًّا وَلاَ حَاسِدًا‘ اَللَّھُمَّ إنّا نَسْأَلُکَ مِنْ کُلِّ خَیْرٍ خَزَائِنُہٗ بِیَدِکَ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ کُلِّ شَرٍ خَزَائِنُہٗ بِیَدِکَ ۔ (رواہ الحاکم)

اے اللہ! تو ہماری حفاظت فرما کہ ہم اسلام سے (مبادا) غفلت برتنے والے ہو جائیں - کسی دشمن اور حاسد کی تکلیف سے خوش ہونے والا ہمیں نہ بنا- اے اللہ! ہم پر بھلائی تجھ سے مانگتے ہیں کہ جس کہ خزانے تیرے ہاتھ میں ہیں اور ہم ہر شر سے تیری پناہ چاہتے ہیں کہ جس کے خزانے تیرے ہاتھ میں ہے ۔

✦۔ { رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرًا وَّثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکَافِرِیْنَ } (البقرہ ۲۵۰)

اے ہمارے پروردگار! ہمیں بہت زیادہ صبر عنایت فرما اور ہمیں لڑائی میں ثابت قدم رکھ اور لشکر کفار پر فتح یاب کر ۔

آمین ثم آمیــــــــــــــن یارب العالمین يارب انت الحي الذي لا يموت أبداً
وَالسَّــــــــلاَم عَلَيــْـــــــكُم وَرَحْمَــــــــــةُاللهِ وَبَرَكـَـــــــــاتُه
 
Last edited:
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,619
ری ایکشن اسکور
738
پوائنٹ
290
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس خطبہ کا مکمل اردو ترجمہ یہاں نقل کر دیا جائے تو افضل ھو گا ۔
 
Top