• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امت مسلمہ ، اسرائیل اور فلسطین ۔۔۔

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
امت مسلمہ ، اسرائیل اور فلسطین ۔۔۔

(اول )​
ابوبکر قدوسی ۔۔۔
طاقت اور سازش کے اس کھیل کو طاقت اور جذبے سے ہی شکست دی جا سکتی تھی لیکن افسوس امت دونوں سے محروم رہی ۔۔۔اسرائیل کہ کبھی دنیا کے نقشے پر محض اک نقطہ تھا ، آج بڑھتے بڑھتے گریٹر اسرائیل کی باتیں کر رہا ہے ۔۔امارات نے اگلے روز اسے تسلیم کیا تو حسب معمول شدید بحث شروع ہو گئی ۔۔
لیکن کوئی اس مسلسل ذلت کی بنیادی وجہ پر غور نہیں کرتا ۔۔اس کی بنیادی وجہ داخلی کمزوری ہے ، تفرقوں میں بٹا عالم اسلام اور تباہ حال عالم عرب ہے ۔۔۔
اس بات پر کوئی غور نہیں کرتا کہ مغرب نے کیونکر دنیا پر حاکمیت حاصل کی اور کیونکر اس نے عالم عرب کے بیچ میں اسرائیل کو لا آباد کیا ؟؟
میں سمجھتا ہوں اس کی بنیادی وجہ طاقت کے توازن میں فرق ہے ۔۔۔بھلے آپ ہزار فلسفے بگھاریں لیکن سب سے بڑی حقیقت اسلحے کی طاقت ہوتی ہے ۔۔۔اور اس کے ساتھ مضبوط معیشت ۔۔۔عالم عرب کے پاس مضبوط معیشت تو تھی لیکن حقیقی طاقت سے محروم اور کمزور قیادت اور قوم ۔۔۔
یہ طاقت کیوں نہ حاصل ہو پائی ؟
اصل سوال یہ ہے ۔۔۔۔۔اس کا جواب ہے کمزور اور خوابوں میں رہنے والی کمزور قیادتیں ۔۔۔
مسلمانوں کا عمومی مزاج بھی تاریخ میں زندہ رہنے کا بن چکا ہے ۔۔پدرم سلطان بود ۔۔۔نے ہر طرح سے تباہی مچا رکھی ہے ۔
دوسرا حال کو نظر انداز کر کے کسی جغادری اور ہیرو کے انتظار میں رہنے کے مزاج نے بھی امت کو تباہی کنارے لا کھڑا کیا ہے ۔۔ایسے ہی خلافت کے خوابوں نے بھی بہت نقصان پہنچایا ہے ۔۔کوئی نہیں پوچھتا کہ اگر خلافت کا قیام ہی عظمت رفتہ کے حصول کی ضمانت ہوتا تو عثمانی خلافت کے ہاتھوں القدس کیوں نکلتا ۔۔۔
بلکہ کہا تو یہ جائے گا کہ اصلی نااہل وہ تھے جن نے القدس پر اپنی نااہلی کے سبب قبضہ کروا دیا ۔۔مجھے تو بسا اوقات حیرت ہوتی ہے کہ آخری دور کے نااہل عثمانی حکمرانوں کو بھی لوگ ہیرو سمجھتے ہیں ۔۔۔۔جو القدس کو نہ بچا سکے آپ ان کی رجعت ثانیہ کے خواب دیکھتے ہیں ۔۔۔
خلاصہ کلام یہ ہے کہ اسرائیل نے اپنی وسعت ،عرب سرزمین پر قبضہ ، اور استحکام اسلحے اور طاقت کے زور پر حاصل کیا ہے ۔۔۔
اس کا مقابلہ عالم اسلام اس سے بڑھی ہوئی طاقت سے ہی کر سکتا ہے ۔۔اگر آپ کے پاس یہ مطلوبہ طاقت نہیں تو کیونکر آپ اسے شکست دینے کا خواب دیکھ سکتے ہیں ؟ ۔۔۔۔
اور امت کی بدقسمتی صرف قوت و طاقت کی کمزوری ہی نہیں بلکہ داخلی انتشار بھی ہے ۔۔۔ایسا انتشار جس نے امت کی ہوا اکھاڑ کے رکھ دی ہے ۔۔۔ایک طرف ترکی ہے جو سعودی عرب کے مقابلے میں نیا بلاک بنانے کی کوشش میں ہے ۔۔دوسری طرف اپنی بقا کی جدوجہد کرتا سعودی عرب ہے کہ جس کی حالت ہر گزرتے دن کے ساتھ کمزور ہو رہی ہے ۔۔
سعودی عرب داخلی کمزوریوں کے سبب ڈھلوان کے سفر پر ہے ۔۔ترکی بظاہر اوپر جا رہا ہے لیکن تاریخ کے اوراق سے ہم نے جو سیکھا ہے وہ یہ ہے کہ افتراق کی بنیاد پر جو عمارت بنائی جائے گی وہ موسم کی پہلی بارش سے ڈھے جائے گی ۔۔۔
عالم اسلام کی بقا باہمی اتحاد میں ہی ہے ۔۔۔ہم جانتے ہیں کہ ترک اور عرب اب کبھی اکٹھے نہیں ہو سکتے ۔۔۔اور یہ بھی نوشتہ دیوار ہے کہ کم از کم عربوں کی موجودہ قیادت ، ترک ، مصری اور دیگر مل کے بھی اسرائیل کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔۔۔۔۔۔کیوں ؟
میں اتنے یقین سے کیوں کہہ رہا ہوں ۔۔۔۔اگلی تحریر میں عرض کرتا ہوں
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
یہودیوں کی ایمانی طاقت لڑ رہی ہے ۔۔۔
(دوم )​
ابوبکر قدوسی ۔
جب جب کبھی بنی اسرائیل کی تاریخ پڑھی میں سحر میں گم ہوا ، گو وہ راستی پر نہ رہے لیکن اپنی خود ساختہ روایات کو اور نسب کو یوں گلے لگایا کہ سحر انگیز فسانہ ہو گیا ۔۔۔روز کی سازشوں سے تنگ آ کے ، بخت نصر اکتا گیا اور تمام بنی اسرائیل کو غلام بنایا اور بابل لے گیا ۔۔۔۔عہد نامہ قدیم میں خدا بھی غضب ناک ہو اٹھا :
" تیرے بہادرتِہ تیغ ہونگے اورتیرے پہلوان جنگ میں قتل ہونگے اور تیرے پہلوان جنگ میں قتل ہونگے۔
اُسکے پھاٹک ماتم اور نوحہ کریں گے اور وہ اُجاڑ ہو کر خاک پر بیھٹے گی "(آیات 25 26 )
ہیکل سلیمانی کو ڈھا دیا ۔۔۔اک دیوار بچی سو دیوار گریہ ہوئی ۔۔۔
بنی اسرائیل کا اقتدار رخصت ہوا تو عیاری کی راہ اختیار کی ۔۔۔اور پھر یہی عیاری ایمان ہو گئی ۔۔۔۔
"میں تجھے گم پاؤں اگر میرا داہنا ہاتھ اپنی عیاری بھول جائے ۔۔۔۔۔۔"
ساتھ ہی ساتھ ۔۔۔۔۔برگزیدگی کا خناس ۔۔۔۔یہ تصور کہ ہم خدا کی پسندیدہ قوم ہیں ۔۔۔ہم چنیدہ ہیں ۔۔۔ایک مسیح آئے گا اور سب دکھ دھل جائیں گے ۔۔۔۔
اینٹی کرائسٹ ، دجال ۔۔۔۔۔جس کو وہ مسیحا سمجھتے ہیں ۔۔۔۔آخری نبی ۔۔۔آخری امید ۔۔۔آخری پیغام بر ۔ ۔ لیکن ایسے بدبخت کہ آخری نبی آئے ، پاس سے ہو کے گذر گئے ان کے جن علماء نے دیکھا ، مان کے نہ دیا اور جو دور تھے وہ آج بھی بنی اسحاق سے آخری امید کے منتظر ہیں ۔۔۔۔
امید کہ لو جاگا غم دل کا نصیبہ
لو شوق کی ترسی ہوئی شب ہو گئی آخر
لو ڈوب گئے درد کے بے خواب ستارے
اب چمکے گا بے صبر نگاہوں کا مقدر
تورات کی خوش خبریاں جان فزا ہو گئیں ۔۔۔
"تو خوف نہ کر کیونکہ میں تیرے ساتھ ہوں۔ میں تیری نسل کو مشرق سے لے آونگا اور مغرب سے تجھے فراہم کرونگا۔
__ میں شمال سے کہونگا کہ دے ڈال اورجنوب سے کہ رکھ نہ چھوڑ۔ میرے بیٹوں کو دور سے اور میری بیٹیوں کو زمین کی انتہا سے لاؤ "
سو جب اسرائیل کا قیام ہوا تب سے ہی مذہبی ریاست اسرائیل اور اس کے حکمران ، اپنے علماء کے قدم بقدم آنے والے " مسیح " کے منتظر ۔۔۔۔۔۔ اس کی آمد کے لئے ماحول کو سازگار بنانے میں ہمہ تن گوش ۔۔۔
گریٹر اسرائیل کیا ہے ؟
مدینہ تک اس کی حدود کیوں طے کی جاتی ہیں ؟
یہی نا کہ " یثرب " وہ مقام ہے جہاں یہوادہ کا بیٹا آخری فرستادہ آئے گا ۔۔۔سو مقام مقدس ہوا ۔۔۔۔یہود کہ جن کو خیبر تک یاد ہے ۔۔۔افسوس ہم بھول گئے ۔۔۔مگر ان کو اپنے آباؤاجداد یاد ہیں ۔۔۔۔ان کو ان کی مسیح کی تلاش میں یثرب آنا اور پھر خاک و خون میں تڑپنا آج بھی ترپا تڑپا جاتا ہے ۔۔۔۔۔ان کی دیوار گریہ ایک تو نہیں ۔۔۔۔؟ غم محض ہیکل کی جدائی کا نہیں بابل کی اسیری کا بھی ہے حیی بن اخطب کہ انکا بزرگ تھا ۔۔۔۔اس کی لاش کا بھی ہے ۔۔۔۔
سو دھیرے دھیرے بہت محنت سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔۔۔ان کے ایمان کی طاقت ان کو لے کر چل رہی ہے۔۔۔
اور جب بات " ایمان " کی آ جائے تو انسانی توانائی کئی گنا بڑھ جاتی ہے ۔۔۔۔اور جب قوم کی قوم یوں " با ایمان " ہو جائے اور اس ایمان کی طاقت کو لے کر نکل کھڑی ہو تو محیر العقول واقعات ترتیب پاتے ہیں ۔ ۔۔۔۔اور آج کی حیرت یہ ہے کہ مٹھی بھر یہودی کروڑوں عربوں کے بیچوں بیچ آن بیٹھے ۔۔۔۔۔
پھر ۔۔۔۔۔!
ہم روتے گئے اور کھوتے گئے ۔۔۔۔
جی ہاں ایک کے بعد ایک علاقہ ۔۔۔۔۔
سوال تو ہمارے ایمان کا تھا ۔۔۔ہماری مسلمان قیادت کے ایمان کا تھا ۔۔۔خود ہم عام مسلمانوں کے ایمان کا تھا ۔۔۔
مان لیجئے ۔۔۔۔ہم نے اپنے ایمان کو الماری میں بند کر کے رکھ دیا ۔۔۔اور یہودی اپنے ایمان کی پوری طاقت سے لڑ رہے ہیں ۔۔۔
 
Top