• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امجد صابری ! بھر دی جھولی تیری مصطفی ﷺ نے۔۔۔دیکر تجھکو شہادت مثالی ARY NEWS - نعوذباللہ

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
ہاں میں شرمندہ نہیں ہوتا.....تم کیا کر لو گے؟
....
میں نے کل لکھا تھا...
"میں بہت بااصول ہوں.....اور میرا کوئی اصول نہیں"...
دوست کچھ الجھ سے گئے ..ان کو اس جملے کا مطلب سمجھ نہیں آ رہا تھا...لیں آج میں مطلب ہی نہیں سمجھاتا ...اس کی تشریح اور توضیح بھی کرتا ہوں....
مذھب اور اہل مذھب کچھ "دوستوں" کا "میدان کارزار" بنا ہوا ہے..وہ اپنی فکری "شجاعت" کے مظاہرے دن رات کرتے ہیں....اور اس لڑائی میں ان کے ہاں اخلاقیات کا دور دور تک گزر نہیں...یہ "دوست" اپنی "فکری غذا" اہلیان مغرب اور ان کے میڈیا سے لیتے ہیں...پھر ہمارے ہاں ہونے والے واقعات کو انہی کی عینک سے دیکھتے ہیں...اس بیچ ان کی کسی 'خود ساختہ کہانی یا مفروضہ بیانیے" پر پڑا جھوٹ کا پردہ اٹھ جائے تو بھولے بن کر نیا اشو تلاش کر کے شور شرابا شروع کر دیتے ہیں اور اس کی گرد میں اپنے پرانے جھوٹ کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں......پھر سوشل میڈیا، ہم سب جیسی سائٹس، ان کے کالم سب اسی نئے "ڈرامے" کی تازہ قسط چلا رہے ہوتے ہیں....
یہ لوگ ظاہر کرتے ہیں کہ "ہم بہت با اصول ہیں.. پڑھے لکھے ہیں ... ہم سے دلیل سے بات کرو..ہم روشن خیال ہیں"...
..لیکن ان کا اصول یھی ہے کہ ان کا کوی اصول نہیں.... ہمارے پنجابی کے محاورے بہت گہرے اور سچے ہوتے ہیں ...دیگ میں پکا کھانا کیسا ہے..؟ اس کے لیے چند دانے ہی چکھنے کافی ہوتے ہیں...آئے ذرا ان کی دیگ چکھتے ہیں...
...آپ کو امجد صابری کا قتل یاد ہے؟
...طالبان نے اس کی ذمے داری قبول کر لی تھی...یاد ہے ؟
...پھرttp کے بہانے جو مذھبی طبقات بارے "مغلظات" بولی گئیں...یاد ہیں ؟
..جی ہاں آپ بھول گیے ہوں گے...چلیے ایسا کریں کہ ان کی مہینہ بھر پرانی تحاریر پڑھ لیں....ذرا ان کے فلسفے دیکھیں...جیسے اماں نے ایسا "ارسطو" دوبارہ ہی نہیں کرنا...لیں مھینے بعد ہی ان کی کہانی کے تاروپود بکھرتے ہیں...ہفتے بھر سے ہی خبریں تو آ رہی تھیں کہ قصہ کچھ اور ہے..لیکن آج سب کھل گیا.....یہاں سے مگر یہی آواز آئے گی کہ
"ہاں میں شرمندہ نہیں ہوتا ..تم کیا کر لو گے؟"
آج کے دنیا نیوز میں خبر چھپی ہے کہ امجد صابری قوال کے مبینہ قاتل گرفتار... ایک کالم کی خبر تین سطری ہے ...جتنا اس کے قتل پر انہوں نے شور کیا...آسمان سر پر اٹھایا...ان کے گھروں میں شاید کئی دن کھانا نہ پکا... "استادی" کی تو روروکے آنکھیں لال ہو گئیں..تصویر دیکھ لیں...یہ تو اخبار کی ہیڈلائن بنتی تھی....لیکن
. ہم تو سمجھے تھے کہ برسات میں برسے گی شراب
آئی برسات تو برسات نے دل توڑ دی
اتنی "پدی" سی خبر...ان کی بے بسی پر قہقہے لگانے کو جی چاہتا ہے....سوات کی وڈیو پر ان کی "لبرل" عدالت نے جو کچھ کہا ...اگر حیاء نام کی کوئی شے ان کے پلے ہوتی تو ....ڈوب کے مر جاتے دوبارہ قلم نہ اٹھاتے....لیکن بھائی "پاپی پیٹ" نے "ضمیر صاحب" کو بہت گہری نیند سلا رکھا ہے....
.اچھا ذرا ان کے روحانی باوا جان "بی بی سی اردو" کی ویب سائٹ کی تصویر دیکھیں جو انہوں نے پاکستانی اخبار سے لے کر اپنے صفحے پر سجائی...اور ابھی بھی وہاں جگ مگ کر رہی ہے...اس کا مطلب ہے کہ اخبار نے جھوٹ بولا..اور آج بھی جھوٹ چل رہا ہے..ہے کوئی شرمندہ ؟.....
اب خبر یہ آئ ہے کہ قاتل کا تعلق کالعدم سیاسی جماعت سے ہے...عمران صدیقی اس کا نام ہے...جھگڑا رقم کا تھا...
کیا اب اپنے لکھے ہوۓ پر معافی مانگیں گے..؟
آپ نے ایک طبقے کو اپنی نفرت کا نشانہ بنا رکھا ہے...آپ کو شرم آئے گی؟
کبھی نہیں ...کبھی بھی نہیں...کیونکہ آپ محض بے اصول ہیں...نہ آپ کی قسمت میں اخلاقیات آئے..نہ آپ میں انسانیت..آپ محض پیسے کے بیوپاری ہیں...آپ کا قلم اس کی سیاہی ، آپ کی سوچ...آپ کا دماغ..سب برائے فروخت تھا..اور کب کا بک چکا....

...................ابوبکرقدوسی
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
نامعلوم لوگ ــ لازوال " عقیدت"!

امجد صابری کے قتل میں ملوث ملک کی ایک بڑی سیکولر لبرل " نامعلوم " سیاسی پارٹی کا ٹارگٹ کلر گرفتار ــ
اس خبر اور زیر نظر تصویر کے کیپشن پر مجھے اپنا ایک کلاس فیلو یاد آگیا ـ ایک دن دوران گفتگو میں نے اس سے پوچھ لیا کہ آپ کس کے دست شریف پر بیعت ہیں تو کہنے لگا کے " فلاں " سائیں کے ــ میں نے پوچھا یہ تو انکا نک نیم ہے، انکا اصلی نام بتاؤ ـ تو وہ قدرے شرم اور عقیدت کے جزبات سے سرشار ہوکر کہنے لگا کہ ہم مرشد سائیں کا سیدھا نام نہیں لیتے ، اور اسے بے ادبی سمجھتے ہیں ــ :-)

تو لگتا تو یہی ہے کہ سیکیولر لبرلز کے مشہور ویب نیوز پورٹل ایکسپریس ٹرائبیون کی بھی اس " سیاسی " جماعت سے اتنی ہی والہانہ اور لازوال عقیدت ہے کہ یہ اسکا نام لینے کو بے ادبی سمجھتے ہیں ــ :-)

ویسے پاکستانی میڈیا اتنا شرمیلا کیوں ہے ـ اسے تو وزیرستان میں ڈرون حملوں میں( جہاں میڈیا کی براہ راست رسائی ایک عرصے سے ممکن نہین) مارے جانے والوں کی نیشنلٹی ( ازبک، چیچن، تاجک، عرب، یغور وغیرہ) اور ختنے تک نظر آجاتے ہیں ـ لیکن اس سیاسی پارٹی کا نام لیتے ہوئے انکی ساری صحافت، بے باکی اور حق گوئی گھاس چرنے چلی جاتی ہے ـ

اس سیاسی پارٹی کی خصوصیت ہے کہ اسکے کئی رہنماؤں پر را اور دیگر پاکستان دشمن اداروں کے ساتھ تعلقات ثابت ہوچکے ہیں، اسکا سربراہ علی اعلان آئی آیس آئی اور فوج کو آڑے ھاتھ لیتا ہے، اور ٹیلیفونک خطابات میں فحش کلامی کرتا ہے لیکن مجال ہے کہ اس پر پاکستان کے میڈیا پر کچھ بحث مباحثے کیے جاتے ہوں ــ

یہی پاکستانی میڈیا اور انکے بلاگرز بال کی تو کھال بھی ادھیڑ کررکھ دیتے ہیں لیکن اس سیاسی پارٹی کا نام لینے سے گریزاں ہیں ــ


Abu Abdullah Muhammad
 
Top