• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امدادی کاموں کی متعلق ایک سوال

مفتی عبداللہ

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 21، 2011
پیغامات
531
ری ایکشن اسکور
2,183
پوائنٹ
171
لسلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ ابوالحسن صاحب ودیگر اھل علم ودانش ٹایم ملے تو رھنمای فرماے
غریب لوگوں کا ایک ایسا گاوں جو سیلاب سے متاثر ھو اور اس گاوں میں کوی ایک شخص بھی نمازی نا ھو اگر ھو تو نماز صحیح نھی آتا تو ،مسلمان این جی او کا کیا فرض ھے کہ پھلی اس گاوں والوں کی کھانے پینے کی فکر ضروری ھے یا دین سکھانے کی اور فرض نماز سکھانے کی فکر ضروری ھے براے
مھربانی رھنما ےفرماے
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
وعلیکم السلام
پہلے نماز کی تعلیم دیں اور پھر ان کے معاش کی فکر کریں۔ یعنی فکر دین و دنیا دونوں کی کرنی ہے لیکن ترتیب یہی ہے کہ پہلے دین اور پھر دنیا ہو۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی یہی ترتیب ہے۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
﴿ أَلَمْ نَجْعَل لَّهُ عَيْنَيْنِ ﴿٨﴾ وَلِسَانًا وَشَفَتَيْنِ ﴿٩﴾ وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ ﴿١٠﴾ فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ ﴿١١﴾ وَمَا أَدْرَ‌اكَ مَا الْعَقَبَةُ ﴿١٢﴾ فَكُّ رَ‌قَبَةٍ ﴿١٣﴾ أَوْ إِطْعَامٌ فِي يَوْمٍ ذِي مَسْغَبَةٍ ﴿١٤﴾ يَتِيمًا ذَا مَقْرَ‌بَةٍ ﴿١٥﴾ أَوْ مِسْكِينًا ذَا مَتْرَ‌بَةٍ ﴿١٦﴾ ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ‌ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْ‌حَمَةِ ﴿١٧﴾ أُولَـٰئِكَ أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ ﴾ ۔۔۔ سورة البلد
کہ ’’ہم نے دکھا دیئے اس کو دونوں راستے (10) سو اس سے نہ ہو سکا کہ گھاٹی میں داخل ہوتا (11) اور کیا سمجھا کہ گھاٹی ہے کیا؟ (12) کسی گردن (غلام لونڈی) کو آزاد کرنا (13) یا بھوک والے دن کھانا کھلانا (14) کسی رشتہ دار یتیم کو (15) یا خاکسار مسکین کو (16) پھر ان لوگوں میں سے ہو جاتا جو ایمان لاتے اور ایک دوسرے کو صبر کی اور رحم کرنے کی وصیت کرتے ہیں (17) یہی لوگ ہیں دائیں بازو والے (خوش بختی والے)‘‘

اگر مجبوری زیادہ ہو، تو درج بالا آیات کی روشنی میں پہلے دیگر ضروریات کو بھی پورا کیا جا سکتا ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم!
 
Top