بھائی ہمیں تو یہاں اس ویڈیو ۔۔اور اس جیسی دیگر ویڈیوز کے ذریعے علماء کرام کے خلاف مجہول ذرائع سے مہم ہی نظر آرہی ہے ۔
ایسی ویڈیوز بنانے والے اور اپلوڈ کرنے والے ذریعے کی اپنی کوئی حیثیت ابھی سامنے نہیں آئی ،اس لئے ان ویڈیوز کی کوئی حیثیت نہیں ۔
اور مسلمانوں کو اللہ کا حکم ہے ( وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا )
’‘ جس بات کا تجھے علم نہیں ،اس کے پیچھے مت لگ ۔۔یقیناً کان ،آنکھ ،اور دل ان سب کی پوچھ ہونے والی ہے
اور ابن کثیر اس آیہ کے تحت لکھتے ہیں :
أَنَّ اللَّهَ تَعَالَى نَهَى عَنِ الْقَوْلِ بِلَا عِلْمٍ، بَلْ بِالظَّنِّ الَّذِي هُوَ التَّوَهُّمُ وَالْخَيَالُ، كَمَا قَالَ تَعَالَى: {اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ} [الْحُجُرَاتِ: 12] ، وَفِي الْحَدِيثِ: "إِيَّاكُمْ وَالظَّنَّ؛ فَإِنَّ الظَّنَّ أكذبُ الْحَدِيثِ" (1) . وَفِي سُنَنِ أَبِي دَاوُدَ: "بِئْسَ مطيةُ الرَّجُلِ: زَعَمُوا"