- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
امریکہ کو ہم بھی مطلوب تھے
جب ہمیں سرکاری ملازمت ملی تو ہم نے امریکن سنڑ لاہور"لائبریری" کی رکنیت حاصل کرنے کے لئے اپنے محکمہ سے تصدیق نامہ لے کر امریکن لائبریری میں داخل دفتر کیا۔ اور یوں ہم بھی اس لائبریری کے معزز رکن بن گئے۔ وہاں سے کتابیں لے کر گھر میں لا کر پڑھتے رہے۔ مگر اپنی لا ابالی طبیعت کےماتحت کبھی کبھی کتابیں مقررہ وقت کے بعد واپس کرتے۔ ایک دفعہ اسی طبیعت کی وجہ سے کافی عرصہ تک کتابیں واپس نہ کی۔ سنڑ کی طرف سے یکے بعد دیگرے دو خط موصول ہوئے کہ جناب کتابیں واپس کر جائیں مگر ان دنوں طبیعت کچھ زیادہ ہی کھلنڈری ہورہی تھی اس لیے اس کو نظر انداز کردیا۔ کچھ عرصہ گزر گیا۔ ایک مہینہ میری تنخواہ نہیں آئی۔ اپنے متعلقہ شعبہ سے استفسار کرنے پر معلوم ہوا کہ ہماری تنخواہ امریکن سنڑ کے کہنے پر بند کردی گئی ہے اور ہم ان کو مطلوب ہیں کہ جب تک کہ آپ وہاں حاضر ہو کر ان کی کتابیں واپس نہیں کرتے۔ پھر کیا تھا جناب ہمیں تو اپنی تنخواہ کے لالے پڑگئے۔ سارا کھلنڈرا پن رفو چکر ہوگیا اور طبیعت میں لا ابالی پن کافور ہوگیا۔ بھاگم بھاگ گھر پہنچے، کتابیں لیں اور امریکن سنٹر میں جاکر ہی سانس لیا۔ کتابیں جمع کروائیں، رسید حاصل کی اور واپس دفتر کی جانب رواں دواں ہوگئے۔ رسید دفتر جمع کروائی اور پھر تنخواہ پائی۔