• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امریکہ:’نو لاکھ کھرب ڈالر‘ کی غلطی

شمولیت
اگست 13، 2011
پیغامات
117
ری ایکشن اسکور
172
پوائنٹ
82
امریکہ:’نو لاکھ کھرب ڈالر‘ کی غلطی

انٹرنیٹ پر پیسوں کا لین دین کرنے والی امریکی کمپنی پے پال نے غلطی سے ایک صارف کے اکاؤنٹ میں نو لاکھ کھرب ڈالر ڈال دیے۔

امریکی ریاست پینسلوینیا کے چھپن سالہ کرس رینلڈز کو یہ بات تب معلوم ہوئی جب انھوں نے کمپنی کی جانب سے آنے والی اپنی ماہانہ سٹیٹمنٹ کا جائزہ لیا۔
تاہم اس غلطی کو فوری طور پر پکڑ لیا گیا اور جب تک کرس رینلڈز نے انٹرنیٹ پر آ کر اپنے اکاؤنٹ کا معائنہ کیا تو اس میں کوئی پیسے موجود نہیں تھے۔
پے پال نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ظاہری سی بات ہے کہ یہ ایک غلطی تھی اور ہم ممنون ہیں کہ جناب رینلڈز اس بات کو تسلیم کرتے ہیں۔‘
کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ کرس رینلڈز کی تجویز کردہ فلاحی تنظیم کو عطیہ دینے کی پیشکش کریں گے۔
.مقامی اخبار فلاڈیلفیا ڈیلی نیوز سے بات کرتے ہوئے کرس رینلڈز کا کہنا تھا کہ ان کے اکاؤنٹ میں 92233720368547800 ڈالر کی رقم ’کافی حیران کن‘ بات تھی۔
حواله:
http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2013/07/130718_paypal_error_sa.shtml
 
Top