امریکی محکمہ دفاع نے اعتراف کرلیا ہے کہ ایران کی جانب سے اتارا جانے والا ڈرون طیارہ امریکہ کا تھا۔
واشنگٹن: پینٹاگون کے ترجمان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منگل کے روز ایرانی فورسز نے خلیج عیدن میں محو پرواز جس ڈرون طیارے کو اپنی طویل میں لیا ہے وہ امریکہ کا تھا۔ واضح رہے کہ کسی بھی اعلیٰ امریکی اہلکار کی جانب سے پہلی مرتبہ ڈرون طیارے کی گمشدگی اور پکڑے جانے کا اعتراف کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ایران نے بدھ کے روز دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی فورسز نے ایک امریکی جاسوس طیارے کو خلیج عیدن میں اس وقت اتار لیا تھا جب وہ خفیہ طور پر فوجی ملٹری ڈیٹا اکٹھا کرنے کے مشن پر معمور تھا۔