• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امریکی ڈرون پر کنٹرول ایرانی فضائی حدود کی حفاظت میں پیشرفت کی علامت ہے

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی نیول فورس کی طرف سے امریکی ڈرون "اسکین ایگل" پر کنٹرول اور اسے اپنے قبضے میں لینے کے اقدام پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ملک کی فضائی اور زمینی سرحدوں کی حفاظت کے لئے مضبوط اور قدرت مند مسلح افواج کسی بھی دشمن کو اس ملک کے خلاف جارحیت سے باز رکھنے کا باعث ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مضبوط مسلح افواج کا وجود کسی بھی ملک کی سکیورٹی اور دفاع کے لئے ایک بنیادی اصول ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی دفاعی صلاحیت اس نکتے پر پہنچ چکی ہے کہ آج اپنے جوانوں کی علمی و فنی صلاحیتوں کی بنا پر ہم اپنے ملک کی فضائی، زمینی اور سمندری حدود کے دفاع اور حفاظت کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ مہمان پرست کا کہنا تھا کہ اتنے اچھے انداز میں امریکہ ڈرون پر تسلط اور کنٹرول اپنی فضائی حدود کے دفاع کی صلاحیت میں پیشرفت کی ایک نشانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی فضائی حدود اور سالمیت ارضی کی خلاف ورزی ایک ایسا اقدام ہے، جسکا متعلقہ بین الاقوامی اداروں کو نوٹس لینا چاہیئے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس خطے میں موجود تمام ممالک کے تعاون اور ہمکاری سے خطے کے ممالک میں دفاع کی یہ صلاحیت اس سطح پر پہنچ جائے گی، جو اس خطے سے غیر ملکی فورسز کے اخراج کا باعث بنے۔ رامین مہمان پرست کا کہنا تھا کہ خطے میں غیر ملکی فورسز کی موجودگی ہی اس خطے کے امن و امان کے لئے عدم استحکام کا باعث ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون کا شکار، اپنی فضائی حدود کے دفاع میں ایران کی بڑی پیشرفت کی علامت ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے امریکی ڈرون "اسکین ایگل" کو کنٹرول کرنے اور اسے اپنے قبضے میں لینے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی کامیابی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ ہر ملک کے لئے اپنی حدود کے تحفظ کرنے کی توانائی اور اسکی فوجی طاقت، امن و استحکام اور جارح قوتوں کی پسپائی کا باعث بنتا ہے۔

انہوں نے سائنس اور ٹکنالوجی کے میدان میں ایرانی ماہرین کی اعلٰی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی دفاعی طاقت ایسی سطح پر پہنچ گئی ہے کہ اپنے جوانوں کی صلاحیتوں کی بنیاد پر باآسانی اپنی فضائی، سمندری اور زمینی حدود کا دفاع کرسکتا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایران کی فضائی حدود کی جارحیت بین الاقوامی قوانین اور ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، جس کا عالمی اداروں کی جانب سے نوٹس لینا چاہیئے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
دنیا کا کوئی ملک شاید ایسا نہیں ہے جہاں اتنی آزادی سے ڈرون حملے ہوتے ہوں جتنی آزادی سے پاکستان میں ہوتے ہیں، ہر کسی میں اتنی غیرت تو ہوتی ہے کہ اپنے گھر پر کسی غیر کو حملہ نہیں کرنے دیتا، یہ پاکستان پر حکومت کرنے والے ایسے بے غیرت لوگ ہیں جو پیسے لے کر اپنے ہی ملک کے لوگوں کو مرواتے ہیں، اور امریکی ڈرون پاکستان کی "خودمختاری" پر طمانچہ رسید کرتے ہوئے بے گناہ لوگوں پر آ گرتا ہے۔
اور پھر مزے کی بات ہے کہ حکمران مزے سے ڈالر لے کر جتنے لوگوں کو چاہیں مرواتے رہیں علماء کے فتوے ان کے پاس ہیں ہی ہیں کہ جو کر لو دائرہ اسلام سے خارج نہیں ہو گے، بلکہ جس نے تمہارے ان حرکتوں پر آواز بھی اٹھائی تو ہم انہیں خارجی تکفیری کہنے پر تیار بیٹھے ہیں۔ لا حول ولاقوۃ الا باللہ
 
Top