• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امن کا پیغام عالمی مذاہب کی روشنی میں

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
امن کا پیغام عالمی مذاہب کی روشنی میں

زیرنظر ویڈیو دو حصّوں پر مشتمل ہے پہلے حصّے میں سناتن دھرم سے تعلق رکھنے والے لکشمی شنکرآچاریہ نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پھیلائے گئے غلط پروپیگنڈوں سے متاثر ہوکر’’ اسلامی دہشتگردی کی تاریخ ‘‘ نامی کتا ب لکھ کراسلام کودہشتگردی کا مذہب قراردیا، اس کے بعد اسلام اور سیرتِ رسولﷺ کا انتہائی گہرائی اورمثبت طور سے مطالعہ کرنا شروع کیا تو اس نتیجہ پر پہنچے کہ اسلام سراپا امن وشانتی کا مذہب ہے نہ کہ دہشتگردی کا دین ہے، البتہ یہ اور بات ہے کہ بہت سے مسلمان اس کی سچی تعلیمات سے دورہیں۔اوراس حقیقت کو سچ ثابت کرنے کیلئے انہوں نے اپنی دوسری کتاب’’ اسلام مثالی مذہب یا دہشتگردی کا دین‘‘ تالیف فرمائی۔ اور ہندو مذہب کے بھائیوں سے گذارش کی کہ جہادِ کفار سے متعلق قرآن کی 24 آیتوں کو ان کے سیاق وسباق کی روشنی میں مطالعہ کیا جائے نہ کہ انہیں قرآن سے الگ کئے جانے کا مطالبہ کیاجائے۔ سا تھ ہی اس بات کی بھی نصیحت کی کہ کسی بھی مذہب کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کا بہترین طریقہ اس کے اصل مصادرومآخذ کی طرف رجوع کرنا ہے نہ کہ اس کے متبعین وپیروکاروں کے اعمال وکردارسے نتیجہ اخذ کرنا ہے۔
ڈاؤنلوڈ حصہ اول
ڈاؤنلوڈ حصہ دوم
 
Top