• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امہات کتب حدیث پر مقالہ جات لکھنے کی درخواست

شمولیت
جولائی 27، 2012
پیغامات
18
ری ایکشن اسکور
77
پوائنٹ
42
عزیز بھائیو! امید ہے آپ سب کے رمضان بہتر گذر رہے ہونگے۔
میں آپ کی خدمت میں ایک عرض لے کر حاضر ہوا ہوں، امید ہے آپ سب توجہ فرمائیں گے۔
اردو ویکیپیڈیا پر امہات کتب حدیث پر تفصیلی مقالات لکھنے ہیں، کچھ کتب پر پہلے سے موجود ہیں، لیکن ان میں مواد انتہائی ناقص ہے۔ اسی کے ساتھ کتب حدیث اور حضرت محمد ﷺ پر ابواب (portals) بھی ترتیب دینا ہے۔ لہذا آپ بھائیوں سے میری پر خلوص درخواست ہے کہ براہ کرم اس منصوبہ میں شرکت فرمائیں۔
ہم سب بشمول میرے ایک ادنی صارف کی حیثیت سے کام کریں گے، صرف رضاء الہی کے خاطر۔
امید ہے میری پکار صدا بصحرا ثابت نہیں ہوگی۔ :)
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,010
پوائنٹ
289
ماشاء اللہ پسندیدگیاں تو خوب موصول ہوئیں۔ اب ذرا قدم بھی بڑھائے کوئی :)
میری نظر میں زیادہ بہتر کام یہ ہے کہ ۔۔۔ پہلے صحیحین اور سنن اربعہ ، اردو میں جو شایع ہوئی ہیں ، ان کے ابتدائی صفحات (مثلاً دیباچہ مقدمہ وغیرہ ، جس میں مطلوبہ تفصیل موجود ہوتی ہے) کو یونیکوڈائز کر لیا جائے پھر انہیں ہی وکی پیڈیا معیار کے مطابق رد و بدل کے ساتھ علمائے کرام کی تصدیق کے بعد وکی پیڈیا پر اپ لوڈ کر دیا جائے۔
 
شمولیت
جولائی 27، 2012
پیغامات
18
ری ایکشن اسکور
77
پوائنٹ
42
جزاک اللہ باذوق بھائی. لیکن
اس دھاگہ میں صرف منصوبہ
پیش کیا گیا ہے اور احباب سے حصہ لینے کی درخواست کی گئی ہے. جب کچھ داتھی شریک کار ہوجائنگے تو حکمت عملی بھی متعین کر لینگے.
 
Top