• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امید کو جانے نہ دیں

آزاد

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
363
ری ایکشن اسکور
919
پوائنٹ
125
امید کو جانے نہ دیں

ڈاکٹر فرحت ہاشمی حفظہا اللہ​
اذْهَبُواْ بِقَمِيصِي هَذَا فَأَلْقُوهُ عَلَى وَجْهِ أَبِي يَأْتِ بَصِيراً وَأْتُونِي بِأَهْلِكُمْ أَجْمَعِينَ (يوسف : 93)
جاؤ ، میری یہ قمیص لے جاؤ اور میرے والد کے منہ پرڈال دو ، ان کی بینائی پلٹ آئے گی ، اور اپنے سب اہل و عیال کو میرے پاس لے آؤ۔سب یہیں آجاؤ۔
آپ دیکھیے کہ وہی یوسف علیہ السلام ہیں اور ان کا کرتا ہے جسے دیکھ کر حضرت یعقوب علیہ السلام کی بینائی گئی۔اور انہی کا کرتا ہے کہ جس کی وجہ سے ان کی بینائی لوٹ آئی۔ تو قوت اورقابلیت کرتے کے اندر نہیں ہے بلکہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ وہ چاہے تو ایک ہی چیز سے منفی اور اسی چیز سے مثبت اثرات دکھا سکتا ہے۔ اس میں ایک بہت بڑا سبق ہے ہم سب کےلیے ۔
آپ دیکھیں کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا عصا تھا جس سے انہوں نے سمندر میں راستہ بنایا یعنی سمندر خشک ہوگیا ، سڑک بن گئی۔ وہی عصا پتھر پر مارا تو بارہ چشمے پھوٹ نکلے۔ تو اصل چیز عصا نہیں ، عصا کا دینے والا ہے۔
دنیا میں یہ جو کچھ ہورہا ہے دراصل اللہ کے اذن سے ہورہا ہے۔ کسی بھی چیز سے ہمیں فائدہ پہنچتا ہے یا اسی سے کوئی نقصان ہوجاتا ہے تو دراصل اللہ کے اذن سے ہی ہوتا ہے اور ہم اسباب میں الجھ کر رہ جاتے ہیں۔ اگر ہمیں کسی چیز سے فائدہ پہنچتا ہے تو ہم سمجھتے ہیں کہ اسی کا کمال ہے اور اسی کی قدرت اور اسی کی طاقت ہے، حالانکہ اللہ کی طاقت سے، اس کے اذن سے سب کچھ ہوتا ہے اور اسی طرح اگر کسی چیز سے نقصان ہوجاتا ہے تو ہم اسی کو بلیم کرنے لگتے ہیں۔ یاد رکھیے! یہ دنیا تضادات کا مجموعہ ہے۔ اس دنیا میں ایک ہی جگہ سے، ایک ہی چیز سے، ایک ہی انسان سے اگر آپ کو فائدہ ہوسکتا ہے تو آپ کو نقصان بھی ہوسکتا ہے ۔
اور اگر ایک ہی انسان سے آپ کو ایک وقت میں تکلیف پہنچی ہے تو اسی انسان سے آپ کو دوسرے وقت میں خوشی پہنچنے کا امکان بھی ہے۔ اس لیے کبھی بھی کسی انسان کی ایک غلطی پر اس کےلیے ایسی نفرت دل میں نہ رکھیں کہ دوبارہ اس سے تعلق ہمیشہ کےلیے کاٹ لیں۔ دل اللہ کے اختیار میں ہیں، جدھر چاہتا ہے ، موڑدیتا ہے۔اس لیے کبھی بھی مایوس نہیں ہونا چاہیے اور کبھی بھی یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ آج اگر حالات میرے خلاف ہیں تو کل موافق نہ ہوں گے، ہوسکتے ہیں۔ امید کو نہ جانے دیں۔
آڈیو لنک
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
جزاک اللہ آزاد بھائی جان آپ کے پاس ایڈیٹر کی تمام اوپشن کیوں نہیں شو ہورہی ؟ کیا کوئی خاص مسئلہ ہے اگر آپ کسی مسئلے کا شکار ہیں تو یہاں درج کروائیں۔آپ کی تجاویز،آراء اورشکایات
 
Top