• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ام القرآن کی مختصر تشریح ، ڈاکٹر فرحت ہاشمی حفظہا اللہ

آزاد

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
363
ری ایکشن اسکور
919
پوائنٹ
125
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ (1) الْحَمْدُ للّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ (2) الرَّحْمـنِ الرَّحِيمِ (3) مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ (4) إِيَّاكَ نَعْبُدُ وإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (5) اهدِنَــــا الصِّرَاطَ المُستَقِيمَ (6) صِرَاطَ الَّذِينَ أَنعَمتَ عَلَيهِمْ غَيرِ المَغضُوبِ عَلَيهِمْ وَلاَ الضَّالِّينَ (7)

شروع کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو بہت مہربان ، نہایت رحم فرمانے والا ہے۔تعریف اللہ ہی کےلیے ہے جو تمام کائنات کا رب ہے،رحمان اور رحیم ہے،روز جزاکا مالک ہے۔ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں ، اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔ہمیں سیدھا راستہ دکھا، ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا، جن پر تیرا غضب نہیں ہوا، جو بھٹکے ہوئے نہیں ہیں۔​

اللہ کی کتاب ، اللہ کی تعریف،حمد و ثناء اور شکر کے ساتھ شروع ہورہی ہے۔اللہ تعالیٰ یہ چاہتے ہیں کہ ہم اس سے تعلق پیدا کریں، اس کے ہوجائیں۔اس ک آگے جھکیں، اس کی تعریف کریں۔اور سب سے بے نیاز ہوکر اس کے ہوکر رہ جائیں۔ کیوں؟ اس لیے کہ وہ [رَبِّ الْعَالَمِينَ]تمام جہانوں کا رب ہے۔اسی نے سب کو پیدا کیا، وہی سب کو رزق دے رہا ہے۔اسی کی طرف سے ہم سب آئے ہیں، اسی کی طرف ہم سب کی واپسی ہے۔اور اس لیے بھی کہ وہ بہت مہربان ہے، بہت رحم فرمانے والا ہے۔ستر ماؤں سے بڑھ کر پیار کرنے والا ہے۔ اسی کی رحمت کی وجہ سے ہم گناہوں اور غلطیوں کے باوجود اس زمین پر چلتے پھرتے ہیں۔وہ ہمیں سب کچھ دیتا ہے لیکن ہم اسے اپنا سب کچھ نہیں دیتے۔ہم اپنے آپ کو اس کے حوالے نہیں کرتے۔ اس کے باوجود بھی وہ ہمیں ایک خاص مدت تک مہلت دیئے چلا جاتا ہے کہ شاید کسی وقت میرے بندے لوٹ ہی آئیں، پلٹ آئیں۔ اور پلٹنا تو ہے کیونکہ ہر ابتدا کی ایک انتہا ہوتی ہے۔جو کام شروع ہوتا ہے، وہ ایک ختم بھی ہوجاتا ہے۔ ہماری زندگی جو شروع ہوئی ، اسے بھی ایک دن ختم ہونا ہے۔ ہم سب بھی اس بات کو مانتے ہیں کہ ہم سب ایک دن ایک جگہ پر اکھٹے ہوں گے۔ کس دن؟ [يَوْمِ الدِّيْنِ]جزا و سزا کے دن۔وہاں ہمیں ہمارے کیے کا بدلہ دیاجائے گا اور اس دن کا مالک وہی ہے۔ اس لیے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ ہم سب اس کے آگے جھک جائیں اور پکار اُٹھیں[اِيَّاكَ نَعْبُدُ]صرف تیری ہم عبادت کرتے ہیں [وَ اِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ]اور صرف تجھ ہی سے ہم مدد چاہتے ہیں۔تو ہمیں اپنا بنا لے، ہمیں اپنا بننے کی توفیق دے ۔ہمیں اپنے آگے جھکنے کی توفیق دے۔تو زندگی کے ہر معاملے میں ہماری مدد فرما اور تیرے سوا ہم کسی دوسرے کی طرف رجو ع نہ کریں۔مانگنے کی چیزیں تو بہت ہیں لیکن اس کتاب کے آغاز میں ہم ہدایت مانگتے ہیں کیونکہ جس کو ہدایت مل گئی، صحیح راستہ مل گیا، اس کےلیے ساری منزلیں آسان ہوگئیں۔ اور جو رستے سے بھٹک گیا، وہ منزل تک پہنچ نہیں سکتا۔اس لیے[اهدِنَــــا الصِّرَاطَ المُستَقِيمَ ] تو ہمیں سیدھا راستہ دکھا۔سیدھا راستہ کیا؟ زندگی گزارنے کا وہ طریقہ جو تجھے پسند ہے، جو تجھ تک جاتا ہے۔ہمیں وہ طریقے بتا جس سے تو راضی ہوجائے۔[صِرَاطَ الَّذِينَ أَنعَمتَ عَلَيهِمْ ] ان لوگوں کا راستہ دکھا جن پر تو نے انعام کیا، جن سے تو راضی ہوگیا تاکہ ہم ان کے راستے پر چل کرتجھے راضی کرسکیں اور تو بھی ہم سے راضی ہوجائے[غَيرِ المَغضُوبِ عَلَيهِمْ ]ان لوگوں کا راستہ نہیں چاہیے جن کی طرف تو نے اپنی کتابیں بھیجیں، پیغمبر بھیجے۔ تو نے انہیں راستہ دکھایا لیکن وہ تیرے راستے پر نہ چلےاور بالآخر تیرے غضب کا شکار ہوئے۔جنہیں بندر بنادیا گیا، خنزیر بنا دیا گیا، جنہیں دنیا میں ہی اللہ کے غضب کا نشانہ بننا پڑا۔ اے اللہ! تو ہمیں ان کے راستے سے بچا۔[وَلاَ الضَّالِّينَ ] اور بھٹکنے والوں کے راستے سے بچا۔آمین
گویا یہ ایک دعا ہے جو ہم ہر نماز میں مانگتے ہیں۔ لیکن کتنا ہی اچھا ہو اگر ہم اس دعا کو مانگنے میں واقعی سنجیدہ ہوجائیں۔ خلوص کے ساتھ مانگیں۔ جو شخص خلوص کے ساتھ مانگتا ہے اللہ تعالیٰ ضرور اسے اپنا راستہ دکھا تے ہیں۔لیکن کس طرح؟ اس کا جواب اگلی سورت میں ہے۔

آڈیو لنک
 
Top