• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انبیاء علیہم السلام اور اولیاء رحمہم اللہ میں فرق

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
ابن تیمیہ ؒ کی ہر بات ہمارے یہاں حجت نہیں ہے اور یہ انفرادی فیصلہ ہے اتفاقی نہیں ہے
اور جہاں تک بات ماننے کی ہے اس میں کسی کے بتانے کی ضرورت نہیں کیوں کہ نبی علیہ السلام کا قول و عمل ماننے کے لیے ہی ہوتا ہےاور اس بات کو تقویت کسی کے کہنے سے حاصل نہیں ہوگی اور یہ بھی کھلی بات ہے انبیاء علیہ السلام معصوم عن الخطاء ہوتے ہیں ان کے علاوہ ہر بشر سے خطا کا امکان ہی نہیں بلکہ خطا ہوتی ہیں
باقی آپ سمجھ گئے ہوں گے
 
شمولیت
اگست 05، 2012
پیغامات
115
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
57
ابن تیمیہ ؒ کی ہر بات ہمارے یہاں حجت نہیں ہے
محترم بھائی! امام تیمیہ کی ہر بات ہمارے ہاں بھی حجت نہیں، اہلحدیث کا موقف تو معروف ہے کہ نبی کریمﷺ کے علاوہ ہر ایک کی بات صحیح بھی ہوسکتی ہے اور ضعیف بھی۔ امام ابو حنیفہ کے بارے میں آپ لوگوں کا موقف البتہ بالکل اس کے بر عکس یعنی تقلید شخصی کا ہے، بہرحال امام ابن تیمیہ کے بارے میں آپ ہم سے متفق ہیں، وللہ الحمد!

اور یہ انفرادی فیصلہ ہے اتفاقی نہیں ہے
معلوم نہیں کہ آپ کس بات کو ان کا انفرادی فیصلہ کہہ رہے ہیں؟؟؟ کیا امام ابن تیمیہ کا یہ موقف جس کے بارے میں امام صاحب نے اتفاق علماء کا دعویٰ کیا ہے کہ امت میں سے کوئی بھی معصوم نہیں کو آپ ان کا انفرادی فیصلہ کہہ رہے ہیں؟؟؟ اگر آپ کو اس میں اختلاف ہے تو اپنا اختلاف واضح کریں، اسی بات کی گزارش پہلے بھی آپ سے کی تھی، لیکن آپ کنی کترا گئے:
امام ابن تیمیہ نے نبی کریمﷺ اور امت محمدیہ کے علماء کے مابین امتیاز کرتے ہوئے فرمایا کہ صرف نبی کریمﷺ کا یہ خاصہ ہے کہ ہمیں ان کی ہر بات ماننی ہے، باقی علمائے امت کی ہر بات ماننا ہمارے لئے ضروری نہیں کیونکہ وہ معصوم نہیں، غلطی بھی کر سکتے ہیں۔ اس پر امام ابن تیمیہ﷫ نے اتفاق کا دعویٰ فرمایا۔ اگر آپ کو اس بارے میں امام ابن تیمیہ﷫ کے دعوے کی صداقت پر شک ہے تو اپنا موقف دلیل کے ساتھ بیان کریں کہ کیا آپ کے نزدیک نبی کریمﷺ کے بعد امت میں کوئی معصوم ہے؟؟؟
 
Top