علامہ البانی رحمہ اللہ کی تحقیق کے مطابق رسولوں کی تعداد سے متعلق مروی حدیث صحیح ہے اور نبیوں کی تعداد سے متعلق مروی حدیث صحیح لغیرہ ہے تفصیل کے لئے دیکھئے [سلسلة الأحاديث الصحيحة وشيء من فقهها وفوائدها 6/ 358 رقم 2668]۔
جہاں تک مسند احمد والی روایت کی بات ہے تو اس کی سند ضعیف ہے ۔
اس سلسلے کی تمام احادیث اور ان کی سندوں پر تفصیلی بحث کے لئے سلسلہ صحیحہ کا مذکورہ حوالہ دیکھیں۔