• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انتظار

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
انتظار



وقت جا رہا لوگو توبہ استغفار کرنے کا
کس کو ملا ہے موقع دنیا میں انتظار کرنے کا

انگنت نعمتیں عطا کی خدا نے انساں کو
ناشکری بھی گناہ ہے ان سے انکار کرنے کا

کیوں جی رہا ہے انساں اپنی ذات کی خاطر
خدا نے حکم دیا ہے انساں‌کو ایثار کرنے کا

خود خدا نے کہا ہے مجھ پہ ایمان لانے کے بعد
سب سے پہلا فرض ہے انساں کو پیار کرنے کا

کیوں بھول جاتا ہے انساں‌خدا کی رحمتوں کو
اسے وقت ہی نہیں‌ ملتا عنایتوں کا شمار کرنے کا

اُس کی کِس کِس نعمت کو جھٹلاتا رہے گا انساں
اک طریقہ الحمدُ للہ بھی ہے اقرار کرنے کا

جس نے کی دل سے توبہ پھر اُس پہ قائم رہا فرازی
اُس کو ملے گا موقع ضرور اظہار کرنے کا

کتاب : حیاتِ بشر
شاعر اورنگ زیب فرازی​
 
Top