• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انتظامیہ توجہ فرمائیں

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
وعلیکم السلام
مخترم عزمی صاحب ۔

السلام علیکم۔

آپکے مراسلے کیوں خذف ھوئے ۔اسکا جواب تو انتطامیہ ہی دے سکتی ھے۔

اگر خذف سے پہلے بتا دیا جاتا تو بہتر تھا۔

تصوف کے معاملے پر ہر فریق اپنے دلائل رکھتا ھے۔اور اسے اسی ہی انداز

میں پیش کرتا ھے۔اور پھر اسے پڑھنے اور سمجھنے والے پر بھی منحصر ھے

کہ وہ اسے کس طرح لے رہا ھے۔

عزمی بھائی کو شکایت پوسٹ کے ڈیلیٹ کرنے پر ہے،

اس بات پر تو انہیں خوشی ہوتی ہے کہ کوئی فریق چاہے تصوف پر جو بھی دلائل رکھتا ہے وہ دلائل سے بات کرے، اختلاف ہوگا تو انہیں موقع ملے گا کہ وہ قرآن و سنت اور اہل حدیث کے منہج پر دلائل پیش کرسکے، لیکن انتظامیہ ان کی پوسٹ کو ہی حذف کردے، تو نہ رہے گا بانس ،نہ بجے گی بانسری کے مصداق دکھ تو ہوگا۔

عزمی بھائی اسی درد اور دکھ کی دوا چاہتے ہیں، اگر اس دواخانے سے مل جائے تو اچھی بات ہے، ورنہ پیار محبت میں مریض کو سمجھا دیا جائے کہ آپ غلط دواخانے میں آگئے ہیں۔

ماں کی دعا صاحب۔

آپنے آدھا مراسلہ چسپاں کیا۔باقی کا آدھا غالبا آپکی نظر سے نھیں

گزرا۔

مکمل مراسلہ یہ تھا۔

مخترم عزمی صاحب ۔
السلام علیکم۔
"آپکے مراسلے کیوں خذف ھوئے ۔اسکا جواب تو انتطامیہ ہی دے سکتی ھے۔
اگر خذف سے پہلے بتا دیا جاتا تو بہتر تھا۔
تصوف کے معاملے پر ہر فریق اپنے دلائل رکھتا ھے۔اور اسے اسی ہی انداز
میں پیش کرتا ھے۔اور پھر اسے پڑھنے اور سمجھنے والے پر بھی منحصر ھے
کہ وہ اسے کس طرح لے رہا ھے۔"


والسلام۔
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
مسٹر عزمی صاحب!

پہلی بات ہم جانتے ہیں کہ آپ آئی ڈی بدل کر تشریف فرما ہیں۔ (یہ گمان ہے جو کہ غلط بھی ہوسکتا ہے) ۔ دوسری بات جب آپ کو معلوم ہے کہ اہل حدیث کے ہاں دلائل قرآن وحدیث ہیں۔ تو پھر تصوف کو ثابت کرنے کےلیے آپ علماء کے اقوال کیوں پیش کرتے ہیں ؟

حیرانگی ہوتی ہے آپ جیسے لوگوں کی پوسٹس وغیرہ پڑھ کر کہ ایک طرف غیر مقلد غیر مقلد کی رٹ لگائی ہوتی ہے۔ اور بحث ومباحثہ میں کہا جا رہا ہوتا ہے کہ آپ صرف قرآن وحدیث کو مانتے ہیں۔ اس لیے بس قرآن وحدیث ہی سے دلیل پیش کریں۔ اور دوسری طرف اپنے مطالب پورے کرنے اور دھوکہ دینے کےلیے علماء کے اقوالات پیش کیے جارہے ہوتے ہیں۔ عجیب!

محترم حضور اگر تصوف کو اسلامی ثابت کرنا ہے؟ تو دلائل بھی قرآن وحدیث سے دینے ہونگے۔ ہم علماء کی قدر کرتے ہیں لیکن علماء کی بس وہی بات مانتے ہیں جو قرآن وحدیث کے مطابق ہو۔ یہ نہیں کہتے کہ ان کے پاس کوئی اور دلیل ہوگی۔۔ یہ ہوگی موگی کا چکر ہم اہل حدیث کے ہاں نہیں ہے۔ اس لیے خدارا بات وہ کریں جس بات پہ قرآن وحدیث کے ٹھوس دلائل ساتھ دیتے ہوں۔۔

باقی پوسٹس کی ڈیلیٹ کی وجہ کا انکشاف بھی انتظامیہ پر ضروری نہیں۔ کیونکہ انتظامیہ ہم سے اس چیز کو بہتر جانتی ہے۔ کہ آپ کہیں پہلے موجود رکن تو نہیں؟۔۔ اور پھر اسی فورم پر کئی ابحاث ہیں۔ جن میں جواب دینا حامیین تصوف کےلیے قرض ہے۔ بجائے ان ابحاث میں جواب دینے کےلیے کتب سے ٹائپ کرکر کے نیا مواد پیش کرتے جانا اور ان ابحاث کو تکمیل نہ دینا یہ ثابت کرتا ہے کہ آپ بس موضوع کےحق میں لکھا گیا مواد پھیلانا چاہتے ہیں۔

اور پھر یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ ہر وہ موضوع جس پر آپ کا نقطہ فکر مالکان فورم سے میل نہیں کھاتا۔ تو آپ کو اس موضوع پر مواد کاپی پیسٹ کرنے کی اجازت بھی نہیں ہوتی۔ ہاں آپ اس موضوع پر بحث ومباحثہ کرسکتے ہوتے ہیں۔

آپ ماشاءاللہ بچے نہیں ہیں۔سمجھدار ہیں۔ اس لیے ان سب باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے شکایات کا دروازہ کھولا کریں۔ شکریہ

باقی بہتر جواب ضرورت پڑنے پر انتظامیہ کے افراد میں سے کوئی دے سکتا ہے۔۔ ہاں یہ بھی ضروری نہیں ہوتا کہ آپ کی پوسٹ کاجواب اگر انتظامیہ نہیں دینا چاہ رہی تو ان کے پاس جواب نہیں۔ بلکہ آپ کو یہ بات بھی ذہن میں رکھنی چاہیے کہ انتظامیہ اس طرح کی پوسٹ کاجواب دینا ضروری نہیں سمجھتی۔۔ امید ہے سمجھ کو تعمیری نوعیت دی جائے گی۔ ان شاءاللہ۔۔۔ والسلام
 
Top