• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انتہا پسندی روکيے

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74
یعنی کے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی آپ کہ مطابق اپنے خیالات کا اظہار ہے؟
انا لله و انا اليه راجعون ، شرم سے ڈوب مرو تم!

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ​


آپ نے ميری پوسٹ کی غلط تشريح کی ہے۔ ميں نے صرف اس حقيقت کو واضح کيا تھا کہ امريکی معاشرے ميں اظہار راۓ کی آزادی ہے اور اس ضمن ميں ٹھوس قوانين افراد کو تحفظ فراہم کرتے ہيں۔ تاہم اس کا يہ مطلب ہرگز نہيں کہ تشدد پر مبنی جس قسم کے جرائم کا ذکر آپ نے کيا ہے، اس کی بھی مکمل آزادی ہے۔

ميں نے کبھی يہ دعوی نہيں کيا کہ امريکہ تمام تر خاميوں سے پاک ايک ايسا معاشرہ ہے جہاں ہر چيز قانون کے دائرے کے اندر ہے اور تشدد کا نام ونشان نہيں ہے۔ دنيا کے کسی بھی دوسرے ملک کی طرح، يہاں بھی تشدد کے واقعات رونما ہوتے ہيں اور ايسا طريقہ کار اور نظام بھی موجود ہے جو اس بات کو يقینی بنانے کی کوشش کرتا ہے کہ بلاتفريق عام شہريوں کی زندگيوں کو محفوظ بنايا جاۓ اور جرم کا ارتکاب کرنے والے عناصر کو کيفر کردار تک پہنچايا جاۓ۔

علاوہ ازيں، کسی بھی آزاد، متنوع اور جمہوری معاشرے کی طرح يہاں پر افراد اور گروہوں کو اس بات کی اجازت اور مکمل آزادی ہے کہ وہ اپنی سياسی سوچ اور نظريات کا پرچار کريں۔ معاشرے ميں ايسے طبقات موجود ہيں جو اپنے حقوق کا استعمال کرتے ہوۓ ان ايشوز کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتے ہيں جو ان کے مطابق معاشرے ميں مثبت تبديليوں کا موجب بن سکتے ہيں۔

ميں کچھ راۓ دہندگان کے اس تجزيے سے متفق نہيں ہوں کہ احتجاج کی يہ لہر ايک ايسے معاشرے کی غمازی کر رہی ہے جو شکست وريخت کا شکار ہے۔ بلکہ يہ عمل تو ايک آزاد جمہوری معاشرے ميں تنوع اور شعور کو اجاگر کرتا ہے جہاں کے باسی جس بات کو اپنے تئيں درست سمجھتے ہيں اس کے ليے کھڑے بھی ہوتے ہيں اور اپنی آواز بھی بلند کرتے ہيں۔ کيا آپ واقعی ايمانداری سے يہ سمجھتے ہيں کہ وہ معاشرے جو رنگ ونسل، مذہب اور سياسی وابستگی سے بالاتر ہو کر اپنے تمام شہريوں کے ليے يکساں بنيادی حقوق کے حصول کے ليے اپنے نظام انصاف سے بھی احتساب اور شفاف عمل کا تقاضا کرتے ہيں، وہ توڑ پھوڑ اور بحران کی جانب گامزن ہيں؟

يہ دعوی انتہائ غير منطقی ہے کہ ايک جانب تو امريکہ کو ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور زوال پذير ملک کے طور پر پيش کيا جاۓ اور پھر اسی ملک کو "طاقت کے نشے ميں سرشار" ايک ايسی منہ زور عالمی طاقت کا طعنہ ديا جاۓ جو پوری دنيا ميں کسی بھی ملک کے سياسی، معاشرتی اور معاشی نظام ميں ردوبدل کرنے کے علاوہ اسے مکمل طور پر کنٹرول کرنے کی صلاحيت بھی رکھتا ہو۔

يہ دونوں دعوے بيک وقت درست نہيں ہو سکتے ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/


 
شمولیت
جولائی 01، 2017
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
155
پوائنٹ
47
آپ نے ميری پوسٹ کی غلط تشريح کی ہے
میں نے غلط کی یے یا Human Rights watch نے کی ہے آپ کا کوا سفید ہے اس لیے عالمی طور پر جو رپورٹ آپ کے حق میں ہوتی ہے وہ آپ تسلیم کر لیتے ہو اور جو رپورٹ آپ کی مخالفت میں ہو اسے رد کرنے کے لیے بہت آسانی سے یہ کہہ دیتے ہو کہ اس طرح کی بہت سی رپورٹ میں نے دیکھ رکھی ہیں
 
شمولیت
جولائی 01، 2017
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
155
پوائنٹ
47
امريکی معاشرے ميں اظہار راۓ کی آزادی ہے
آپ ابھی بھی آڑے ہوے ہیں ، کے کچھ بھی ہوجائے میں ایک تہائی امریکی لوطی قوم کا دفاع کرونگا!


اور اب تک آپ نے میرے کسی بات کی تردید نہیں کی ، اور آپ کر بھی نہیں سکتے کیوں کے آپ کو بخوبی علم ہے کے آپ بھی مسلمان ہیں، پر آپ کیونکر اس کی تردید کرینگے کہ امریکا میں بچوں
"ریپ" کرنا آزادی اظہار سمجھا جاتا ہے-
 
Top