• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انجیر کھائیں، موٹاپا بھگائیں :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
انجیر کھائیں، موٹاپا بھگائیں :




انجیر کو جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے، یہ کمزور اور دبلے پتلے لوگوں کے لئے نعمت بیش بہا ہے، ماہرین طب کا کہنا ہے کہ روزانہ انجیر کھانے سے موٹاپے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

انجیر صحت بخش اور بے پناہ فوائد کا حامل پھل ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے سے تنگ افراد دن میں انجیر کے چار سے پانچ دانےکھائیں، جو جسم کو درکار کیلوریز کے لئے کافی ہیں۔



انجیر کے اندر پروٹین، معدنی اجزائ، شکر کیلشیم، فاسفورس پائے جاتے ہیں، دونوں انجیر یعنی خشک اور تر میں وٹامن اے اور سی کافی مقدار میں ہوتے ہیں۔ وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہوتے ہیں، ان اجزاء کے پیش نظر انجیر ایک مفید غذائی دوا کی حیثیت رکھتا ہے۔

اسکا استعمال ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ اس میں فولاد‘ کیلشیم اور فاسفورس جیسے اجزاء شامل ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک انجیر انسانی جسم کو درکار فولاد کی دو فیصد ضرورت کو پوری کرتا ہے۔

انجیر میں کچھ خاص قسم کی کیلوریز بھی پائی جاتی ہیں۔ لہذا وہ لوگ جو اپنا وزن گھٹانا چاہتے ہیں انجیر کا ضرور استعمال کریں،کیوں کہ ایک انجیر میں صرف 47 کیلوریز ہوتی ہیں۔



خون کے دباﺅ کا شکار افراد کے جسم میں سوڈیم اور پوٹاشیم کی سطح متناسب نہیں رہتی اور انجیر کا استعمال اس متناسب کو بحال کرنے میں نہایت مفید ثابت ہوا ہے، پوٹاشیم سے بھرپور انجیر بلڈپریشر کو کم کر سکتی ہے۔

انجیر میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹ کسی بھی دیگر پھل کی نسبت زیادہ معیاری ہوتے ہیں اور یہ مرکبات ایسے مادوں کو خارج کر دیتے ہیں، جو خون کی نالیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ اینٹی آکسائیڈینٹ کینسر سے بچاﺅ کا بھی موجب ہیں


http://www.arynews.tv/ud/archives/88148
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
  • یہ کمزور اور دبلے پتلے لوگوں کے لئے نعمت بیش بہا ہے،
  • ماہرین طب کا کہنا ہے کہ روزانہ انجیر کھانے سے موٹاپے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے ۔ ابتسامہ
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ دونوں طرف فائدہ دیتا ہو - دبلے اور موٹے دونوں کے لئے -


ویسے یہ مجھے بہت پسند ہے - اور آپ کو
  1. ہوسکتا ہے کہ موٹے کو دبلا کرتا ہو اور دبلے کو موٹا ۔ ابتسامہ
  2. مجھے بھی بہت پسند ہے۔ میں اکثر گھر میں لاکر رکھتا ہوں۔ اس کی بہت افادیت ہے۔ آپ کے اس قسم کے دھاگے بہت مفید ہوتے ہیں۔ میرے اس قسم کے اختلافی تبصروں کی پرواہ کئے بغیر آپ یہ سلسلہ جای رکھئے ۔ ان شاء اللہ مجھ سمیت بہتوں کو فائدہ ہوگا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
اسے تضاد کہہ سکتے ہے لیکن اسے سمجھنا ضروری ہے ،
انجیر کو جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے، یہ کمزور اور دبلے پتلے لوگوں کے لئے نعمت بیش بہا ہے، ماہرین طب کا کہنا ہے کہ روزانہ انجیر کھانے سے موٹاپے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
انجیر صحت بخش اور بے پناہ فوائد کا حامل پھل ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے سے تنگ افراد دن میں انجیر کے چار سے پانچ دانےکھائیں، جو جسم کو درکار کیلوریز کے لئے کافی ہیں۔
عامر بھائی کی اگر ان دونوں باتوں پر غور کیا جائے تو پتا چلتا ہے کہ چند انجیر کھانے سے ہی جسم میں ضروری کیلوریز حاصل ہو جاتی ہے، اگر کوئی موٹا شخص انجیر کے چند دانے کھاتا ہے تو اسے دماغی طور پر یہ محسوس ہوگا کہ اسکا پیٹ بھر چکا ہے (انجیر میں موجود زیادہ کیلوریز کی وجہ سے)، جبکہ اگر کوئی پتلا دبلا شخص اسکا استعمال کرے تو اس میں موجود زیادہ کیلوریز کی وجہ سے اسکا وزن بڑھنا لازمی ہے، اصل بات تو بس کیلوریز کی ہے کہ اسے موٹا اور پتلا شخص کس طرح استعمال کرتا ہے،
 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
انجیر ہم کو بھی بہت پسند ہےمگر کیا کریں تھوڑی مہنگی ہے
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
@طلحہ خان !
ایک کلومیٹر دوڑ کر اس دھاگے میں بھی تشریف لائیں ۔ ابتسامہ ۔
 
Top