• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اندھی تقلید اور دین سے دوری کہاں تک لے جاتی ہے !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
اندھی تقلید اور دین سے دوری کہاں تک لے جاتی ہے !!!

1554563_10152161131770528_1875465863843544695_n.jpg
اسلام آباد: ہری پور میں جعلی پیر کے کہنے پر من کی مراد پانے کے لئے ماموں نے اپنے 3 سگے بھانجوں کے گلے کاٹ کر دو کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق ہری پور سے تعلق رکھنے والا ندیم نامی شخص جعلی پیر کے کہنے پر من کی مراد پانے کے لئے دو روز قبل اپنے 4 بھانجوں کو اغوا کرکے اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو لے کر آیا جہاں اس نے اپنے 3 بھانجوں کے گلے کاٹ کر دو کو موت کی گھاٹ اتار دیا جب کہ ایک بھانجہ زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کے شور مچانے پر لوگ موقع پر پہنچ گئے تاہم ملزم آلہ قتل اور اپنی جیپ چھوڑ کر فرار ہوگیا۔




پولیس کے مطابق موقعے سے 2 بچوں کی لاشیں مل گئیں اور تیسرے بچے کی حالت تشویش ناک جب کہ چوتھے کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بھاگ کر اپنی جان بچانے والے بچے زین کے مطابق ندیم نامی شخص ان کا ماموں اور وہ چاروں بھائیوں کو جعلی پیر کے کہنے پر ہری پور سے 2 روز قبل اغوا کرکے یہاں لایا تھا۔ پولیس نے آلہ قتل اور جیپ اپنے قبضے میں لینے اور دیگر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات اور ملزم کی گرفتاری کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
ملتان،جعلی پیر کی خزانے کی نشاندہی نوجوان کو لے ڈوبی !!!
ملتان میں، خزانے کی ہوس میں،جعلی پیر کی اندھی تقلید کرتے ہوئے نوجوان جان پر کھیل گیا، گھر کے اندر چالیس فٹ گہرا گڑھا کھودنے والا خود اس میں دب گیا، کئی گھنٹے سے نوجوان کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔۔۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
مشرک کو دنیا و آخرت میں اسی طرح ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، نا مال محفوظ، نا جان، نا عزت۔۔۔

جبکہ قرآن و سنت کی راہ میں جان و مال عزت کے ساتھ ساتھ آخرت بھی سنورتی ہے۔ دنیا و آخرت میں کامیابیاں ہی کامیابیاں۔الحمدللہ
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
یا اللہ جہالت اور دنیاوی ہوس سے بچا ۔
 
Top