• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انسانیت پرستی

کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
انسانیت یا انسان پرستی کی بنیاد یہ فلسفہ ہےکہ انسانوں کےدرمیان مذہب ،نسل،رنگ،جغرافیہ اورمال وغیرہ کو اساس تفریق نہ بنایاجائے۔یہ فلسفہ مغرب کی طرف سے دیاگیاہے۔اگرچہ بظاہر یہ بہت اچھا اورخوشنمالگتاہےلیکن بباطن اس کامقصد لوگوکو لادین بناناہے۔کیونکہ حقیقت کی نگاہ سےدیکھیں تو یہ دنیاجس میں ہم بس رہےہیں اس کی موجودہ تقسیم قومیت ووطنیت کی اساس پرہے۔یہاں ہم نسلی ،قومی،وطنی اورجغرافیائی تعصبات دیکھ رہےہیں لیکن انہیں اتنااچھالانہیں جاتاالبتہ مذہبی تعصب کو بہت زیادہ اجاگرکرنےکوشش کی جاتی ہے۔حتی کہ دیگرعصبیتوں کی بنیادوں پرہونےوالے ظلم وستم کو بھی اتنی اہمیت نہیں دی جاتی لیکن مذہب کےنام پرصرف عصبیت کا اظہار ہی جرم اورقابل مطعون ٹھرتاہے۔اس کایہ مطلب ہرگزنہیں کہ ہم بےجامذہبی عصبیت کو جواز فراہم کررہیں بلکہ ہم تو صرف یہ گزارش کررہےہیں کہ انسان پرستی کےنام سے جوفلسفہ اخترع کیاگیاہےاس کامقصد ہی درحقیقت یہ ہےکہ لامذہبیت کو عام کیا جائے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
درست کہا آپ نے.
جزاک اللہ خیرا
 
Top