عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
مصنف
مترجم
ناشر
اللہ تعالی نے قرآن میں سینکڑوں مقامات پربراہ راست انسانوں سے خطاب کیاہے اور انہیں اپنی زندگی کےنصب العین کوکتاب وسنت کے مطابق ڈھالنے کاحکم دیاہے۔اسی حوالےسےاس کتاب میں ایک انسان کو کامیاب اسلامی زندگی بسرکرنےکی صراط مستقیم دکھائی گئی ہے۔ کتاب کےپہلےایک تہائی حصے میں انسان کی پندرہ ایسی کمزوریوں اور خصائل کاذکر کیاگیاہےجو اس کی شخصیت کےنفسیاتی عوارض اور منفی کردار کےمختلف پہلو عیاں کرتی ہیں۔قرآن کی متعدد آیات میں یہ کمزوریاں بیان کی گئی ہیں ۔انسانوں کاخالق ان کی بشری کمزوریوں ،جبلی ناہمواریوں اور فطری کوتاہیوں کوخوب سمجھتاہے،اسی باعث ان آیات میں محض ان کمزوریوں کاتذکرہ کرنےہی پراکتفانہیں کیاگیا بلکہ ان خرابیوں کےعلاج اور عوارض کےمداوے پرسیر حاصل بحث کی گئی ہے۔قرآن کامطالعہ کرتےوقت ایک قاری کےسامنےیہ بات روشن ہوجاتی ہےکہ معروف ومنکر ،حلال وحرام ،ثواب وگناہ،نیکی وبدی ،خیر وشر،توحیدوکفر،ظلمت ونور کی اصلیت کیا ہے۔ان ہر دو میں سے کسی ایک کو اپنانے کے کیانتائج مرتب ہوتےہیں اور کسی خرابی کو اختیارکرنےسے نفس انسانی میں کیا عوارض پیداہوتےہیں اور انسانی شخصیت پرکیسے منفی اثرات مرتب ہوتےہیں۔یہ کتاب ان پہلووں پربھی روشنی ڈالتی ہے۔(ع۔ح)انسان اپنی صفات کے آئینے میں
مصنف
عبداللہ بن محمد المعتاز
مترجم
شعبہ تحقیق دارالسلام
ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور
تبصرہ
Last edited: