• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انعامی مقابلہ بعنوان سیرت محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
انعامی مقابلہ بعنوان سیرت محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم

مغربی،امریکی گستاخوں کی طرف سے توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم پر یقینا ہر صاحب ایمان اور محب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا دل زخمی زخمی اور جگر کرچی کرچی ہے۔۔۔۔۔۔لیکن اسلام کا اصول ہے
اتنا ہی یہ ابھرے گا جتنا کہ دبا دیں گے​
محسن انسانیت سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کے اظہار کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ہم آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کی بے مثل سیرت و کردار کے مختلف پہلوؤں اور گوشوں کا زیادہ سے زیادہ نمایاں کریں تاکہ کفار کو معلوم ہو جائے کہ وہ اپنے ہی محسن کی کردار کشی کر کے کس قدر سنگین غلطی کا ارتکاب کررہے ہیں۔
اس حوالے سے مجلہ الحرمین ایک انعامی مقابلہ "سیرت محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم" کے عنوان پر منعقد کروا رہا ہے۔آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے مختلف پہلوؤں کو خوبصورت انداز میں پیش کر کے اس موضوع پر طبع آزمائی کر سکتے ہیں۔مثلا غریبوں،مظلوموں،غیرمسلم عورتوں،بچوں،غلاموں اور جانوروں سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حسن سلوک،امن عالم کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ناقابل فراموش خدمات،انسانوں کو انسانوں اور جھوٹے خداؤں کی غلامی سے نکالنے میں آپ کا انمٹ کردار،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق حسنہ اور زندگی کے تمام شعبوں ،گھر سے لے کر بازار،کاروبار،سیاست،تجارت،معیشت اور جنگ و جہاد وغیرہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بے مثل رہنمائی۔۔۔۔۔غرض آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی بھی پہلو پر آپ لکھ کر اس مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔
حوالہ جات مستند ہوں،اپنے نام پتہ اور فون نمبر کے ساتھ درج ذیل پتہ پر اپنے مضامین بھیجیں۔
پتہ : ماہنامہ مجلہ الحرمین پوسٹ بکس نمبر 1481 جی پی او لاہور
Email: alharamain1@gmail.com
اول، دوم اور سوم آنے والوں کو خصوصی انعامات دئے جائیں گے۔
مضامین بھیجنے کی آخری تاریخ
20 دسمبر 2012
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155

طارق بن زیاد

مشہور رکن
شمولیت
اگست 04، 2011
پیغامات
324
ری ایکشن اسکور
1,719
پوائنٹ
139
السلام علیکم محترم کنوارے ارسلان بھائی صاحب ( ابتسامہ)
جزاک اللہ خیر کہ آپنے بہت اچھی معلومات ہم تک پہنچائی۔
سوال یہ ہے کہ کیا ہم اسے اردو میں بھی لکھ کر ارسال کرسکتے ہیں ؟
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم محترم کنوارے ارسلان بھائی صاحب ( ابتسامہ)
جزاک اللہ خیر کہ آپنے بہت اچھی معلومات ہم تک پہنچائی۔
سوال یہ ہے کہ کیا ہم اسے اردو میں بھی لکھ کر ارسال کرسکتے ہیں ؟
وعلیکم السلام (میری طرح)کنوارے بھائی صاحب
جی ہاں بھائی جان اردو میں ہی لکھیں گے آپ کو یہاں کسی اور زبان میں لکھنے کی شرط نظر آرہی ہے؟
 
Top