• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرنیٹ اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ !

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,114
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
انٹرنیٹ اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ !
قرآن وحدیث نے لو گوں کو اچھی باتوں کا حکم دینے اور برائی کے کاموں سے منع کرنے کا حکم دیا ہے تو مومن انسان ہر وقت اس فریضہ کو سرانجام دینے کی کوشش میں لگا رہتا ہے اور اپنے نامہ اعمال میں نیکیوں کا اضافہ کرتا رہتاہے ۔
انسان گھر میں ہویا باہر ۔
مسجد میں ہو یا بازار میں
مردوں کے پاس سے گزرے یا عورتوں کے پاس سے
دکان پر ہو یا منڈی میں
کھیل کے میدان میں یا سکول اور مدرسہ میں
جو انسان امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرنا چاہتا ہے تو روزانہ بہت زیادہ لوگ ملتے ہیں جن میں کوئی نہ کمی ضرور ہوتی ہے مثلا
دوست ملا وہ نمازی نہیں اس کو نماز کی تلقین کرے !
کوئی دوسرا ملا اس کو نشہ کی عادت ہے اس کو نشہ سے بچنے کی تلقین کرے !
کوئی تیسرا ملا اس میں بے حیائی کا کاموں کی عادت ہے اس کو سمجھائے !
کوئی عورت ملی وہ بے پردہ ہے اس کو پردہ کی تلقین کرے !
کوئی جھوٹ بول رہا ہے اسے سچ کی تلقین کرے !
دکان دار دونمبر چیز کو ایک نمبر بتا کر فروخت کر رہا ہے اس کو ڈرائے !
کوئی کم تول رہا ہے تو تو اسکو تنبیہ کرے !
کہیں غیبت ہو رہی ہے ان کے سامنے غیبت کی مذمت کرے !۔
علی ہذالقیاس
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ فریضہ ہمیں ہر ہر جگہ ادا کرنا ہو گا تو انٹر نیٹ پر بھی اس کام کی بہت زیادہ اہمیت ہے
کیونکہ پوری دنیا کے انسانوں سے رابطہ رہتاہے
اور ایک دن میں ہم بے شمار لوگوں کے عقیدے درست کر سکتے ہیں
دینی احکام و مسائل سمجھا سکتے ہیں ؎
لوگوں کو دین کی طرف لا سکتے ہیں
امت مسلمہ کی رہنئی کر سکتے ہیں !
تو آئیں آج سے عہد کریں کہ ہم نےا نٹر نیٹ پر بھی امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ سرانجام دینا ہے ان شاء اللہ ۔
عقیدہ توحید کا پرچار پوری دنیا میں کرنا ہے
لوگوں کو بندوں کی بندگی سے نکال کر اللہ کی بندگی کی طرف لانا ہے !
غیر اللہ کے سامنے جھکنے والوں کو ایک اللہ کے سامنے لا کھڑا کرنا ہے !
پیارے دین اسلام سے نفرت کرنے والوں پر محنت کرنی ہے !
غیر مسلموں کو اسلام کی والہانہ دعوت دینی ہے
ان شاء اللہ
 
Top