• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انڈا کھانے کے وہ فوائد جس سے ہم لاعلم تھے

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
انڈا کھانے کے وہ فوائد جس سے ہم لاعلم تھے
ویب ڈیسک پير 23 نومبر 2015

ڈاکٹروں کے مطابق ایک انڈہ روزانہ کھانے سے کولیسٹرول میں کوئی اضافہ نہیں ہوتا. فوٹو:فائل

کراچی: انڈے سے متعلق ہمیشہ یہ بحث عام ہوتی ہے کہ دنیا میں پہلے انڈا آیا یا مرغی۔ دنیا میں چاہے جو بھی پہلے آیا ہو اس سے کوئی غرض نہیں ہونی چاہیئے کیوں کہ انڈا کھانے سے انسان کو وٹامن اے، وٹامن بی، کیلشیم، فاسفورس اور فولاد میسرہوتے ہیں اس لئے انڈے کی دریافت کے بجائے انڈے کے فوائد پر غور کرنا چاہیئے۔

بے پناہ غذائی صلاحیت کے باعث انڈا دنیا بھر میں ایک عرصے سے ناشتے کا لازمی جزو رہا ہے، انڈا بہت سے دلچسپ طریقوں سے تیارکیا جا سکتا ہے لیکن اسے جس طریقے سے بھی کھایا جائے یہ ایک صحت بخش غذا کا لازمی حصہ ہے بلکہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ انڈا ضروری غذائی اجزاء کا ایک گودام ہے۔ کچھ لوگ انڈے کی بھرپورغذائیت کی وجہ سے اپنا وزن بڑھنے کے ڈرسے اسے کھانے سے کتراتے ہیں اور انہیں گھبرا بھی چاہیئے کیوں کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایک انڈا تقریباً 80 کیلوریز اور5 گرام چکنائی پر مشتمل ہوتاہے۔

اگر ہمارے جسم کو ہڈیوں سے بنی ایک اہم عمارت سمجھا جائے تو پٹھوں، جلد اور خون کے لئے انڈے میں موجود پروٹین انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جو بدن کی عمارت کو مناسب مٹیریل فراہم کرتے ہیں۔ انڈے ان لوگوں کو توانائی فراہم کرتے ہیں جواپنے وزن کو بھی کم کرنا چاہتے ہیں لیکن غذائیت کم نہیں کرنا چاہتے۔ انڈے کی زردی سے ہم ڈرتے ہیں لیکن یہ بہت صحت بخش حصہ ہے۔ انڈے کی 100 گرام زردی میں 1.33 گرام کولیسٹرول ہوتا ہے اس کے علاوہ انڈے میں وٹامن اے، وٹامن بی، کیلشیم، فاسفورس اورفولاد ہوتا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق ایک انڈا روزانہ کھانے سے کولیسٹرول میں کوئی اضافہ نہیں ہوتا لیکن یہ مشورہ ان لوگوں کے لیے ہے جنہیں کولیسٹرول کا مرض لاحق نہیں۔ انڈے کی سفیدی بھی کسی سے کم نہیں اس میں ربوفلیون اور وٹامن بی ٹو موجود ہوتا ہے۔ یہ نشوونما، توانائی پیدا کرنے اور انسان کے بہت سے افعال کو درست رکھتا ہے۔
 
محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
بہت مفید شئیرنگ ۔عامر بھائی۔جزاک اللہ ۔۔۔کب انڈے کا بھرا ہوا ٹرک بھیج رہے ہیں۔بھائی سیدھی سی بات ہے کھانے کے بعد ہی رزلٹ بتایا جاسکتا ہے کہ اس سے ہمیں کیا کیا فائدے حاصل ہوئے۔ابتسامہ
اس کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ انڈہ بنانے کے لئے شوہر اپنی بیوی کامحتاج نہیں رہتا ۔یعنی خود بھی باآسانی تھوڑی سی دیر میں بنا لیتاہے۔ابتسامہ
دوسرا بڑا فائدہ۔جب بھی کوئی کرکٹ ٹیم ۔یا۔ہاکی۔یا۔فٹ بال کی ٹیم کوئی میچ ہار کر پاکستان واپس آئے تو ان پر انڈے برسا کر نشانے بازی سیکھنے کا موقع فراہم ہوتاہے۔ابتسامہ
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
چند دن پہلے

میں دکاندار سے مزاحیہ انداز میں مخاطب ہوا۔۔۔
یار اکٹھے چھ انڈے دے دو!
دکاندار توقف کرتے ہوئے مسکرا کر بولا:
جی اکٹھے تو نہیں دے سکتا۔۔۔
میں نے کہا:
ٹھیک ہے ایک ایک کر کے دے دو۔۔۔۔اور ہر ایک کو علیحدہ علیحدہ شاپر میں ڈال دو۔۔۔
دکاندار؛ ایک ہی شاپر میں ڈال کر دونگا۔۔۔
میں: جب آپ نے ایک ایک کر کے دینے کا کہا ہے تو پھر شاپر بھی علیحدہ علیحدہ دیجئیے!
دکاندار بے بسی سے بولا: اچھا جی! اکٹھے ہی دے دیتا ہوں۔۔۔
میں کھلکھلا کر ہنسا اور کہا: میں نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ اکٹھے چھ انڈے دے دو!
ابتسامہ!
 
محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447

سنڈے ہو یا منڈے ،روز کھاو انڈے
 
Top