• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انڈیا میں سلفی مراکز

فارقلیط

مبتدی
شمولیت
دسمبر 08، 2012
پیغامات
20
ری ایکشن اسکور
69
پوائنٹ
0
India

Shah Ismail Shaheed, grand-son of Shah Waliullah Dehlavi was the notable Ahl al-Hadith personality. Other persons are Nazir Hosain Dehlawi, Nawab Siddiq Hasan Khan​
Bhopali, Professor Shaykh Ainul Bari Aliawi et al. In India Ahl Hadith operated madrasah is Jamia Salafia Benaros.
 
شمولیت
اپریل 22، 2013
پیغامات
65
ری ایکشن اسکور
15
پوائنٹ
57
محترم
السلام علیکم
اس کے لئے مرکزی جمیعت اہل حدیث ہند کی مطبوعات میں سے ایک بعنوان مدارس اہل حدیث ہند کا مطالعہ کریں
ویسے معلومات کے لئے عرض ہے کہ مئو ناتھ بھنجن میں سب سے قدیم سلفی ادارہ جامعہ عالیہ عربیہ ہے پھر جامعہ اسلامیہ فیض عام پھر جامعہ اثریہ دارلحدیث ہے اس کے علاوہ جامعہ محمدیہ کھیدو پورہ اور جامعہ دار التعلیم کھیدو پورہ یہ پانچ ممتاز سلفی جامعات ہیں جو بڑے معروف و مشہور ہیں اور جن کی بڑی علمی خدمات ہیں۔
ناچیز جامعہ اسلامیہ فیض عام مئو ناتھ بھنجن کا فارغ التحصیل ہے میرا دلچسپ موضوع اور اختصاص اسلام کا نظام تقسیم میراث ہے اس سلسلہ کی تالیف کردہ لیکن غیر مطبوع میری بہت ساری کتابیں ہیں جن میں سے ایک فرائض الوارثین، اسلام کے نظام تقسیم ترکہ میں عورتوں کی حصہ داری، اسلام میں ترکہ و میراث کی شرعی تقسیم فرض عین، اسلام کے عادلانہ نظام تقسیم میراث و ترکہ میں یتیم پوتے کا حق و حصہ قرآن و سنت کی روشنی میں یتیم پوتا محجوب نہیں، وغیرہ وغیرہ اسی طریقہ سے دوسرا دلچسپ موضوع اور اختصاص اسلام یعنی مسلک اہل سنت و الجماعت اہل الحدیث کی توضیح و ترویج اور اشاعت اور رد حنفیت ہے اس سلسلہ کی بہت ساری کتابیں تالیف شدہ و غیر مطبوع ہیں۔ جن میں سے ایک اصلی اسلام اور جعلی اسلام یعنی مسلک اہل سنت و الجماعت اہل الحدیث اور حنفیت، اسلام کا فطری نظام طلاق اور ایک مجلس کی تین طلاقیں، امام اعظم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صلاۃ تراویح، امام اعظم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صلاۃ ، امام اعظم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حج و عمرہ، کیا ابو حنیفہ ائمہ اہل سنت و الجماعت میں سے ہیں ؟ بجواب کیا ابن تیمیہ ائمہ اہل سنت و الجماعت میں سے ہیں ابو بکر غازی پوری ، ابو حنیفہ ائمہ اہل سنت و الجماعت اہل الحدیث (محدثین) کی نظر میں، کیا حنفیہ اہل سنت و الجماعت میں سے ہیں ؟ ابو حنیفہ تاریخ بغداد کے آئینہ میں، ابو حنیفہ صحیح روایات کی روشنی میں، وغیرہ وغیرہ
فقط والسلام ناچیز مسرور احمد الفرائضی
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ !
مسرور احمد الفرائضی صاحب
کم ازکم میری نظر پہلی دفعہ پڑی ہے آپ کے نام پر ۔
خوش آمدید
کوئی زمانہ تھا جب نشرو اشاعت کے لیے طباعت کتاب بہت ضروری تھی ۔
اب تو ماشاء اللہ جدید ذرائع او روسائل نے یہ کام بہت آسان کردیا ہے ۔ لہذا آپ کوئی بھی اپنی علمی کاوش اپنےقارئین تک انٹرنیٹ کے ذریعے پہنچا سکتے ہیں ۔
امید ہے آپ اپنی تألیفات سے استفادہ کا بھرپور موقع فراہم کریں گے ۔


باقی آپ جیسی علم دوست شخصیت کا فورم پر تشریف لانا ہمارے لیے باعث مسرت ہے ۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

انڈیا جانے پر میری ذاتی رائے ھے کہ جب تک دونوں ملکوں کے حالات بہتر نہیں ہوتے تب تک انڈیا جانا خطرہ سے خالی نہیں۔ انڈیا جانے پر کلیئرنس اس وقت تھوڑا چانس ہوتا ھے کہ جب آپکے پاسپورٹ پر دوسرے ممالک کے ویزے لگے ہوں اور وہاں کے وزٹ بھی، مگر آپکا پاسپورٹ شائد بالکل صاف ہو گا اور اس پر حالات کے مطابق خطرہ ھے۔ ان خطرات پر کو میں یہاں خبریں پڑھتا رہتا ہوں کہ وہاں پاکستان سے گئے ویزیٹرز کے ساتھ بلاوجہ کون کونسی قسم کے ایلیگیشن لگا کر انہیں قید کر لیا جاتا ھے بھلہ اکیلے جائیں یا فیملی کے ساتھ، باقی آپکی مرضی ھے اگر ہو سکے تو وہاں سے بھی اس پر معلومات حاصل کی جا سکتی ھے۔

اگر پھر بھی دل نہ مانے اور جانا ضروری ہی ھے تو اس پر طریقہ کار نوٹ فرما لیں۔
پہلے دوستوں سے معلومات لے لیں اور پھر انڈیا جانے کے لئے ایک شہر میں داخلہ کی اجازت ملتی ھے پورے انڈیا کی نہیں۔
انڈیا جس شہر میں زیادہ سلفی مراکز ہیں اسی شہر پر فارم سے کسی دوست کو کہنا کہ "ایروگرام" پر آپکو دعوت نامہ بھیجے، خیال رہے لفافہ والا خط قبول نہیں ہوتا۔ ایروگرام لکھنا ھے۔
پہلے پاسپورٹ پر انڈیا کی انٹری ہو گی پھر اس کے بعد ویزہ کے لئے انڈین امبیسی معاملہ بھیجنا پڑے گا۔
انڈیا جا کر جہاں قیام کریں گے وہاں قریبی پولیس سٹیشن میں رپورٹ کرنی ھے اور جب پاکستان واپس آنا ہو تب بھی رپورٹ کرنی ھے۔
جس شہر کی ویزہ میں اجازت ملے اس پورے شہر میں ہی رہیں اگر غلطی سے بھی دوسرے شہر میں گئے اور چیکنگ ہونے پر پکڑے گئے تو پھر بہت بڑی مصیبت میں پھنس سکتے ہیں اس پر رسک کبھی نہیں لینا۔
وہاں ویزہ ایکسٹینشن کسی بھی صورت میں نہیں لینا جتنے دن کی اجازت ملے اتنے دن کا ہی قیام کرنا۔

پاسپورٹ آفس میں ایروگرام مہر لگے ایجنٹوں سے بھی مل جاتے ہیں مگر جب یہاں اس فارم میں بہت سے بھائی ہیں تو پھر اوریجنل ہی حاصل کریں وہی بہتر رہے گا۔

جانا ہوا تو یہ ذہن میں رکھیں کہ ویزہ ایجنٹ کے ذریعے نہ لگوانا بلکہ ایجنٹ سے فارمیلیٹی پوری کروا کے خود انڈین ایمبیسی کوریئر کروانا۔

یہ خاص اور ضروری معلومات ہیں باقی جب آپ پاسپورٹ میں انڈیا کی انٹری کروانے جائیں گے تو باہر بیٹھے ایجنٹ سے جو نئی اپڈیٹس ہونگی وہ آپکو مل جائیں گی اس پر ہو سکے تو یہاں مجھ سے ضرور مشورہ کر لیں اس سے آپ سیف رہ سکتے ہیں کیونکہ ایجنٹ بھی پیسے ہتھیانے کے لئے سبز باغ دکھاتے ہیں اور جو نہیں جانتا وہ ان کے جال میں پھنس جاتا ھے۔

والسلام
 
Top