• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انکار حدیث کی جدید لہر۔۔۔۔ مارکیٹ میں موجود چند کتب کی طرف توجہ کی ضرورت۔۔۔۔

شمولیت
فروری 29، 2012
پیغامات
231
ری ایکشن اسکور
596
پوائنٹ
86
محدث فورم کی تمام قارئین کو السلام و علیکم!

میں اس پوسٹ میں علما کرام کی توجہ ان منکرین حدیث کی طرف کروانا چاھتا ھون جن کو بھت سے لوگ جانتے ھونگے مگر ان کے افکار تاویلات اور انحرافات کے رد میں آج تک کچھ خاد لکھا نھیں گیا۔۔۔ ان کےرد میں موجود چند کتب ھیں جو کے بھت نایاب ہیں یا پھر ان کے جدید اعتراضات کے جوابات کے خالی ہیں۔۔۔ ان منکرین حدیث اور انکی کتب کے نام جو میں جانتا ہوں مندرجہ ذیل ہیں:

١: عبدالکریم اثری گجراتی ( یہ محترم خود کو اہلحدیث عالم کہلواتے ھہں) ان کی کتب میں شامل ہیں :

::العروۃ الوثقیٰ (تفسیر ٩ جلدوں میں)
:: سود کیا ھے (سود کی تعریف کو مسخ اوربینک کے سود کو جائز ثابت کیا گیا ھے)
:: اوھام پرستی پر اسرار معجزات ( اس میں معجزات کے انکار پر لکھی گئی کتاب ""عیون زم زم فی میلاد عیسیٰ ابن مریم موئلف عنایت اللہ اثری"" کے جواب میں لکھی گئی کتاب ""عقل پرستی اور انکار معجزات، موئلف مولانا عبدالرحمن کیلانی رح"" کا رد کیا گیا ھے اور مولانا کی شخصیت مجروح کرنے کی کوشش کی گئی ھے۔۔۔
:: تقلید کیا ھے (اس میں اھل حدیث مکتب فکر کو بھی مقلد ثابت کیا گیا ھے)
:: حدیث کیا ھے( اس کتاب میں حدیث کی تعریف کو مسخ کیا گیا ھے اور محدثین کے کام کو مشکوک اور نا کافی ثابت کیا گیا ھے)
::قربانی کیا ھے
::حدود اللہ کیا ھیں

٢: عمر احمد عثمانی ( یہ محترم ظفر احمد عثمانی مرحوم کے صاحبزادے ھیں) ان کی کتب میں شامل ہیں:
:: فقہ القرآن ٨ جلدیں (اس کتاب میں مختلف دینی مسائل کو صرف اور صرف قرآن سے سمجھنے کی دعوت ھے، احادیث کا ینکار ھے، اور باطل تاویلات ھیں)

٣: مولانا وحید الدین خان (انکا تعلق انڈیا سے ھے، مجلہ الرسالہ بھی ، جدت پسند ھیں اور متعدد احادیث کی تاویلات اور ینکار کر چکے ھیں)

اور بھی کافی لوگ ھیں مگر یہ وہ نام ھیں جو اہستہ آہستہ مشھور ھو رھے ھیں اور انقریب میڈیا پر بھی نمودار ھہ سکتے ھیں، جیسا کہ عبد الکریم اثری اور وحید الدین خان صاحب تو نمودار ھو چکے ھیں۔۔۔

علما سے گرارش ھے کہ بر وقت ان کی گرفت کی جائے اور ان کے رد میں مواد قارئین کے لئے لکھا جائے تاکہ بر وقت ان فتنوں کا سد باب ھو سکے۔۔۔ جزاک اللہ خیراََ۔۔۔
 
شمولیت
فروری 29، 2012
پیغامات
231
ری ایکشن اسکور
596
پوائنٹ
86
بھائی جان اتنے likes مگر جواب عک بھی نھی :( کوئی پروفیسر حافظ محمد دین قاسمی حفظ اللہ کو ھی ان کتب کے محاسبے کی درخواست پھنچا دے۔۔۔ جیسے اللہ کے فضل سے انھہوں نے غلام احمد پرویز کے نظریات کے پرخچے اڑائے ہیں، کم سے کم عبدالکریم اثری صاحب کی کتب کا ہی تعقب کریں۔۔۔ کیونکہ ان صاحب کی تاویلات و تحریفات لغت اور سیاق و سباق کی من مانی سمجھ پر مبنی ھیں، اللہ ہمیں ھر فتنے سے محفوظ رکھے، آمین۔۔۔
 
Top