• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انگوٹھی والی حدیث

شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مجھے یہ جاننا ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔
کیا انگوٹھی پہننے کے بارے میں جو حکم احادیث ذیل میں درج ہے اس کا اطلاق خواتین پر بھی ایسے ہی ہوگا؟
درمیان کے ساتھ والی انگلی کس طرف والی مطلب انگوٹھے کی طرف والی یا اس کی مخالف طرف والی جسے آجکل عرف عام "رنگ فنگر" بھی کہا جاتا ہے؟
اور اگر کوئی ساتھی اس بارے میں بھی اظہار خیال کر سکیں کہ مرد کے لیے انگوٹھی پہننے کی کیا اہمیت ہے تو نوازش ہو گی۔
صحیح مسلم۔ جلد:۳/ تیسرا پارہ/ حدیث نمبر:۵۴۷۸/ حدیث مرفوع
۵۴۷۸۔ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ نُمَيْرٍ وَأَبُو کُرَيْبٍ جَمِيعًا عَنِ ابْنِ إِدْرِيسَ وَاللَّفْظُ لِأَبِي کُرَيْبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ قَالَ سَمِعْتُ عَاصِمَ بْنَ کُلَيْبٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ نَهَانِي يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَجْعَلَ خَاتَمِي فِي هٰذِهٖ أَوِ الَّتِي تَلِيهَا لَمْ يَدْرِ عَاصِمٌ فِي أَيِّ الثِّنْتَيْنِ وَنَهَانِي عَنْ لُبْسِ الْقَسِّيِّ وَعَنْ جُلُوسٍ عَلَی الْمَيَاثِرِ قَالَ فَأَمَّا الْقَسِّيِّ فَثِيَابٌ مُضَلَّعَةٌ يُؤْتٰی بِهَا مِنْ مِصْرَ وَالشَّامِ فِيهَا شِبْهُ کَذَا وَأَمَّا الْمَيَاثِرُ فَشَيْئٌ کَانَتْ تَجْعَلُهُ النِّسَاءُ لِبُعُولَتِهِنَّ عَلَی الرَّحْلِ کَالْقَطَائِفِ الْأُرْجُوَانِ۔
۵۴۷۸۔ محمد بن عبد اللہ بن نمیر، ابوکریب، ابن ادریس، عاصم بن کلیب، ابوبردہ، حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے منع فرمایا کہ میں اس انگلی یا اس کے ساتھ والی انگلی میں انگوٹھی پہنوں، راوی عاصم کو معلوم نہیں کہ کونسی دو انگلیاں ہیں، اور حضرت علیؓ فرماتے ہیں مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا قسی کپڑا پہننے سے اور ریشمی زین پوشوں پر بیٹھنے سے اور انہوں نے کہا کہ قسی تو گھر کے وہ کپڑے ہیں جو مصر اور شام سے آتے ہیں اور زین پوش وہ ہیں کہ جو عورتیں کجاوں پر اپنے خاوندوں کے لئے بچھاتی ہیں ارجوانی چادروں کی طرح۔
صحیح مسلم۔ جلد:۳/ تیسرا پارہ/ حدیث نمبر:۵۴۷۹/ حدیث مرفوع
۵۴۷۹۔ و حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَيْبٍ عَنِ ابْنٍ لَأَبِي مُوسٰی قَالَ سَمِعْتُ عَلِيًّا فَذَکَرَ هٰذَا الْحَدِيثَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَحْوِهٖ۔
۵۴۷۹۔ ابن ابی عمر، سفیان، عاصم بن کلیب، ابن ابی موسی سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے سنا، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مذکورہ حدیث کی طرح روایت نقل کی ہے۔
صحیح مسلم۔ جلد:۳/ تیسرا پارہ/ حدیث نمبر:۵۴۸۰/ حدیث مرفوع
۵۴۸۰۔ و حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنّٰی وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَيْبٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا بُرْدَةَ قَالَ سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ قَالَ نَهٰی أَوْ نَهَانِي يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ نَحْوَهٗ۔
۵۴۸۰۔ ابن مثنی، ابن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، عاصم بن کلیب، حضرت ابوبردہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا یا مجھے منع فرمایا، پھر مذکورہ حدیث کی طرح نقل فرمائی۔
صحیح مسلم۔ جلد:۳/ تیسرا پارہ/ حدیث نمبر:۵۴۸۱/ حدیث مرفوع
۵۴۸۱۔ حَدَّثَنَا يَحْيَ بْنُ يَحْيٰ أَخْبَرَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَيْبٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ قَالَ عَلِيٌّ نَهَانِي رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَتَخَتَّمَ فِي إِصْبَعِي هٰذِهٖ أَوْ هٰذِهٖ قَالَ فَأَوْمَأَ إِلَی الْوُسْطٰی وَالَّتِي تَلِيهَا۔
۵۴۸۱۔ یحیٰ بن یحیٰ، ابوالاحوص، عاصم بن کلیب، ابوبردہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے درمیانی اور اس کے برابر والی انگلی کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس انگلی میں انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا۔

تحقیق حدیث سے متعلق سوالات وجوابات کے سیکشن میں تو اس سوال کا جواب ابھی تک نہیں مل سکا اس لیے یہاں باقی ساتھیوں سے پوچھ رہا ہوں۔ امید ہے یہاں زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

احادیث مبارکہ کے مطابق کوئی صاحب علم ہی جواب دے تو بہتر ہو گا۔

منگنی پر جو انگوٹھی لڑکی کو پہنائی جاتی ھے اس پر وہ بائیں ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی کے ساتھ والی انگلی میں پہناتے ہیں کیونکہ اس انگلی سے ایک نار سیدھی دل کی طرف نکلتی ھے خیال کیا جاتا ھے کہ اس انگلی کا تعلق دل سے ھے۔

دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی میں کوئی رنگ نہیں پہننی چاہئے۔

والسلام
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
امام نووى رحمہ اللہ كہتے ہيں:

" مسلمان اس پرمتفق ہيں كہ مرد كے ليے اپنى چھنگلى (سب سے چوٹى انگلى ) ميں انگوٹھى پہننا سنت ہے، ليكن عورت كے ليے اپنى سارى انگلى ميں انگوٹھى پہننا جائز ہے " اھـ

شرح مسلم للنووى. اور عون المعبود ( 11 / 286 ).

مزید تفصیل کے لیے یہ لنک دیکھیں:
Which finger to wear the ring on? | Arabic-English Translations of Islamic Books and Articles
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
انگوٹھی کے بارے میں کچھ متفرق احکامات محمدبن جمیل زینو کی مرتب کی گئی کتاب شمائل نبویہ سے پیش خدمت ہیں۔

سونے اور انگوٹھی کا پہننا
1۔سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی جس میں ’’محمد رسول اللہ‘‘ کے الفاظ نقش تھے‘‘۔ (متفق علیہ)۔
2۔سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی سے منع کیا ہے (متفق علیہ) ۔(یہ ممانعت مردوں کے لئے ہے)۔
3۔ سیدنا عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی شخص کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی تو اسے اتار کر پھینک دیا اور فرمایا: کیا تمہارا کوئی شخص چاہتا ہے کہ آگ کا انگارا اٹھا کر اپنے ہاتھ میں رکھ لے‘‘۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے تو انگوٹھی والے آدمی سے کہا گیا: اپنی انگوٹھی اٹھا کر (اس کو بیچ کر) فائدہ حاصل کر لے۔ اس نے کہا: نہیں اللہ کی قسم! جب اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پھینک دیا ہے تو میں اسے کبھی نہیں اٹھاؤں گا۔ (متفق علیہ)۔
4۔سیدنا علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے منع کیا کہ میں اپنی انگوٹھی اس انگلی میں یا اس سے ملنے والی انگلی میں پہنوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے درمیانی انگلی اور اس سے ملنے والی (سبابہ) کی طرف اشارہ کیا۔ (رواہ مسلم)۔ نسائی کی ایک روایت میں ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سبابہ اور درمیانی اگلی میں انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا‘‘۔ (سبابہ انگوٹھے کے ساتھ والی اور وسطی سبابہ کے ساتھ والی انگلی کا نام ہے)۔
5۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ’’جو شخص اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ ریشم اور سونا نہ پہنے‘‘ ۔ (اخرجہ الحاکم)۔
6۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: سونے اور ریشم کے بارے میں یہ دونوں چیزیں میری امت کے مردوں پر حرام ہیں۔ اور امت کی عورتوں کے لئے حلال ہیں‘‘۔ (رواہ ابوداؤد و النسائی)۔ (اس سے مراد اصلی ریشم ہے جو ریشم کے کیڑے سے پیدا ہوتا ہے۔ مصنوعی ریشم نہیں جو آجکل موجود ہے)۔
7۔ سیدنا عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کسی صحابی کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منہ موڑ لیا۔ پھر اس نے لوہے کی انگوٹھی بنوائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یہ بری ہے ، یہ جہنمیوں کا زیور ہے۔ پھر اس نے چاندی کی انگوٹھی خریدی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے‘‘ (رواہ احمد) ۔
8۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ’’میری امت سے جس شخص نے سونا پہنا اور اسی حالت میں وہ مرگیا، اس پر جنت کا سونا حرام ہو گیا‘ (رواہ احمد) ۔ (مراد یہ ہے کہ وہ جنت میں داخل نہ ہو گا)۔


ان احادیث سے حاصل ہونے والا فائدہ
1۔ سونا مردوں پر حرام، عورتوں کے لئے حلال ہے۔ اور مسلم وہ ہے جو اللہ اور اس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام پر سرِ تسلیم خم کر دے۔ (ان پر خلوصِ نیت سے عمل کرے)
2۔ جب کوئی آدمی شادی کیلئے سونے کی انگوٹھی پہنے جسے منگنی کی انگوٹھی کہتے ہیں تو وہ بھی حرام اور کبیرہ گنا ہے۔ اس لئے کہ اس نے اپنے دین کے احکام کی خلاف ورزی کی۔ ارو اس نے کفار و نصاریٰ کی تقلید کی جنہوں نے منگنی کی انگوٹھی کی بدعت ایجاد کی ہے۔ اور جو شخص کسی قوم کی مشابہت اختیار کرے وہ انہی میں شمار ہوتا ہے۔ اور سونے کی انگوٹھی پہننے سے عورتوں کے ساتھ مشابہت ہوتی ہے۔ حدیث میں ہے کہ ’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کے ساتھ مشابہت کرنے والے مردوں پر لعنت کی ہے‘‘ (رواہ البخاری)۔
3۔ مردوں کے لئے چاندی کی انگوٹھی جائز ہے۔ البتہ اسے بھی منگنی کی انگوٹھی کے طور پر نہ پہنا جائے تاکہ کفار کے ساتھ مشابہت سے بچا جائے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
السلام علیکم شاکر بھائی،
تمام امیجز کی لینگوج کچھ اور ہی آرہی ہے اور لکھا ہے۔۔۔This image or video is currently unavailable
شاکر بھائی!
یہ تمام امیجز شو نہیں ہو رہی، ایرر آ رہا ہے، درستگی کریں۔

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
مطلع کرنے کے لئے شکریہ۔ فلکر پر جہاں یہ تصاویر اپ لوڈ کی تھیں، غالباً انہوں نے ہٹا دی ہیں۔
ابھی مراسلہ کی تدوین کر کے فورم پر ہی اپ لوڈ کر دی ہیں۔ امید ہے کہ اب مسئلہ نہیں ہوگا، ان شاء اللہ۔

نوٹ: ارسلان بھائی، اتنا لمبا اقتباس نہ لیا کریں۔ میں نے آپ کے مراسلہ کی تدوین کر دی ہے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
مطلع کرنے کے لئے شکریہ۔ فلکر پر جہاں یہ تصاویر اپ لوڈ کی تھیں، غالباً انہوں نے ہٹا دی ہیں۔
ابھی مراسلہ کی تدوین کر کے فورم پر ہی اپ لوڈ کر دی ہیں۔ امید ہے کہ اب مسئلہ نہیں ہوگا، ان شاء اللہ۔

نوٹ: ارسلان بھائی، اتنا لمبا اقتباس نہ لیا کریں۔ میں نے آپ کے مراسلہ کی تدوین کر دی ہے۔
ان شاءاللہ
معذرت شاکر بھائی! میں نے جواب پر کلک کر کے ہی اپنا پیغام لکھ دیا، آئندہ خیال رکھوں گا۔ ان شاءاللہ
 
Top