کچھ فرق کے ساتھ درود کے یہ الفاظ ذکر ہوئے ہیں:
(11) تابعی کبیر یزید بن عبداللہ بن شخیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں:
إنهم كانوا يستحبون أن يقولو: اللهم صل عليٰ محمد النبى الأمي، عليه السّلام.
’’وہ (صحابہ و تابعین) یہ الفاظ کہنا پسند کرتے تھے: اے اللہ! تو نبی امی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمت نازل فرما۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سلامتی ہو۔‘‘ (فضل الصلاة على النبى للإمام إسماعيل بن إسحاق :60، وسنده صحيح)
درود پاک کے مختلف الفاظ