• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اور بھی غم ہیں کر کٹ کے سوا

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
اور بھی غم ہیں کر کٹ کے سوا​
کرکٹ جیت کر ہم خو شیاں منا سکتے ہیں لیکن مصائب اور مسا ئل میں گھرے ہوئے ہند وپاک خصو صا کشمیر یوں کے گہرے زخموں کا مرہم نہیں ہو سکتا، صرف اور صرف مضبوط پا کستان اہل وطن اور کشمیریوں کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہے۔ لہذاپا کستا ن کو مضبوط بنا نا ہم سب کا اخلا قی اور شرعی فریضہ ہے، بر صغیر کے مسلما نوں نے خون اور دریا عبور کر کے پا کستا ن حا صل کیا ہے ،یہ چند خاندانوں کی جا گیر نہیں ہے،بلکہ اس پر ہم سب کا حق ہے۔لہذا معاشی و دیگر بحرانوں سے نکل کر کئی دہایوں سے ظلم و جبر میں مقید کشمیریوں کی آزادی کیلیے عملی اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے کشمیری مختلف ا لخیال لیڈر شپ کو چا ہیے کہ کشمیریوں کے دکھ و درد کو محسوس کر کےجذبات کے بر عکس حقائق کی بنیاد پر متفقہ ایسی پالیسی ترتیب دیں،کہ بھارت کو کشمیریوں کے قتل عام اور انکے املاک کو تباہ و بر باد کر نے کے کم سے کم مواقع میسر ہوں،ایسے لوگوں سے ناطہ توڑا جائے جو اسلام یا آزادی کے نام پر اپنے اثاثے اور بینک بیلنس بڑھا رہے ہیں، اور اکثر متاثر ضرورت مند افراد کا کو ئی پرسان حال نہیں
پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے اورعام لوگوں میں اعتماد بحال کرنے کے لیے پاکستان کے حکمران اور ہر ادارے کے اعلیٰ حضرات پاکستان کے لیے جنگ کی ابتدائی اپنی تنخواہوں اور دیگر مراعات و اخراجات کو محدود کر کے کرلیں ،عیش کوشی سے پرہیز کر لیں،وزراء کی فوج کوکم کرنااوراپنے نام مہنگے پلاٹ الاٹ کرانے کے برعکس ملک میں بے زمین ہاریوں کو زمین دلوانا بھی پاکستان کی جنگ ہے۔ ان اعلیٰ حضرات کو چاہیے کہ وہ بیرونی ممالک سے اپنے اکاؤنٹ پاکستان منتقل کر کے پاکستان کے لیے جنگ میں شرکت فرمائیں۔ اس طرح دوسرے سر ما یہ داروں اوراوورسیز کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب مل سکتی ہے۔ رشوت خوری کے خاتمے کے لیے پہلے یہ اعلیٰ حضرات اپنے تمام اثاثہ جات کی تفصیل عوام کے سامنے رکھیں۔ اپنے عزیز و اقارب تک مراعات نہ پہنچانے کے لیے ایرانی طرز پر ایک مخصوص حلف نامہ پر دستخط کریں۔ ایران میں حلف لینے کے ساتھ ہر وزیر کو ایک حلف نا مے پر دستخط کر نا پڑ تا ہے جسمیں انہیں اپنے تمام اثاثہ جات ظاہر کر نے اوراپنے عزیز و اقارب کو کسی قسم کی سر کا ری مراعات نہ دینے کا پا بند بنایا جا تا ہے۔ یہ اعلیٰ حضرات اﷲ کے غضب اورغریب عوام کی آہوں کو مد نظر رکھ کر رقص و سرور کی محفلوں سے پرہیز کریں، اور یہ تاثر زائل کریں کہ اسلامی عدل و انصاف سے یہ اعلیٰ حضرات اس لیے خوفزدہ ہیں کہ ان کے تمام لوٹ کھسوٹ اور عیش کوشی کے راستے مسدود ہو جائیں گے
تحریر؛انجینیر محمود۔۔۔۔کشمیر سٹڈی سرکل
 
Top