• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اونٹ کی قربانی میں دس افراد شریک ہو سکتے ہیں

محمد عاطف

مبتدی
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
22
ری ایکشن اسکور
151
پوائنٹ
0
اونٹ کی قربانی میں دس افراد شریک ہو سکتے ہیں
سیدنا ابنِ عباسؓ نے فرمایا:ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھے کہ اضحیٰ(عید قربان) آگئی تو ہم نے(ایک) گائے میں سات(آدمی) اور (ایک)اونٹ میں دس(آدمی) شریک کئے۔(سنن الترمذی:۱۵۰۱، و قال حسن غریب، قال حافظ زبیر علی زئی وسندہ حسن)
حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ کہتے ہیں:کہ اونٹ میں سات یا دس آدمی شریک ہو سکتے ہیں۔
تحقیقی،اصلاحی اور علمی مقالات ج۲ص۲۱۵
 

محمد عاطف

مبتدی
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
22
ری ایکشن اسکور
151
پوائنٹ
0
جن روایات میں ہے کہ اونٹ میں سات آدمی شریک ہو سکتے ہیں،
مثلا حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:گائے ساتھ آدمیوں کی طرف سے قربان کی جا سکتی ہے، اور اونٹ بھی ساتھ آدمیوں کی طرف سے قربان کیا جا سکتا ہے۔(سنن ابی داؤد ح ۲۸۰۸، شیخ البانی ؒ نے اسے صحیح کہا ہے صحیح ابو داؤد۲۴۳۴
ایسی تمام روایات کے متعلق بعض علماء کہتے ہیں کہ یہ حج کے متعلق ہیں یعنی دورانِ حج قربانی کرنے والے ایک اونٹ میں صرف ساتھ آدمی ہی شریک ہونگے اور بعض علماء کا خیال ہے کہ یہ اللہ کی طرف سے رخصت ہے یعنی اونٹ میں دس افراد بھی شریک ہو سکتے ہیں اور سات بھی۔واللہ اعلم
فقہ الحدیث ج۲ ص۴۶۹
 
شمولیت
جولائی 08، 2012
پیغامات
117
ری ایکشن اسکور
236
پوائنٹ
80
جن روایات میں ہے کہ اونٹ میں سات آدمی شریک ہو سکتے ہیں،
ایسی تمام روایات کے متعلق بعض علماء کہتے ہیں کہ یہ حج کے متعلق ہیں یعنی دورانِ حج قربانی کرنے والے ایک اونٹ میں صرف ساتھ آدمی ہی شریک ہونگے اور بعض علماء کا خیال ہے کہ یہ اللہ کی طرف سے رخصت ہے یعنی اونٹ میں دس افراد بھی شریک ہو سکتے ہیں اور سات بھی۔واللہ اعلم
فقہ الحدیث ج۲ ص۴۶۹
کوئی بھائی اس کی سند بیان کردے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
کوئی بھائی اس کی سند بیان کردے۔
حدیث نمبر: 2808
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ قَيْسٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَطَاءٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ "الْبَقَرَةُ عَنْ سَبْعَةٍ وَالْجَزُورُ عَنْ سَبْعَةٍ".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "گائے سات کی طرف سے کفایت کرتی ہے اور اونٹ بھی سات کی طرف سے"۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ۲۴۷۴)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۳/۳۶۳) (صحیح)
http://momeen.blogspot.in/2014/02/sunan-abu-dawood-arabicurdu-and-english_17.html
 
Top