• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اون کی جرابوں پر مسح کرنے کی دلیل چاھیے۔ چمڑے والی نھیں

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
ہماری نظر میں چمڑے کے موزوں پر مسح کرنے کی حکمت رفع حرج یعنی تنگی کو دور کرنا ہے۔ یہ حکمت، شرعی حکم سے ملائم مناسبت رکھتی ہے۔ اس حکمت کو مدنظر رکھتے ہوئے جرابوں پر مسح کرنا جائز ہے۔ صحابہ کی ایک جماعت سے یہ مروی ہے کہ وہ جرابوں پر مسح کر لیتے تھے۔ امام ابو داود رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
قال أبو داود ومسح على الجوربين علي بن أبي طالب وابن مسعود والبراء بن عازبوأنس بن مالك وأبو أمامة وسهل بن سعد وعمرو بن حريث وروي ذلك عن عمر بن الخطاب وابن عباس،سنن أبي داود، كتاب الطهارة، باب المسح على الجوربين

حضرت علی بن ابی طالب، عبد اللہ بن مسعود، براء بن عازب، انس بن مالک، ابو امامہ، سہل بن سعد، عمرو بن حریث، عمر بن خطاب اور عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہم نے جرابوں پر مسح کیا۔
 
Top