ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
اَوقافِ قرآنیہ پر قراء ات کے اَثرات
ڈاکٹر عبد الکریم صالح
مترجم: نصیر الرحمن
اللہ رب العزت نے قرآن کریم کو سات حروف پر اس لیے نازل فرمایاتاکہ پوری اُمت، خصوصاً اہل عرب کو اس کی تلاوت میں آسانی مہیا ہو سکے، کیونکہ عرب کے مختلف قبائل تھے جن کے مابین لہجات، آوازوں کے اُتار چڑھاؤ اور الفاظ کی اَدائیگی میں اختلاف پایا جاتا تھا۔ ان تمام کو عام عربی یکجا کرتی تھی جس کے ذریعے اَہل عرب ایک دوسرے سے ہم کلام ہوتے تھے، چنانچہ اگر قرآن کو بھی ایک قرا ء ت میں نازل کردیا جاتا تو اہل عرب کے لیے اس کی تلاوت اور اس کا فہم مشکل ہوجاتا۔مترجم: نصیر الرحمن