عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
مصعب بن زبیر بیان کرتے ہیں کہ امام مالک کا بیٹا چھت سے نیچے اترا اور اس کے ہاتھ میں کبوتر تھا جس کو اس نے ڈھانپ رکھا تھا۔ (لوگوں پر یہ بات ناگوار گزری کہ امام صاحب کا صاحبزادہ کبوتر باز ہے) مصعب کہتے ہیں کہ حضرت امام مالک نے لوگوں کی اس کیفیت کوبھانپ لیا۔ چنانچہ فرمانے لگے: حقیقی اَدب، اللہ کا ادب ہے، یعنی وہی اس کی توفیق دیتا ہے ناکہ ماں باپ اس کا اختیار رکھتے ہیں۔ اسی طرح حقیقی بھلائی اور خیر بھی اللہ کی طرف سے ہے ناکہ والدین اس کا کچھ اختیار رکھتے ہیں۔ (المحدث الفاصل للرامھرمزي، ص:۱۴۸)
اللہ تعالیٰ تمام اہل اسلام کو ان اسباب پر عمل پیرا ہونے کی توفیق دے اور ان کی اولادوں کو ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین!
اللہ تعالیٰ تمام اہل اسلام کو ان اسباب پر عمل پیرا ہونے کی توفیق دے اور ان کی اولادوں کو ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین!