• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اُمت مسلمہ میں شرک کا مسئلہ

شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زیارت قبور اور زیارت قبر خاص میں کیا فرق هے؟ امر عبرت کیلئے هے یا کہ جشن کیلئے جسے عرس کہتے هیں؟ اور اس بات کی بهی تو دلیل هوگی کے اولیاء کے دفن کی مقدس جگہ کی ایسی کیا برکات هیں کے ان هستیوں کے أمام الله هونیکے باوجود فیضان عام جاری و ساری هے؟
جناب خضر بهائی آخر قبر خاص تک جانا هی کیوں جب پرستش مقصود نہ هو؟ کیوں جائیں جب دست طلب دراز نہ کرنا هو؟ عبرت تو قبرستان میں هی محسوس هوسکتی هے جہاں رونق هی نهیں هوتی ، جہاں سخت دل بهی لمحہ بهر کیلئے صحیح خوف الہی سے لرز جاتے هیں ۔

جاری هے ۔۔۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
۔۔۔ اور خضر بهائی

اکثر مباحثوں میں دیکهنے اور سننے میں آتا هیکہ فلاں قول یا عمل شرکیہ نہیں بلکہ حرام هے یا حرام کے زمرہ میں آتا هے . ایک طرف سے ساری قوت اس قول یا عمل کے شرک هونے پر اور دوسری طرف سے اسی قول یا عمل کے حرام هونے پر لگائی جاتی هے .
اب یهاں کسی کم عقل کے ذهن میں سوال اٹهتا هوگا کے آخر وہ کس کی بات مانے یا قابل عمل سمجهے؟ جبکے دونوں جانب سے قرآنی اور حدیثی دلائل هوں .
محسوس هوتا هے کہ ایک جانب اس حقیقت سے واقف ضرور هے کہ اس عمل یا قول کو شرک تسلیم کرنے سے خطرہ هے اسی لیئے اسے حرام قرار دیتا هے . خیر ، وما توفیقی الا بالله . لیکن اگر اس جانب سے یہ سوال کیا جائے کے کیا حرام تسلیم کرلینے سے اس قول یا عمل کو کہتے سننا اور هوتے دیکهنے میں ان پر اللہ کی گرفت بنتی یا نهیں بنتی؟ آپ جهاں سے سن لیں ، یهی کہا جاتا هے کہ عوام جاهل هیں ناسمجهدار هیں ، انکی دانست میں اللہ کی پکڑ میں بیچارے جاهل هی هیں وہ خود نہیں . اللہ ان پر کوئی گرفت نہیں کرنیوالا نہ هی عوام الناس جنہیں جاهل هونیکا سرٹیفکٹ یہ خود هی دیتے هیں کو راہ راست پر لانے کا عمل ان پر واجب هے . شرک سے بچا لینے کا سرٹیفکٹ دینے والوں کو "حرام" قول سننے اور "حرام" عمل هوتے دیکهنے پر اللہ انکی پکڑ نہیں کریگا اس بات کا بهی ان کے پاس سرٹیفکٹ هوگا ورنہ بیشک وہ اللہ کی پکڑ سے ڈرتے اور "حرام" اقوال اور اعمال کے خاتمے کیلیئے اپنے آپکو هلاک کرلیتے .
اب ستم بهی دیکهئے: جو لوگ ان "حرام" اقوال اور اعمال کے خاتمے کی کوشش کرتے هیں ان سے بهی حتی الامکان مزاحمت کرتے هیں . انکی باتوں کو سننے سے اور انکی کتابوں کو پڑهنے سے یہی لوگ "جاهل" عوام کو روکتے نظر آئنگے . هے نا عجیب بات .
بر صغیر کے مسلمانوں کے "جاهل" رہ جانے کے اسباب کیا هیں ؟ وہ کتابیں اور وہ قصے آپکے پاس اب تک محفوظ کیوں هیں ؟ شرک عملی کو بهی "حرام" قرار دینے والی کتب اور قصص اگر آپ نے پڑهے سنے نہ هوتے تو آپ دلائل لاتے کہاں سے؟ آپ جب بحث کرتے هیں تو عالم اور فاضل کیطرح اور جب آپکو قرآن اور سنت سے ناقابل فرار کردیا جائے تو آپ جاهل؟
سوچنے کا مقام هے کہ اصلاحی ذمہ داری تو لینا هی نهیں چاهتے ، جو کرنا چاهیں ان سے مزاحمت بهی ، عوام "جاهل" کو کون ورغلاتا هے کہ انکی نا باتیں سنو نا انکی کتابیں پڑهو . عوام کو کون گارنٹی دیتا هے کہ فلاں فلاں سے بخشش کروالو اللہ کی پکڑ سے بچ جاوگے ، عوام بروز حساب بهی انهیں چهوڑ دینگے؟ اب یہی بتا دیں کہ جاهلوں تک علم پهونچے گا کیسے؟
آخر کب تک اور کیوں ایسا هی هوتا رهیگا . شارٹ کٹ جنتیں ... کہیں علی رضی اللہ عنہ کی جانب سے مل جانی هیں ، کہیں غوث اعظم دلا دینے والے هیں اور جہاں یہ فارمولا کارگر نا هو وهاں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ... اللہ کا منصف هونا کہاں بهول گئے ؟ اف یہ معصوم اور جاهل لوگ! اب وہ شرط جو اللہ نے رکہی کہ جنهوں نے ایمان لایا اور صالح اعمال کئے تو انکے لئے جنتیں هیں جنکے نیچے سے نہریں بهتی هیں؟
جنتیں اتنی آساں هوتیں تو جهنم کے حالات اور خوفناکیاں کیوں بیان کی گئیں . اللہ کی گرفت اتنی معمولی هوگی کے وهاں کوئی بهی بخشش کروا دیگا؟ کیا خوب فریب هے جاهلوں کیلئے ! ایسے فریب دینے والے کون هیں جو حساب کے دن بهی اللہ کے علاوہ سفارشی بنا دئیے هیں ، اللہ کهتا هے اس روز کسی کو کسی کی سفارش کام نہ آئگی اور یہ ، انکے قصص اور انکی کتب سراسر کلام اللہ سے مخالفت کرتے هیں .

بات چلی تهی شرک سے ، اب بتائیں نا شرک قولی اور شرک عملی کو حرام قرار دینے کے اضرار کیا کیا هیں ! اور آپ کی حرام قرار کرنے کی خواهش کے پیچهے خوف کیا هے ، اسرار کیا هیں؟ آپ کو مصلح بننے سے روکنے والے مانع اسباب کیا هیں؟
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
بالکل اس طرح جسطرح محترم کلیم حیدر کے مدلل اور دقیق مضمون میں اصل دلائل کو ایکطرف کرکے کسی اور سمت منتقل کرنے کی کوشش کی ؟ یا ربی ظلم ظلمات کے کلیم کے کلام کی توصیف ندارد ، انکے انداز بیان اور اسلوب و دلائل پر چند الفاظ بهی نا نکل سکے !
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
اس کی اصل یہ ہے کہ مزار اولیا کا اس لئے بنایا جاتا ہے تا کہ عوام الناس اس جگہ کی برکات سے مستفید ہو
بھائی یہ اصل نہیں ، بلکہ نقل ہے کسی اور کی ۔
اگر کوئی غیر شرعی کام کرتا ہے تو اس کو روکنا چاہیے۔
پاکستان ، ہندوستان میں چند مثالیں پیش کریں کہ درباروں ، مزاروں پر ہیئۃ الامر بالمعروف والنہی عن المنکر کا کام ہورہا ہو ۔
شامی میں ہےکہ زیارت القبور کو اس وجہ سے ترک نہیں کرنا چاہے کہ وہاں غٰر شرعی حرکات ہو تیں ہیں بلکہ زیارت قبور کرتے رہنا چاہیے اور ان حرکات کو ختم کرنا چاہیے
ہاں یہ بھی خوب ہے ، گویا ’ زیارۃ القبور ‘ کا معنی یہ ہے کہ بڑے بڑے محلات نما قبوں کی زیات کرنا ، عام قبرستان میں بھی تو قبریں ہی ہوتی ہیں ، وہاں جانے سے زیارت قبور کا اصل مقصد بھی حاصل ہوتا ہے ، تو وہاں جانے کی ترغیب دینی چاہیے ۔ تاکہ لوگ خرافات سے بھی بچ جائیں اور زیارت قبور والی عبادت کا ثواب بھی حاصل ہو جائے ۔
علامی شامی رحمہ اللہ کی بات بہت مناسب ہے ، لیکن ان کی بات کے ایک حصے پر تو آپ حضرات زور دیتے ہیں جبکہ دوسرے حصے پر سوائے زبانی کلامی کچھ نظر نہیں آتا ۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
محترم خضر کا شکریہ ، اللہ۔آپکے علم میں وسعت اور قدموں میں استحکام دے ۔
ایک پیمانہ هے امت کا الكتاب والسنة ، اسی کسوٹی پر هر قول و عمل کو تولا جائے ۔ اهدنا الصراط المستقیم ۔ ۔ ۔ والنصر لله ۔
والسلام
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
تهریڈ شروع کرنا هے کہ جس سے فساد ختم هو ، آئین اللہ سے غبار دور هوں تو جڑیں تلاش کریں هر خرابی کی کہ وہ نکلی کہاں سے هے ؟ نکالنے والے کون هیں ؟ اگر نکالنے والے مل گئے تو انکے مفسد مقاصد سے آگهی چنداں مشکل نهیں ۔ تلاش کریں مشابهتوں میں انکے اقوال اور اعمال کو ۔ مجهے تو کئی قدریں مشترک نظر آئی هیں اهل تصوف اور اهل تشیع میں مثلا: صالحین کے مقادر پر تعمیرات ، صالحین سے امیدیں ، بخششیں ، چراغاں ، میلے ، طواف ، چومنا ،
موسیقی ، سجود وغیرهم ۔ اهل نظر بنیں تو اس دنیا کو جسکا ایک پتہ بهی حکم الہی کے بغیر نهی هل سکتا ؛ اسی دنیا کے سارے کام کاج چلانے والے اور حاجت روا اللہ کے علاوہ کافی مل جائیں گے دونوں کے یہاں ۔ کردار ایک سے هیں بس ناموں میں اختلاف هے ۔ ایسا لگتا هے ایک هی چیز دو الگ لباس میں هے ۔
بے شک ایسا تهریڈ شروع کریں ۔ مماثلتیں تلاش کریں ۔ اصل تک پهونچیں ۔ بحث کریں علم حاصل کرنے کیلیئے اور علم حاصل کریں عمل کرنے کیلئے ۔ اللہ کی کتاب اور سنت پر اعتماد رکہیں کیونکہ صحیح هدایتیں یهیں سے ملنی هیں اور کسوٹی بهی یہی دو هیں ۔ کوئی بهی ایسا دین کا عمل جسکا حکم قرآن میں نہ ملے ۔ رسول اقدس صلی اللہ علیہ کے اقوال اور اعمال میں ملے ۔ صحابہ الکرام رضی اللہ عنهم نے بهی نہ کیا هو اور وهی عمل آج رواج پا چکا هو هم میں ۔ کیا یہ عمل مسلم کو تحقیق پر اکسانیوالا نهیں هے ؟ اگر تحقیق واجب هے تو هم سب قصور وار هیں اس قول و عمل کو سننے اور دیکهنے کے اور یقینا هماری گرفت هونی هے محض سننے اور دیکہنے پر بهی ۔ هم کو تو حکم هے هر برائی کے ختم کرنیکا ۔ جسطرح ثابت هے کہ علی رضی اللہ کو رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے هر قبر کو زمین سے برابر کر دینے کا ۔
آپ تلاش شروع کریں اللہ آپکا حامی و ناصر هو ۔
والسلام
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
محترم خضر کا شکریہ ، اللہ۔آپکے علم میں وسعت اور قدموں میں استحکام دے ۔
ایک پیمانہ هے امت کا الكتاب والسنة ، اسی کسوٹی پر هر قول و عمل کو تولا جائے ۔ اهدنا الصراط المستقیم ۔ ۔ ۔ والنصر لله ۔
والسلام
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بہت نوازش محترم ، آپ نے بہت اہم امور کی طرف توجہ دلائی ہے ۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر هم انکی کتابیں نہیں پڑهینگے تو انکی فکر سے واقفیت کسطرح هو گی !
http://alirshad.blogfa.com/author-alirshad.aspx?p=21
اسکو پڑهیں ، اسکو سمجہیں اور یہ
بهی دیکہیں کہ دوست کون هیں اور
مشترکہ اور متفقہ دشمن کون هے ۔
جاری هے ۔۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
اول اول ابو حنیفہ کو سب سے افضل امام هونیکا درجہ دیا جاتا هے ۔ پهر لوها گرم کرلینے کے بعد فقط انکی هی اتباع کا اصرار کیا جاتا هے ۔ قال ابو حنیفہ تو زیادہ هے نهیں ، اصحاب کے کلام میں خود کے عقلی منطق کے مطابق تاویل کرلینا مشکل کام تو نهیں ۔ لیکن انکی بدقسمتی هے رهیگی کے۔وہ اس لفظ منطق کا هی استعمال کرینگے ، ان کے پاس اور هے هی کیا ۔؟
الحمد للہ ۔ همارے پاس قرآن هے ۔ سنت رسول هے اور صحابہ الکرام کے اقوال اور اعمال هیں ، جن سے اللہ راضی هوا ۔ هماری اپنی کوئی منطق نهیں ۔ اسی لئے وہ اور ان جیسے همکو اپنا بدترین دشمن سمجهتے هیں اور سمجهتے رهینگے ۔ تو خوش خبری هو کے تم اهل حدیث کی نسبت کو تمهارے دشمن اسی قدیم جماعت پر ٹهراتے هیں ۔
دشمن کا دیا سرٹیفکٹ جهوٹا کیسے هو سکتا ۔ وهی سورہ التوبہ والی جماعت
والسلام
 
Top