• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اِدارہ کلیۃ القرآن الکریم …ایک تعارف

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
قراء ات لائبریری کا قیام
’ادارہ بحوث قرآنیہ‘ کے تحت علمی وتحقیقی کاموں کی بنیادی ضرورت کتب قراء ات کے مصادر کی یہاں دستیابی ہے۔ اس ضمن میں ذمہ داران کلِّیۃ القرآن الکریم والعلوم الاسلامیۃ کا اہم قدم محدث لائبریری سے ملحقہ علم تجوید وقراء ت کی کتب پر مشتمل کتب لائبریری کا قیام ہے۔ اس لائبریری کا قیام جدید تقاضوں کے مطابق عمل میں لایاگیاہے، جس کے لئے ایک الگ حصہ مقررکردیاگیاہے، تاکہ اس سے استفادہ کرنے میں آسانی رہے۔
کلیہ کے ثمرات ونتائج
ایک نیا نصاب تعلیم
کلِّیۃ القرآن الکریم والعلوم الاسلامیۃکا آغاز ۱۹۹۱ء میں ہوا۔ اس کے آغاز سے قبل برصغیر پاک وہندکے مختلف مدارسِ دینیہ میں صرف تجوید وقراء ات یا صرف درس نظامی کی مختلف کتب پڑھائی جاتی تھیں، اس حوالے سے کوئی خاص نصاب مقرر نہ تھا۔ کلِّیۃ القرآن کے مؤسسین اور اساتذہ نے عام روایت سے ہٹ کر جو ایک منفرد نصاب تشکیل دیا، وہ الحمد للہ کامیابی حاصل کرچکا ہے، جوکہ مؤسسی ن کے اخلاص کی جیتی جاگتی مثال ہے۔اس نصاب کو مختلف درجات کے اعتبار سے ترتیب دے کر پاکستان میں متعارف کرایا گیا، تاآنکہ بانی تحریک شیخ القراء قاری محمد ابراہیم میرمحمدی حفظہ اللہ کی انتھک کاوشوں ومحنتوں سے اسے وفاق المدارس السلفیہ میں بھی مقبولیت حاصل ہوچکی ہے۔ آج کل یہ نصاب صرف جامعہ لاہور الاسلامیہ میں مقبول نہیں، بلکہ پاکستان کے بڑے بڑے دینی اداروں نے بھی اس نصاب کو اپنے ہاں جاری کرلیا ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
کلِّیۃ القرآن، جامعہ لاہور کے پلیٹ فارم سے منظر عام پر آنے والی کتب
عربی مقولہ ہے: ’قیّدوا العلم بالکتابۃ‘ یعنی علم کا شکار کتابت کے ذریعے کرو، اسی مقصد کے حصول کے لئے کلیۃ القرآن الکریم والعلوم الاسلامیۃ، جامعہ لاہور الاسلامیہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ کلِّیۃ القرآن الکریم کے روح رواں اور اسے انتہائی مراحل تک پہنچانے والی شخصیت استاذالقراء قاری محمد ابراہیم میر محمدی حفظہ اللہ جب تک مادر ادارہ کلیہ قرآن میں تدریس کرتے رہے، ان کی کاوشوں سے درج ذیل کتب منظر عام پر آئیں:
(١) تحفۃ القاري از شیخ القراء قاری محمد ابراہیم میرمحمدی حفظہ اللہ
(٢) تحفۃ الصبیان از شیخ القراء قاری محمد ابراہیم میرمحمدی حفظہ اللہ
(٣) معین القاري فی تجوید کلام الباري از شیخ القراء قاری محمد ابراہیم میرمحمدی حفظہ اللہ
(٤) المدخل إلی علم الوقف والابتداء از شیخ القراء قاری محمد ابراہیم میرمحمدی حفظہ اللہ
(٥) المدخل إلی الشاطبیۃ از شیخ القراء قاری محمد ابراہیم میرمحمدی حفظہ اللہ
(٦) المدخل إلی الدرۃ از شیخ القراء قاری محمد ابراہیم میرمحمدی حفظہ اللہ
(٧) المدخل إلی التحریرات از شیخ القراء قاری محمد ابراہیم میرمحمدی حفظہ اللہ
(٨) شفاء المرتجل فی تحقیق الحال والمرتحل از الشیخ قاری محمد ابراہیم میرمحمدی حفظہ اللہ
(٩) مکانۃ القراء ات ونظریۃ المستشرقین والشبہات حولہا از قاری صاحب حفظہ اللہ
(١٠) تسہیل الاہتداء فی الوقف والابتداء از شیخ القراء قاری محمد ابراہیم میرمحمدی حفظہ اللہ
(١١) المقنع فی التکبیر عند الختم از شیخ القراء قاری محمد ابراہیم میرمحمدی حفظہ اللہ
نوٹ:قاری صاحب کی اس کے علاوہ بھی بعض تالیفی کاوشیں ہیں، جن کا ذکر ان کے انٹرویو کے ضمن میں آئیگا۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
مقالہ جات
(١) قراء ۃ شاذہ اورتفسیر وفقہ میں اس کے اثرات از محمد اسلم صدیق حفظہ اللہ
(٢) اختلاف قراء ات اورنظریہ تحریف قرآن از محمد فیروز الدین شاہ حفظہ اللہ
(٣) رسم عثمانی اور اس کی شرعی حیثیت از حافظ سمیع اللہ فرازحفظہ اللہ
یاد رہے کہ مذکورہ بالاصاحبان ِمقالہ اپنے مقالہ جات کی تیاری اور مواد کے حصول کے لئے اکثر وبیشتر کلیۃ القرآن الکریم والعلوم الإسلامیۃ،جامعہ لاہور الاسلامیہ، لاہور کارخ کرتے رہے۔ پرنسپل کلیہ حفظہ اللہ نے مقالہ جات کی تیاری میں ان حضرات کی کماحقہ ر اہنمائی اور اصلاح فرمائی، جس کے نتیجے میں انہوں نے اپنے بہترین مقالے تیار کیے اور پنجاب یونیورسٹی سے ایم۔ فل کی ڈگریاں حاصل کیں۔
جمع صوتی
استاد محترم حافظ حمزہ مدنی حفظہ اللہ (مدیرکلّیۃ القرآن والعلوم الاسلامیۃ، لاہور)کو اللہ تعالیٰ نے لحن داؤدی سے نوازا ہے۔ استاد محترم حفظہ اللہ کی تلاوت کلام پاک سنتے ہی ایمان میں اضافہ اورقلب میں سکون محسوس ہونے لگتا ہے۔ آپ کویت میں عرصہ دس سال سے نماز تراویح کی امامت فرماتے ہیں۔ استاد محترم کی پر سوز آواز میں ادارہ تسجیلات حامل المسک،الکویت نے دس قراء ات اوربیس روایات میں مکمل قرآن کریم ریکارڈ کرکے نشر کیا ہے ،جس کا نام’’المصحف المرتَّل بالقرا ء ات العشر الصغریٰ‘‘ ہے۔ یہ مصحف بیس کیسٹوں پر مشتمل ہے اور ہر کیسٹ میں ایک روایت ہے۔ اس مشروع پر مزید کام جاری وساری ہے، جسے ’جمع صوتی‘ کا نام دیا گیا ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
مدرسۃ الازہر(شعبہ حفظ) تابع کلِّیۃ القرآن الکریم
تعارف
مدرسۃ الأزہر، جوکہ جامعہ لاہورالاسلامیہ کا ایک شعبہ ہے، ۱۹۹۱ء میں جب کلِّیۃ القرآن الکریم والعُلوم الإسلامیۃکا آغاز کیا گیا، اس سے قبل موجود تھا۔ کلیہ کے افتتاح کے معاً بعد مدرسۃ الأزہر(شعبہ تحفیظ القرآن) کو کلیہ کے تابع کردیاگیا، تاکہ بچوں کو حفظ قرآن کے ساتھ ساتھ تجوید کے بنیادی اُصول وقواعد سے آگاہ کردیاجائے اورتکمیل قرآن کے ساتھ ہی کلیہ میں داخلہ ہونے کے بعد علم تجویدوقراء ت میں خوب استفادہ کرسکیں اور اپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو شروع سے ہی بیدار کرتے ہوئے علم تجوید وقراء ت میں مہارت پیداکرسکیں۔
مدرسۃالازہرکے ذمہ داران
شعبہ حفظ کی کارگردگی مزید بہتر بنانے کے لیے مدیر کلیہ قاری حمزہ مدنی حفظہ اللہ نے شعبہ حفظ میں براہ راست نگرانی عرصہ ایک سال سے شروع کردی ہے، جس کے نتیجہ میں انتظامی ڈھانچہ کو مضبوط بنانے کے لیے شعبہ کوجہاں صرف پانچ کلاسز تک محدود کردیا گیا، وہاں چیک اینڈ بیلنس کو مضبوط کرنے کے لیے انتظامیہ کو تعلیمی باڈی سے یکسر علیحدہ کرکے مستقل ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں۔ شعبہ کا نیا ہیکل تنظیمی عرصہ ایک سال سے یوں کام کررہا ہے:
(١) نگران مدرسۃ الازہر قاری حمزہ مدنی حفظہ اللہ
(٢) مدیرمدرسۃالازہر قاری محمد فیاض حفظہ اللہ
(٣) انچارج برائے تعلیمی اُمور قاری نجم الثاقب حفظہ اللہ
(٤) انچارج برائے انتظامی اُمور قاری محمد زبیرحفظہ اللہ
وظائف
شعبہ تحفیظ القرآن کے امتحانات میں حسن کارکردگی کامظاہرہ کرنیوالے وہ طلبہ جو ۹۰ فیصد سے زائد نمبر لیں ان کے لیے ماہانہ ۳۰۰ روپے وظیفہ مستقل بنیادوں پر جاری کیا جاتا ہے۔
ماہوار جائزہ منزل
شعبہ ہذا سے تعلق رکھنے والے طلباء کی منزل کا ماہوار اساتذہ کلیہ جائزہ لیتے ہیں، جس سے تعلیمی بہتری اورحفظ میں حسن کار کردگی مقصود ہے۔ اس ماہوار امتحان کے انتظامی فرائض قاری نجم الثاقب حفظہ اللہ بخوبی اَدا کررہے ہیں۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
شعبہ کے نظام مطالعہ میں تبدیلی
قبل ازیں شعبہ میں بعد از مغرب مطالعہ ہوا کرتا تھا، لیکن مدیر کلیہ القرآن نے اوقات مطالعہ میں دو گنا اضافہ کرتے ہوئے بعد از عشاء مطالعہ کا نظام بھی جاری کردیا ہے، جس میں طلبہ پیچھے سے دو دو، تین تین پارے دھرانے کے مکلف کیے گئے ہیں۔ یہ نظام بھی عرصہ ایک سال سے جاری ہے۔ آج کل جبکہ رات چھوٹی پڑ چکی ہیں، نمازِ عشاء کے بجائے بعد از عصر ڈیڑھ گھنٹہ مطالعہ کا دورانیہ رکھا گیا ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
تعلیمی ترقی کی طرف ایک انتہائی اہم قدم
کلیہ کے شعبہ حفظ القرآن کے تعلیمی معیار کوبہتربنانے کے لئے ایک پانچویں کلاس کا اجراء کردیاگیا ہے، جس کی ذمہ داری قاری خلیل الرحمن حفظہ اللہ کے پاس ہے۔ یہ کلاس لگانے کا مقصد طلباء کاتجوید و تلفظ ،لہجہ اور ناظرہ بہتر سے بہتر بناناہے۔ الحمد للہ شعبہ میں حسن صورت اور حسن اداء کے لیے اٹھایا گیا یہ قدم بہترین نتائج برآمد کررہا ہے۔ نئے داخل ہونے والے تمام طلبہ کو سب سے پہلے اس کلاس میں دو تین ماہ لگانے پڑتے ہیں اور ناظرہ، تلفظ اور لہجہ وغیرہ درست ہونے پر ہی اگلی کلاس میں منتقل کیا جاتا ہے۔
اس کے ساتھ ہی مدیر کلیہ قاری حمزہ مدنی حفظہ اللہ کی طرف سے خصوصی حکم یہ صادر کیا گیا ہے کہ پہلے سے چلے آنے والے سبقی ومنزل جائزہ میں مدیر التعلیم شعبہ قاری نجم الثاقب حفظہ اللہ بغیر مخارج وصفات، مدود اورغنہ کے کسی لڑکے کا جائزہ نہیں لیں گے۔ گذشتہ تین ماہ کی مسلسل جد وجہد کے بعد اس اہم فیصلہ پرشعبہ نے عمل کروالیا ہے۔ الحمد للہ تعالی
المختصرکلِّیہ القرآن الکریم، جامعہ لاہور الاسلامیہ کی یہی وہ امتیازی خصوصیات ہیں،جوطلباء کوکلیہ میں داخلے پر برانگیختہ کرتی ہیں اور طلباء دور دراز کے علاقوں سے علمی پیاس بجھانے کے لیے کھینچے چلے آتے ہیں اور علم تجوید وقرا ء ۃ سے سیراب ہوکر اس کے فروغ کے لئے ہرممکن کوشش بجالاتے ہیں۔ یہی ادارہ کے ذمہ داران کا مطلوب ومقصود ہے۔ اللہ تعالیٰ ذمہ داران جامعہ وکلیہ کی ان کاوشوں کوشرف قبولیت سے نوازے اور اس دین مشن کو مزید بہتر سے بہتر بنانے کی توفیق دے۔ آمین
٭_____٭_____٭
 
Top