عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
تحقیق و تنقید بسلسلۂ غامدیت
اِسلامی ریاست کے اختیارات کامسئلہ
محمد رفیق چودھری
اس مضمون کو کتاب وسنت ڈاٹ کام سے پی ڈی ایف میں حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریںاللہ تعالیٰ کی وحی کی روشنی میں نبی معصوم ﷺ احکامِ اسلامی کی تشکیل وتعبیر کرتے رہے،جنہیں کتاب وسنت بھی کہا جاتا ہے۔یہی شریعت اور اس کا نفاذ ہے جبکہ جدید سیاسیات میں قانون سازی مقننہ،اس کی تشریح وتعبیر عدلیہ اور اس کا نفاذ حکومت کرتی ہے۔ ’نفاذ‘ کا لفظ ذو معنی ہے۔ چنانچہ قانون کا جاری ہونا اور اس کی عملداری دونوں کو ’نفاذ‘کہتے ہیں۔شریعت کی عرف میں ’کتابت‘ کا مفہوم نفاذ کے قریب ہے۔ جس کا تفصیلی نقشہ سنت رسولﷺ مہیا کرتی ہے۔ گویا اُمت کتاب اللہ کے علاوہ سنت رسول اللہﷺ کی بھی پابند ہوتی ہے جس کی حیثیت تا قیامت اَبدی ہے، البتہ اگر نبی حکمران بھی ہو جس طرح بنی اسرائیل میں پہلی دفعہ سیدنا داؤد میں شریعت اور حکومت جمع ہو گئی تھیں۔ تو نبیﷺ انفرادی اور اجتماعی طور پر اجتہاد وتدبیر بھی کرتے رہے جسے سیرت بھی کہتے ہیں۔ اسی طرح محمد رسول اللہ ﷺ شارع کے علاوہ حکمران بھی تھے۔ چنانچہ حضور ﷺ کی رحلت سے خلافت کا دور شروع ہوا جس کی اُمت مسلمہ نگران ہے۔ نفاذ کی تکمیل تو محمد مصطفی احمد مجتبیٰﷺ کر چکے،اب اُمت مسلمہ کا کام اس کی نگرانی اور عملداری ہے۔ اسی سلسلہ میں انفرادی سطح پر ہر مسلمان شریعت کا مکلف ہے تو اجتماعی سطح پر ملت اسلامیہ اس کی حفاظت اور نگرانی کی ذمہ دار ہے جس میں نماز، روزہ کے علاوہ تمام اسلامی احکام آجاتے ہیں، کیونکہ اسلام جامع دین وشریعت ہے جس میں عقیدہ‘ عبادات اور خاندانی رسوم ورواج کے علاوہ تہذیب ومعاشرت، معیشت واقتصاد اور سیاست وحکومت سبھی شامل ہیں۔اسلامی حکومت کی جہاں یہ ذمہ داری ہے کہ دین کی عملداری میں اقامت صلوٰۃ اور ایتائے زکوٰۃ وغیرہ کی عملداری کا دھیان رکھے، وہاں یہ بھی ذمہ داری ہے کہ زندگی کے دوسرے اجتماعی میدانوں میں شریعت کی ہر خیر وبرکت کو فروغ دینے اور شر وظلم کو مٹانے کی سعی بجا لائے جس کے لیے شریعت کی اصطلاح امر بالمعروف، نہی عن المنکر ہے۔
امر بالمعروف، نہی عن المنکر کا تصور قانون سے زیادہ وسیع اور بلند تر ہے جس میں دعوت وتبلیغ کے علاوہ خیر وعدل کی عملداری اور شر وظلم کا صفایا دونوں شامل ہیں۔
چونکہ قانون کا مزاج زیادہ تر منفی ہوتا ہے اس لیے اصل قانون وہ ہے جس کی سزا مقرر ہو ورنہ توجیہی قوانین Directive Laws زیادہ تر مقننہ کی خواہشات (Will) کا اظہار ہوتے ہیں‘ اسی بناء پر بعض دانشوروں کو یہ مغالطہ ہوا ہے کہ شریعت کے مثبت احکام‘ ریاست وحکومت کی ذمہ داری نہیں ہوتی۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ نے نماز اور زکاۃ کے علاوہ امر بالمعروف، نہی عن المنکر دونوں کو حکومت کی بھی ذمہ داری قرار دیا ہے، لیکن بعض متجددین معروف کو حکومت کی ذمہ داری سے نکالنا چاہتے ہیں‘ تا کہ شریعت بھی محض قانون بن کر رہ جائے۔ زیر نظر مقالہ اسی قسم کے مغالطوں کی نشاندہی کر رہا ہے جو ہدیۂ قارئین ہے۔ (محدث)