ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
محمد شفیق کوکب ، زاہد حنیف
جامعہ لاہور الاسلامیہ اور مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور کے باہمی تعاون سے ماہنامہ ’رشد‘ کا ’قراء ات قرآنیہ کے حوالے سے حصہ اوّل شائع ہوا ۔ اس کی پذیرائی کے بعد اب اس کا دوسرا حصہ بھی الحمد للہ اشاعت کے مراحل میں ہے۔ حصہ اوّل میں ہم نے تجوید وقراء ات کے مضامین پر مشتمل ایک جامع اِشاریہ ترتیب دے کر ہدیہ قارئین کیا تھا، اسی تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے شعبہ رسائل کے ذمہ دار جناب محمد شفیق کوکب اور ان کے معاون زاہد حنیف نے اس شمارے کے لیے انتہائی محنت سے تجوید وقراء ات، رسم و فواصل پرمشتمل مخطوطات کاایک جامع اشاریہ ترتیب دیاہے، جس میں قومی وبین الاقوامی لائبریریز اور تجوید وقراء ات کے ممتاز اساتذہ کے مکتبات کو کھنگال کر مخطوطات کی ایک طویل فہرست ترتیب دی گئی ہے، جوکہ شروع میں تقریبا ستر، اسی صفحات پر مشتمل تھی، لیکن بعد میں بغرض اختصار جو مخطوطات شائع ہوچکے تھے، ان کو اس فہرست سے خارج کردیاگیا۔ قارئین کی آسانی کے لئے ہم نے ان مخطوطات کو حروف تہجی کے اعتبار سے ترتیب دیا ہے۔ اس کے علاوہ اگر ایک ہی مصنف کی کتاب یا مخطوطہ دو یا زیادہ مقامات پر موجود ہے، تو اس کو بھی ایک ہی جگہ تحریر کیا گیا ہے اوردیگر مکتبات کے نام اور متعلقہ صفحات ساتھ لکھ دیئے گئے ہیں اور صفحات کے بعد قوسین میں جونمبر درج ہوگا، وہ اس مخطوط کا نمبر ہے، مثلاً
٭ إنشائد الشرید من ضوال القصید؍أبو عبداﷲ محمد المکناسی ف۹۱۹ ہـ ص۲۵ (۴۹؍۱) ( مکتبہ المصریہ مصرص۶۳،۸۵،الحرم المکی ص۸۲،الخزانۃ العامہ رباط ص۲۳،اسبانیا مدریدص۷۴)
٭ الإئتلاف فی وجود الاختلاف (فی القراء ات العشر)؍عبداﷲ بن محمد آفندی زادہ ف۱۱۶۷ہـ ص۶۴ (۲۱۔۸۴) (۱؍۱) ( مکتبہ محمودیہ،ص۱۳۲، مکتبہ عارف حکمت مدینہ ص۱۷۹)
اللہ تعالی کی توفیق سے آئندہ شمارے میں ہم کچھ مزید اُمور برائے تحقیق بطور اشاریہ جات پیش کریں گے۔ (ادارہ)