• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اِعجاز رسم القرآن من حیث القراء ات

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(زخرف:۲۴)’’قٰلَ أَوَلَوْ‘‘
اس کلمہ میں دو قراء ات ہیں۔ امام ابن عامر شامی اور امام حفص ’’قٰلَ اَوَلَوْ‘‘ جبکہ دیگر قراء کرام ’’قُلْ اَوَلَوْ‘‘ پڑھتے ہیں۔ اور مذکورہ دونوں قراء ات ایک ہی رسم سے پڑھی جارہی ہیں۔
(حجرات:۶)’’فَتَبَیَّنُوْا‘‘
اس کلمہ میں دو قراء ات ہیں۔ امام حمزہ کسائی اور خلف العاشر ’’فَتَثَبَّتُوْا‘‘ جبکہ دیگر تمام قراء کرام ’’فَتَبَیَّنُوْا‘‘ پڑھتے ہیں اور مذکورہ دونوں قراءات ایک ہی رسم سے پڑھی جارہی ہیں۔
مذکورہ مثالوں سے واضح ہوتا ہے کہ رسم عثمانی کا ایک اعجاز یہ بھی ہے کہ ایک ہی رسم سے تمام قراء اتِ صحیحہ متواترہ پڑھی جا رہی ہوتی ہیں اور کوئی قراء ت صحیحہ ساقط نہیں ہوتی۔ یہ تھیں رسم عثمانی کے إعجاز من حیث القراء ات کی چند مثالیں۔ ورنہ پورے قرآن مجید کا رسم ، رسم عثمانی پر مشتمل ہے۔ اِختصار کے پیش نظر ہم نے ان میں سے چند اَمثلہ پیش کر دی ہیں۔ عصر حاضر میں رسم عثمانی کے مطابق معیاری مصحف کی طباعت کے سلسلے میں مجمع ملک فہد نے گراں قدر خدمات سراَنجام دی ہیں اور ’المصحف المدینۃ‘ کے نام سے روایت حفص میں رسم عثمانی کے مطابق ایک معیاری مصحف تیار کیا ہے جو سعودی عرب سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں مفت تقسیم کیا جاتا ہے۔
ہمارے ہاں پاکستان میں مطبوعہ مصاحف رسم عثمانی کے مطابق نہیں ہیں بلکہ ان میں متعدد اَغلاط پائی جاتی ہیں۔ (تفصیلات کے لیے مولانا پروفیسر احمدیار صاحب کی کتاب ’’قرآن و سنت، چند مباحث‘‘ کا مطالعہ فرمائیں)
ہاں اَلبتہ حال ہی میں بین الاقوامی طباعتی ادارے مکتبہ ’دارالسلام‘ لاہور نے رسم عثمانی کے مطابق مصحف چھاپنے کی کوشش کی ہے جو اس باب میں ایک گراں قدر خدمت ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
رسم عثمانی کا حقیقی تصور
رسم عثمانی سے مراد وہ طرز کتابت قرآن مجید ہے جو اَمیرالمؤمنین سیدنا عثمان﷜ کے عہد خلافت میں سیدنا زید بن ثابت﷢ کی نگرانی میں کاتبین قرآن کی ایک جماعت نے سراَنجام دی اور اس سے پہلے نبی کریمﷺ نے اس کے مطابق کتابت کروائی۔ اس وقت قرآن مجید کا رسم نقاط و اعراب اور اَجزاء اَحزاب اور رکوعات وغیرہ کی تقسیمات سے خالی تھا۔ مذکورہ مثالوں میں بھی رسم کا وہ تصور پیش نظرہے جو رسم عثمانی پر خدمات مزیدہ سے پہلے کا تھا اور وہ رسم ایسا ہے کہ اس سے تمام قراء ات پڑھی جاتی ہیں جیساکہ مذکورہ مثالوں میں گزر چکا ہے۔

٭_____٭_____٭
 
Top