ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
اِنٹرویو قاری محمد اِبراہیم میر محمدی﷾
انٹرویو پینل
شیخ القراء قاری محمد ابراہیم میر محمدی؎ علم القراء ات کو نمایاں طور پر متعارف کروانے والی وہ نامور شخصیت ہیں کہ ان کی جہودِ طیبہ سے اب یہ علم پاکستان کے تمام حلقہ ہائے فکر میں بالعموم اور جماعت اہل حدیث میں بالخصوص زندہ ہوگیا ہے۔ آپ کلیۃ القرآن الکریم، مدینہ یونیورسٹی کے نمایاں فضلاء میں سے ہیں۔ کلیۃ القرآن الکریم، جامعہ لاہور الاسلامیہ کے بانی ومؤسس ہیں جن کے اخلاص اور محنت ِشاقہ کے نتیجہ میں جامعہ لاہور الاسلامیہ تجوید و قراء ات کے فروغ میں آج انتہائی اہم کردار اداکر رہا ہے۔ آپ کی زندگی ایک جہد ِمسلسل سے عبارت ہے۔ آپ ۱۹۹۲ء میں کلیۃ القرآن کے افتتاح کے بعد مسلسل درس وتدریس اور تصنیف وتالیف میں مشغول ہیں۔ مادِر ادارہ کلیۃ القرآن اور اس سے پھوٹنے والے دیگر تمام کلیات القرآن الکریم کے سینکڑوں فضلاء کی تمام تر عملی جدوجہد حقیقی معنوں میں حضرت شیخ ؎ کی مرہونِ منت ہے۔
آپکی شخصیت کے مذکورہ اوصاف کی نسبت سے رُشد قراء ات نمبر کی حالیہ اشاعت میں ہم آپکا انٹرویو شائع کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ کسی رسالے میں شائع ہونے والا آپ کا یہ پہلا انٹرویو ہے جو آ پکی شخصیت کی تمام جہتوں سے متعارف کرانے کے اعتبار سے انتہائی جامع ہے۔ انٹرویو پینل میں آپکے شاگرد قاری فہد اللہ مراد (فاضل کلیۃ القرآن، جامعہ لاہور اور بیٹے قاری عثمان مدنی (فاضل کلیۃ القرآن والتربیۃ الإسلامیۃ) شامل ہیں (ادارہ)