• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اٰل عمران + قرآن مصدق ہے۔ تفسیر السراج۔ پارہ:3

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
الۗمَّۗ۝۱ۙ اللہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ۝۰ۙالْحَيُّ الْقَيُّوْمُ۝۲ۭ نَزَّلَ عَلَيْكَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْہِ وَاَنْزَلَ التَّوْرٰىۃَ وَالْاِنْجِيْلَ۝۳ۙ مِنْ قَبْلُ ھُدًى لِّلنَّاسِ وَاَنْزَلَ الْفُرْقَانَ۝۰ۥۭ اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِاٰيٰتِ اللہِ لَھُمْ عَذَابٌ شَدِيْدٌ۝۰ۭ وَاللہُ عَزِيْزٌ ذُو انْتِقَامٍ۝۴


(شروع) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔
آلٓمٓ (۱) اللہ ہی معبود ہے ۔ سوائے اس کے کوئی معبود نہیں۔ وہ زندہ اور سب کا قائم رکھنے والا ہے۔۱؎ (۲) اس نے تجھ پرسچی کتاب نازل کی جو اگلی کتابوں کی تصدیق انصاف۔ جولوگ خدا کی آیتوں کے منکرہیں، انھیں سخت کرتی ہے۲؎ اور اس سے پہلے توریت اورانجیل نازل کی۔(۳)جولوگوں کے لیے ہدایت ہے اور اتارا انصاف۔ جولوگ خدا عذاب ہوگا اور اللہ زبردست بدلہ لینے والا ہے۔(۴)

ٰ
ال عمران
یہ سورۃ قرآن حکیم کی تیسری سورۃہے ۔ مدینہ میں ۹ھ؁ میں نازل ہوئی۔ اس میں وفد نجران کے عقائد ومعترضات سے بحث کی ہے ۔ عام طورپر اس کے مخاطب عیسائی ہیں۔


۱؎ ان آیات میں بتایا ہے کہ خدائے واحد کے سوا کوئی عبادت ونیاز کا مستحق نہیں ۔سارے سجدے اور تمام عبادتیں اسی کو زیبا ہیں، اس لیے کہ زندہ اور قیوم خدا وہی ہے ۔ اس کے سوا سب فنا کے گھاٹ اترنے والے ہیں۔ سب فانی اور حادث ہیں۔ سب احاطہ ٔ امکان کے اندر ہیں اور سب ایسے ہیں جو اس کی عبادت کرنا باعث فخر ومباہات سمجھتے ہیں۔ سب کا وظیفہء زندگی اس کی پرستش کرنا اور تسبیح وتقدیس کے مشغلوں میں مست رہنا ہے ۔
قرآن مصدق ہے
۲؎ نزول قرآن کے وقت متعدد صحائف موجود تھے۔جن کے متعلق خیال تھا کہ یہ الہامی ہیں۔ قرآن حکیم جب نازل ہوا ہے ، طبعاً یہ سوال اٹھاکہ قرآن کریم کی حیثیت کیا ہے؟ فرمایا کہ یہ پہلی تمام کتابوں کا جو خدا کی طرف سے نازل ہوئی ہیں، مصدق ہے۔تصدیق کے دومعنی ہیں۔ ایک تویہ کہ جس قدر سچائیاں اور صداقتیں پہلے موجود ہیں۔قرآن حکیم ان کا بکمال وسعت قلبی اعتراف کرتا ہے۔ مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ وہ توریت وانجیل کو بالکل تحریف وتصحیف سے مبرا مانتا ہے۔تصدیق صحیح اور درست کتاب کی ہے۔ نہ اغلاط وتحریفات کی۔ جیسا کہ قرآن حکیم کے دوسرے مواضع سے صاف ظاہر ہے۔ وہ باوجود تصدیق کے ان کے غلط عقائد پر انھیں متنبہ کرتا ہے اور سختی کے ساتھ ٹوکتا ہےاور برملا کہتا ہے کہ لَقَدْ کَفَرَ الَّذِیْنَ قَالُوْا اِنَّ اللَّہَ ثَالِثُ ثَلٰثَۃٍ یعنی جہاں تک پیغام کی روح اور مغز کا تعلق ہے وہ ہمیشہ ایک ہی رہا ہے ۔ اس میں کبھی کوئی تبدیلی پیدا نہیں ہوئی اسی وجہ سے ہرالہامی کتاب کا فرض ہے کہ اس روح ورائحہ کی تائید کرے۔

دوسرے معنی یہ ہیں کہ توراۃ وانجیل کے نزول کے بعد بھی روح انسانی تشنۂ فیض تھی اور ضرورت تھی کہ وہ حسب وعدہ ایک مکمل شریعت سے بہرہ ور ہو۔ یہ تشنگی اور ضرورت مسیح علیہ السلام کے ان الفاظ سے واضح ہے کہ ''دیکھو دنیا کا سردار آتا ہے ۔'' اور یہ کہ '' میں بعض چیزیں تمھیں نہیں بتلاتا مگر وہ روح تمھیں سب کچھ بتائے گی۔ موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ اللہ کا فرمان ہے کہ میں تیرے بھائیوں میں سے تجھ جیسا ایک نبیﷺ نازل کروں گا۔ حضرت داؤد علیہ السلام اپنی ایک زبور میں اس سرخ وسفید شاہِ عرب کے انتظار میں غزل سراہیں۔ دانیال علیہ السلام حضورﷺ کو ایک مکاشفے میں دیکھتے ہیں اور یسعیاہ نبی علیہ السلام کی کتاب میں اس قدوسی کی تعریف ہے ، جس کے ہاتھ میں آتشین شریعت ہے اور جس کی فتوحات روحانی سمندروں تک پھیل جائیںگی۔ قرآن حکیم کہتا ہے ۔ میں مصدق ہوں ۔یعنی ان تمام وعدوں، امیدوں اور تمناؤں کو پورا کرنے کے لیے آیا ہوں۔تصدیق کا لفظ ان معنوں میں ادبیات عربی میں بکثرت مستعمل ہے ۔ ایک شاعر چند شاہسواروں کے متعلق کہتا ہے
؎فوارس صدقت فیھم ظنونی​
یعنی ان لوگوں نے میری تمام امیدوں کو پورا کردیا۔​
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اِنَّ اللہَ لَا يَخْفٰى عَلَيْہِ شَيْءٌ فِي الْاَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاۗءِ۝۵ۭ ھُوَالَّذِيْ يُصَوِّرُكُمْ فِي الْاَرْحَامِ كَيْفَ يَشَاۗءُ۝۰ۭ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَالْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ۝۶
بے شک اللہ پر کوئی شے چھپی ہوئی نہیں ہے ۔ نہ زمین میں اور نہ آسمان میں۔(۵)وہ وہ ہے کہ رحموں میں جیسی چاہتا ہے ،تمھاری صورت۱؎ بناتا ہے۔ کسی کی بندگی نہیں اس کے سوا وہ غالب اورحکمت والا ہے ۔(۶)
۱؎ اَلْمُصَوِّرُ۔خدا تعالیٰ کی لاتعداد صفات ہیں۔ ان میں سے ایک صفت مصور بھی ہے ۔ یعنی کائنات کو ایک موزوں شکل میں پیدا کرنے والا ہے۔ انسان ہی کو دیکھ لیجیے۔ احسن تقویم کا کتنا اچھا مرقع ہے ۔

الہام روحی کے سیاق میں اس کا ذکر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم مذہب کی اہمیت کو پورا محسوس کریں اور جانیں کہ تعلق اللہ کے سوا عالم انسانیت کی جو شکل بھی ہوگی وہ غیر فطری اور بھونڈی ہوگی۔ وہ خدا جو ہمیں مادی صورت میں پیدا کرتا ہے وہ چاہتا ہے ۔ ہماری روح کی تشکیل بھی ایک خاص ڈھب پر ہو۔ اللہ کے پیغمبر، اس کی کتابیں ان سب کا مقصد انسانیت کی مصوری ہے ۔ یعنی انسان کو جسم وروح کے لحاظ سے خوبصورت بنایا۔
 
Top