• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اٹلی میں 16 لاکھ مسلم تارکین کے لیے صرف 8 مساجد

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
اٹلی میں 16 لاکھ مسلم تارکین کے لیے صرف 8 مساجد

آئی این پی پير 9 مئ 2016

اٹلی میں اسلام کوباضابطہ طورپرایک مذہب کے طورپرتسلیم نہیں کیاجاتا۔ فوٹو: فائل

روم / لندن: اٹلی میں مساجد کی کمی بڑامسئلہ بن گئی ہے، اٹلی میں16لاکھ مسلمانوں کے لیے صرف 8 مساجدہیں، دوسری طرف بلجیم کے وزیرکوخوف لاحق ہے کہ یور پ میں بہت جلد مسلمانوں کی تعداد عیسائیوں سے زیادہ ہوجائے گی۔

برطانوی اخبار’دی سن‘ کے مطابق بلجیم کے وزیرکوین گرین نے یورپی پارلیمنٹ سے خطاب میں کہاکہ یورپی یونین کواس بات کا ابھی احساس نہ ہومگریہ حقیقت ہے کہ جلد یہاں مسلمانوںکی تعدادعیسائیوں سے زیادہ ہوجائے گی۔ انھوں نے کہا کہ بلجیم میں 6 سے7 لاکھ مسلمان آبادہیں پاڈوایونیورسٹی کے محقق اوراٹلی کی مساجدنامی کتاب کے مصنف کے مطابق اٹلی میں ساجد کے علاوہ 800 ثقافتی مراکز اور مصلح خانے ہیں جنھیں رسمی طورپرعبادت کیلیے استعمال کیاجاتاہے۔

اٹلی میں مساجدکی کمی کے کئی عوامل میں پہلی وجہ یہ ہے کہ اٹلی میں اسلام کوباضابطہ طورپرایک مذہب کے طورپرتسلیم نہیں کیاجاتا۔ اگر اٹلی میں فنڈ اکٹھے کربھی لیے جائیںتومسجدکے قیام کیلیے حکام کی طرف سے اجازت ملنا بہت مشکل ہے اوراکثرمقامی کمیونیٹیزکی طرف سے مسجدکی تعمیرکی مخالفت سامنے آجاتی ہے۔ انتہاپسندی کے خدشے کے پیش نظرعبادت گاہوںکے لیے بیرونی فنڈنگ کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے۔ اٹلی کے بیشترباشندے کیتھولک فرقے کے پیروکار ہیں لیکن 40 لاکھ آبادی کسی مذہب سے تعلق نہیں رکھتی۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
کہیں مسجدیں نہیں ، او رکہیں نمازی نہیں ۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
پاکستان کی ہر بستی میں اگر سو فیصد مسلمان پنج وقتہ نمازی بن جائیں تو موجودہ مساجد یقیناً ناکافی ثابت ہوں گی۔ جمعہ اور عیدین کی نمازوں میں اس بات کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
پاکستان کی ہر بستی میں اگر سو فیصد مسلمان پنج وقتہ نمازی بن جائیں تو موجودہ مساجد یقیناً ناکافی ثابت ہوں گی۔ جمعہ اور عیدین کی نمازوں میں اس بات کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے
بالکل یہی بات پورے هندوستان کے لیئے بهی کہی جا سکتی ہے۔
 
Top