الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
مندرجہ بالا صورتحال ہر گھر کا حصہ ابھی نہ بھی ہو مگر معاشرے کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اگر اس پر ابھی ہی قابو نہ پایا گیا تو ایسا ہوتے دیر بھی نہیں لگے گی ، اکثر سننے کو ملتا ہے کہ میڈیا نے نوجوان نسل کو بگاڑ دیا ہے ، میڈیا کو سارا الزام دینا غلط ہے ، الزام دینا ہے تو والدین کو دو ، گھریلو تربیت جن کا فرض ہے ، ماں کی گود بچے کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے نا ؟؟ آج کی کتنی مائیں اپنا یہ فرض ادا کر رہی ہیں ، کتنے باپ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کی فکر کرتے ہیں ؟؟
سب نے میڈیا ہی کو استاد ماں لیا ہے جو آج کل کی نسل کو دھیرے دھیرے دین سے دور کرتا جا رہا ہے !
اٹھو نادانو جاگو اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے !!!! —
آج کل کا دور ایسا ہے کہ ما ں باپ کہتے ہیں کہ استاد تربیت کرے اور استاد کہتے ہیں کہ ما ں باپ تربیت کریں- بنیادی باتیں سمجھانا اور ان پر عمل کروانا ما ں باپ کی ذمہ داری ہے-