مزاح کے طورپرجھوٹ بولنا
بعض لوگوں کا یہ گمان ہے کہ مزاح کے طور جھوٹ بولنا جائزہے،اوریہی وه عذرہے جسكا یکم اپریل یا دیگرایام میں جھوٹ بولنے کیلئے (پر) سہارا لیا جاتا ہے. لیکن یہ غلط ہے،اورشریعت مطہرہ میں اسکی کوئی اصل نہیں ہے،کیونکہ جھوٹ بولنا چاہے مذاق کے طورپر ہویا حقیقت میں ہرصورت حرام ہے.
ابن عمررضي اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول صلى اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: میں ہنسی مذاق کرتا ھوں اورصرف حق بات کہتا ہوں"(اس حدیث کوطبرانی نے معجم الکبیر12/391میں روایت کیا ہے اورعلامہ البانی نے صحیح الجامع(2494)میں صحیح قراردیا ہے).
اورابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ لوگوں نے کہا اے اللہ کے رسول! آپ ہم سے ہنسی مذاق کرتے ہیں ؟ فرمایا:"میں صرف حق بات کہتا ہوں"(اسےترمذی نے روایت کیا ہے حدیث نمبر (1990).