• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اچھا دہریہ [Good Atheist]

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
"اچھا دہریہ"
Good Atheiest



"اچھا دہریہ" کے الفاظ فی زمانہ ایک اصطلاح کے طور معروف ہو رہے ہیں اور اس کے کئی ایک مفاہیم مراد لیے جاتے ہیں جن میں ایک یہ ہے کہ اچھا دہریہ وہ ہے کہ جو خدا کو نہ ماننے کے باوجود کسی سماجی اخلاقی نظام کی پابندی کرتا ہو، وغیرہ۔

میں پہلے ان دہریوں کو بے وقوف سمجھتا تھا کہ جو خدا کے بارے اپنے شکوک وشبہات کا اظہار بھی کرتے ہیں، مذہب بیزار بھی ہیں، لیکن ساتھ میں بات بات پر تھینک گاڈ بھی کہہ دیتے ہیں، نماز بھی پڑھ لیتے ہیں، انسانی رشتوں میں بھی اس حلت وحرمت کا دھیان کرنے والے ہیں کہ جو مذہب کی تعلیم ہے۔

ایک دفعہ میں ایک دہریے سے الجھ پڑا کہ مجھے بتلاو کہ پاکستان میں کوئی ایسا دہریہ کہ جس نے مرنے سے پہلے وصیت کی ہو کہ میرا نماز جنازہ نہ پڑھانا۔ اس نے کہا نہیں، ایسا دہریہ میرے علم میں بھی کوئی نہیں ہے۔ لیکن اس کو آپ یہ نہ سمجھیں کہ ایک دہریے کو آخرت یا جنت اور جہنم کا یقین ہے یا یہ اس کی خدا پر ایمان کی علامت ہے بلکہ اس کو یوں سمجھیں کہ یہ سماجی اقدار [Social Values] ہیں کہ جن کا ہم خیال رکھتے ہیں۔

اس کا کہنا یہ تھا کہ اگر ہم یہ وصیت کر جائیں کہ ہماری نماز جنازہ نہ پڑھی جائے تو اس سے ہمارے رشتہ داروں کی دل آزاری ہو گی لہذا ہم اس سے منع نہیں کرتے۔ اسی طرح جزاک اللہ یا تھینک گاڈ کے الفاظ ہم سماج اور کلچر کی وجہ سے ادا کرتے ہیں۔ اور رشتوں کی حرمت اور حلت کا مسئلہ بھی سماجی ہے۔ مذہب کی پریکٹس وہ اس لیے کرتے ہیں کہ وہ معاشرے سے ہم آہنگ بھی رہنا چاہتے ہیں اور معاشرہ چونکہ مذہبی ہے لہذا انہیں معاشرے کی مذہبی اخلاقیات کا دھیان کرنا پڑتا ہے۔

اس دن سے مجھے یہ بات سمجھ آئی کہ ایک دہریہ ایک "باعمل مسلمان" بھی ہو سکتا ہے۔ دہریت اور الحاد کچھ مذہبی شعائر یا مظاہر کو اختیار کرنے یا ان کا انکار کرنے کا ہی نام نہیں ہے بلکہ دہریت اور الحاد ایک سوچ اور ایک فکر ہے۔ اور اس فکر کے حاملین بہت سمجھداری سے کام کر رہے ہیں کہ وہ ایک مسلمان کو نماز، روزے سے منع نہیں کرتے، مذہب پر عمل کرنے سے منع نہیں کرتے ہیں بلکہ وہ تو کہتے ہیں کہ مذہب پر عمل کرو تا کہ معاشرے میں اجنبی نہ بن جاو، اچھے انسان کہلاو اور پھر ایک دہریے کی سوچ کے ساتھ زندگی گزارو اور دہریت اور الحاد کی تبلیغ کرو۔

اللہ نہ کرے، اگر یہ لوگ اسی سمجھداری کے ساتھ کام کرتے رہے تو مستقبل میں ہمارے مدارس میں پڑھانے والے شیوخ دہریے ہوں گے۔ ڈاکٹر پرویز ھود بھائے بہت سمجھدار انسان ہیں، انہیں یہ سمجھ آ گیا ہے کہ "ملا" کون ہے۔ وہ "ملا" کی تعریف بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ "ملا" وہ نہیں ہے کہ جس کی لمبی داڑھی ہو بلکہ "ملائیت" ایک فکر کا نام ہے۔ یعنی انہیں ہمارے داڑھی کی لمبائی سے کچھ لینا دینا نہیں ہے بلکہ ہماری سوچ سے ہے۔ وہ ہمارا حلیہ تبدیل نہیں کرنا چاہتے بلکہ ہماری سوچ کی تبدیلی ان کا ہدف ہے۔

Mullah is not the person with long beard and a turban on head , Mullayeit is a way of thinking , any one who condemns "rational thinking" is Mullah

ذیل میں ایک "عیسائی دہریے" کے خیالات انگریزی میں نقل کر رہا ہوں کہ جس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مستقبل قریب میں "اسلامی سوشلزم" اور "اسلامی بینکاری" کی طرح "اسلامی دہریت" کی پراڈکٹ بھی مارکیٹ میں دستیاب ہو گی جیسا کہ مغرب میں "عیسائی دہریے" بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

I want to preface by saying, I am 'no God could possibly exist', Atheist. And at the same time, I have gotten to the point where religion and their Gods could not possibly influence me to believe that there is one. With that said, I actually don't have a problem with some religions, even Theistic ones. People do practice those religions and to understand those people, sometimes it helps to understand those religions or even get involved in those religions. And I certainly don't hate people that are hyper religious. I just happen to hear one of Joel Olsteens tapes for example, and if you strip out some of the religion, some of the words can be kind of uplifting.
And then there is a sense of community, if you are an atheist living in a hyper religious community, do you hide yourself from that community or even get involved? Maybe even pretend to be religious to build social connections? What about schools, what if there is a good Christian private school, would you send your kids there? For me personally, I don't spend a lot of time studying or interacting with the religious, but at the same time, I don't mind walking into a church every once in a while? What about you? Is this passive aggressive atheism bad?

بشکریہ: محترم @ابوالحسن علوی
 
Top