• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اکابرین دیوبند کا غیر شرعی انداز تعلیم

شمولیت
نومبر 11، 2013
پیغامات
79
ری ایکشن اسکور
25
پوائنٹ
63
امام صاحب بلا شک وشبہ ایک عظیم شخصیت تھے۔اب سوچنا اور دیکھنا یہ ہے کہ کیا مقلدین نے انکی واقعی اقتدا کی ہے۔مثلاً منافع کے بارے میں امام ابوحنیفہ ؒ کا قول دس فی صد کا ہے کیا تمام مقلدین دس فی صد ہی منافع لیتے ہیں؟یا کہ گاہک کی جیب کا کاٹنے کی مکمل کوشش کرتے ہیں؟ اس کے علاوہ ایک چادر والا واقعہ بھی بہت مشہور ہے کہ انہوں نے ایک چادر خریدی بعد میں اندازہ ہوا کہ اس کو بازار کی قیمت سے کم لے لیا ہے تو آپ ؒ نے اس عورت کو تلا ش کیا اور نئے نرخ طے کر کے چادر خریدی ۔
اگر امام صاحب کی تعلیمات پہ ان لوگوں کا علم خود نہیں تو کیوں غیر مقلد غیر مقلد کہہ کر اپنے شور سے ماحول کو آلودہ کر رہے ہیں۔باقی بات رہی فقہی مسائل کی تو انکے دو شاگرد ابو محمدؒ اور ابو یوسف ؒ کے مسائل میں بھی دو ثلث اختلاف پایا جاتا ہے خدا اپنی ذاتی رائے کو امام صاحب کا قول کہہ کر نہ اپنے ضمیر اور نہ امام صاحب کی عدالت میں مجرم بنیں۔
باقی جو سیرۃ وکردار کی بلندی کا دعویٰ امام صاحب کے مقلدین کرتے ہیں مزا تو تب ہے کہ اس اعلیٰ کردار کی ہلکی اور خفیف سی جھلک ان کے کردار میں بھی موجود ہو۔اگر ایسا نہیں کر سکتے تو دونوں گروہوں سے درخواست ہے کہ ماحول پہلے ہی پراگندہ ہوچکا ہے مزید نفرتوں کو ہوا دے کر اپنے دفتر کالے نہ کریں۔دونوں فریقوں کو دیکھیں ان میں سے کوئی بھی کم نہیں۔​
اگر کسی بھائی کو میری رائے بری لگے یا مجھ پر غصہ آئے تو معذرت چاہوں گا۔
 
Top