• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اگر امام کی دوران نماز ہوا خارج ہوجائے

طارق بن زیاد

مشہور رکن
شمولیت
اگست 04، 2011
پیغامات
324
ری ایکشن اسکور
1,719
پوائنٹ
139
السلام علیکم محترم
اگر امام کی دوران نماز ہوا خارج ہوجائے اور یہ نماز جہری ہو تو کیا مقتدی امام کی جگہ آکر وہی سورت پڑھائے یا اسے جو یاد ہو وہ پڑھائے ؟
کیا بچے اپنے بڑوں کیساتھ نماز میں اسی صف میں شامل ہوسکتے ہیں ؟
میں ٥ سال سے سعودی میں مقیم ہوں اور میں اپنے گھر کی کفالت کا ذمہ دار ہوں۔مجھ پر کچھ قرض بھی ہے لیکن وہ کسی طرح ادا ہوجائیگا ان شاء اللہ۔دل چاہتا ہے کہ حج کروں لیکن ساتھ میں ایک مشکل یہ بھی ہے کہ اگر میں حج کیلئے جاؤں تو گھر کے اخراجات کیلئے پیسے بھیجنے میں دشواری پیش آئیگی کیا ایسی صورت میں مجھے کیا کرنا چاہئے؟
 
ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
اگر امام کی دوران نماز ہوا خارج ہوجائے اور یہ نماز جہری ہو تو کیا مقتدی امام کی جگہ آکر وہی سورت پڑھائے یا اسے جو یاد ہو وہ پڑھائے ؟
جہاں سے امام نماز سے نکلا ہے، وہاں سے ہی مقتدی کے لیے اگر ممکن ہو تو نماز کی بنا رکھے۔ اور اگر ایسا ممکن نہ ہو تو کہیں سے بھی قرآن پڑھ سکتا ہے۔

کیا بچے اپنے بڑوں کیساتھ نماز میں اسی صف میں شامل ہوسکتے ہیں ؟
بچوں کی صف پیچھے ہوتی ہے لیکن اگر کوئی بچہ بڑوں کی صف میں نماز ادا کر لے تو اس کی نماز ادا ہو جائے گی۔

میں ٥ سال سے سعودی میں مقیم ہوں اور میں اپنے گھر کی کفالت کا ذمہ دار ہوں۔مجھ پر کچھ قرض بھی ہے لیکن وہ کسی طرح ادا ہوجائیگا ان شاء اللہ۔دل چاہتا ہے کہ حج کروں لیکن ساتھ میں ایک مشکل یہ بھی ہے کہ اگر میں حج کیلئے جاؤں تو گھر کے اخراجات کیلئے پیسے بھیجنے میں دشواری پیش آئیگی کیا ایسی صورت میں مجھے کیا کرنا چاہئے؟
آپ کا جذبہ قابل قدر اور قابل تحسین ہے۔ اللہ سے دعا فرمائیں۔ وہ مشکلوں کا آسان کرنے والے ہیں۔ بظاہر تو یہی محسوس ہوتا ہے کہ آپ اپنے گھر والوں کی کفالت کو ترجیح دیں اور ان کی کفالت کے بعد اگر آپ کے پاس اتنی رقم باقی نہیں رہتی کہ آپ حج ادا کر سکیں تو اس وقت تک آپ پر حج کا فریضہ عائد نہیں ہوتا ہے۔
 
Top